کانکنی کی وزارت

صدر جمہوریہ ہند، نئی دہلی میں ارضیاتی سائنس کے قومی ایوارڈز - 2022  عطا کریں گی

Posted On: 21 JUL 2023 11:56AM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو 24 جولائی 2023 کو راشٹرپتی بھون کلچرل سینٹر، نئی دہلی میں کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب پرہلاد جوشی اور کانکنی، کوئلے اور ریلویز کے وزیر مملکت جناب راؤ صاحب پاٹل دانوے کی موجودگی میں باوقار نیشنل جیو سائنس ایوارڈز - 2022 سے عطا کریں گی۔  کانوں کی وزارت ہر سال تین زمروں میں نیشنل جیو سائنس ایوارڈ عطا کرتی ہے۔

یہ زمرے ہیں:

  1. لائف ٹائم اچیومنٹ کے لئے نیشنل جیو سائنس ایوارڈ،
  2. نیشنل ینگ جیو سائنٹسٹ ایوارڈ
  • III. جیو سائنسز کے مختلف شعبوں میں نیشنل جیو سائنس ایوارڈ۔

1966 میں قائم کیا گیا، نیشنل جیو سائنس ایوارڈز (این جی اے) غیر معمولی افراد اور تنظیموں کے لیے پہچان اور ستائش کی علامت ہے، جنہوں نے  جیو سائنسز کے دائرے کے تحت عمدگی، لگن اور جدت طرازی کا مظاہرہ کیا ہے۔

یہ ایوارڈز منرل ڈسکوری اینڈ ایکسپلوریشن، بیسک جیو سائنسز، اپلائیڈ جیو سائنسز اور کانکنی، منرل بینی فیشن اور سسٹین ایبل منرل ڈیولپمنٹ کے شعبے میں پیش کیے جاتے ہیں۔

اس سال این جی اے  2022 کے لیے، مختلف ایوارڈ زمروں  کے تحت 168 نامزدگیاں موصول ہوئیں اور جن کی تین مراحل کی اسکریننگ کے عمل کے ذریعے جانچ کی گئی۔ مختلف زمروں  کے تحت 10 افراد کونیشنل جیو سائنس ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے، جن میں لائف ٹائم اچیومنٹ کے لیے ایک نیشنل جیو سائنس ایوارڈ، مختلف شعبوں کے تحت آٹھ نیشنل جیو سائنس ایوارڈز اور ایک نیشنل ینگ جیو سائنٹسٹ ایوارڈز شامل ہیں۔ یہ مذکورہ  10 این جی اے ایوارڈز 22 جیو سائنسدانوں کو صدر جمہوریہ ہند پیش کریں گی۔

نیشنل جیو سائنس ایوارڈ برائے لائف ٹائم اچیومنٹ ڈاکٹر اوم نارائن بھارگوا کو دیا جائے گا، جو گزشتہ چار دہائیوں میں  سے زیادہ ہمالیہ میں  پھیلے اپنے بے مثال کام کے لیے مشہور ہیں۔ نیشنل ینگ جیو سائنٹسٹ ایوارڈ بنارس ہندو یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر امیہ کمار سمل کو دیا جائے گا جنہوں نے انڈین شیلڈ کے مختلف آرکیائی کریٹنز کے نیچے سب-کانٹینینٹل لیتھوسفیرک مینٹل (ایس سی  ایل ایم ) کے تغیر کو سمجھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

نیشنل جیو سائنس ایوارڈز اگست میں ممتاز جیو سائنسدانوں، اسکالروں، پالیسی سازوں اور صنعت کے رہنماؤں کی موجودگی میں دیئے جائیں گے۔

 حوالہ کتاب: sendgb.com/uIHstavdMZe

نیشنل جیو سائنس ایوارڈز کے بارے میں:-

تعارف

نیشنل جیو سائنس ایوارڈ ارضیاتی سائنسزکے شعبے میں سب سے قدیمی اور باوقار قومی ایوارڈز میں سے ایک ہے، جسے  بھارتی حکومت  کی کانوں کی  وزارت نے  سال  1966  میں قائم کیا تھا۔ سال 2009 سے پہلے ان ایوارڈز کو نیشنل منرل ایوارڈز کہا جاتا تھا۔ اس قومی سطح کے ایوارڈ کا مقصد ارضیاتی سائنس کے مختلف شعبوں میں غیر معمولی کامیابیوں اور بے مثال  تعاون کے لیے افراد اور ٹیموں کو اعزاز عطا کرنا ہے۔

سال 2022 میں داخلی امور  کی  وزارت کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط/ تجاویز کے مطابق، نیشنل جیو سائنس ایوارڈز کو معقول بنایا گیا ہے اور ایوارڈز کی کل تعداد کو 21 سے کم کرکے 12 کر دیا گیا ہے۔ نیشنل جیو سائنس ایوارڈ کو نیشنل ایوارڈز پورٹل یعنی www.awards.gov.in پر بورڈ کیا گیا تھا  اور این  جی اے - 2022 کے لیے نامزدگیوں کو اس ایوارڈ پورٹل کے ذریعے درج ذیل تین ایوارڈ زمروں کے لیے آن لائن موڈ میں مدعو کیا گیا تھا۔

