وزارات ثقافت

یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں ہندوستان کے پاس  40 مقامات ہیں

Posted On: 24 JUL 2023 4:25PM by PIB Delhi

آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی ) نیشنل کنزرویشن پالیسی، 2014 کے مطابق مرکزی طور پر محفوظ یادگاروں کے تحفظ کے لیے خود اپنے رہنما خطوط پر عمل کرتا ہے۔ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کے دائرہ اختیار میں 3696 مرکزی طور پر محفوظ یادگاریں/مقامات ہیں۔ وسائل کی ضرورت اور دستیابی کے مطابق یادگاروں/ مقامات کے تحفظ کا کام انجام دیا جاتا ہے۔

فی الحال، ہندوستان کے پاس یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں 40 مقامات اور یونیسکو کی عارضی فہرست میں 52 مقامات (بشمول 6 سال 2022 میں شامل کیے گئے) ہیں۔

عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل ہونے کے لیے عارضی فہرست میں کسی بھی جائیداد کا شامل ہونا ایک شرط ہے۔ عارضی فہرست میں اضافہ ایک مسلسل عمل ہے۔ یونیسکو کے آپریشنل گائیڈلائنز، 2021 کے مطابق، صرف ایک جائیداد، ثقافتی یا قدرتی، کو سالانہ نوشتہ کاری کے عمل کے لیے نامزد کیا جا سکتا ہے۔ مزید برآں، کسی بھی  مقام کو شامل کرنے کے لیے معیار کی تکمیل، صداقت اور سالمیت کی شرط کو پورا کرنے اور نمایاں عالمگیر  قدر کا جواز فراہم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

یہ جواب ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کے ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں دیا۔

********

ش  ح۔ا ک ۔ ج

UNO-7413



(Release ID: 1942135) Visitor Counter : 98