(i) نیشنل جیو سائنس ایوارڈ برائے لائف ٹائم اچیومنٹ (سنگل ایوارڈ)،

(ii) نیشنل جیو سائنس ایوارڈ (دس ایوارڈز)، اور

(iii) نیشنل ینگ جیو سائنٹسٹ ایوارڈ (سنگل ایوارڈ)۔

ایوارڈ کے لیے انتخاب کا طریقہ کار

ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے انتخاب کا عمل بہت اچھی طرح سے بیان کیا گیا ہے اور آخر کار ایوارڈ یافتہ کو منتخب کرنے کے لیے تین سطحوں کی کمیٹیاں ہیں۔ سکریٹری، مائنز اور چیئرمین، ایوارڈ میکنگ اتھارٹی (اے ایم اے)   4 سیکشنل سکروٹنی کمیٹی (ایس ایس سیز) کو پہلی سطح کی کمیٹیوں کے طور پر اور ایک اسکریننگ کمیٹی آف ایکسپرٹس (ایس سی ای ) کو نظم و ضبط کے لحاظ سے جانچنے اور جانچ پڑتال کے لیے دوسرے درجے کی کمیٹی کے طور پر تشکیل دیتے ہیں۔ ایس ایس سیزکی سفارشات ایس سی ای تک رکھی جاتی ہیں۔ نیشنل جیو سائنس ایوارڈ برائے لائف ٹائم اچیومنٹ اور نیشنل ینگ جیو سائینٹسٹ ایوارڈ کے لیے نامزدگیوں کا ایس ایس سی کے ذریعے جائزہ نہیں لیا جاتا ہے اور یہ براہ راست ایس سی ای اس کا جائزہ لیتی  ہے ۔ سفارشات کا آخر میں جائزہ لیا جاتا ہے اور اعلیٰ اتھارٹی یعنی ایوارڈ میکنگ اتھارٹی (اے ایم اے) کے ذریعے ان سفارشات پر غور کیا جاتا ہے۔

نیشنل جیو سائنس ایوارڈز-2022 کے لیے ایوارڈ یافتہ

نیشنل جیو سائنس ایوارڈز- 2022 کے لیے کل 173 نامزدگیاں موصول ہوئیں۔ تین ایوارڈزمروں کے تحت مجاز نامزدگیوں کی تعداد 168 ہے۔ کل 12 ایوارڈز میں سے،اے ایم اے نے آخر کار 10 ایوارڈز کا انتخاب کیا ہے جس میں 4 انفرادی ایوارڈز، 3 ٹیم ایوارڈز اور 3 مشترکہ ایوارڈز شامل ہیں۔ 04 انفرادی ایوارڈ میں شامل ایک ایوارڈ نیشنل جیو سائنس ایوارڈ برائے لائف ٹائم اچیومنٹ اور دوسرا ایوارڈ نیشنل ینگ جیو سائنٹسٹ ایوارڈ کے لیے بھی ہے۔ تفصیلات درج ذیل ہیں–

 

نمبر شمار

 ایوارڈ کی کٹیگری

 ایوارڈز کی تعداد

1.

نیشنل جی او سائنس ایوارڈ برائے لائف  ٹائم اچیومنٹ

 ایک ایوارڈ

2.

نیشنل جی او سائنس ایوارڈ

8 ایوارڈ

( 3 ٹیم ایوارڈ + 3 مشترکہ ایوارڈ + 2  انفرادی ایوارڈ  = کل 22 ایوارڈز)

3.

نیشنل ینگ جی او سائنسٹسٹ ایوارڈ

 ایک ایوارڈ

 

میزان

 

10 ایوارڈز

(22 ایوارڈ یافتگان)

 

 

نیشنل جیو سائنس ایوارڈز 2022 کے لیے ایوارڈ حاصل کرنے والوں کی فہرست درج ذیل ہے۔

نیشنل جی او سائنس ایوارڈ برائے  لائف ٹائم اچیو منٹ - 2022

ڈاکٹر اوم نرائن بھارگو

اعزازی پروفیسر، ڈپارٹمنٹ آف جیو لوجی،

پنجاب یونیورسٹی، چنڈی گڑھ

نیشنل جی او سائنس ایوارڈز - 2022

سیکشن – 1-  منرل ڈسکوری اینڈ ایکسپلوریشن

 

فیلڈ (i): معدنی دریافت اور ایکسپلوریشن (فوسیل فیول کو چھوڑ کر) معاشی اور/ یا اسٹریٹجک اہمیت اور جدید تکنیکوں کا اطلاق

جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی) کی ٹیم پر مشتمل ہے۔

محترمہ سوبھاگیہ لکشمی ساہو، ماہر ارضیات

محترمہ سوپنتا برہما، ماہر ارضیات

جناب یوگیش  ایس این، ماہر ارضیات

جناب پی راجیش دورائی، ڈائریکٹر

جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی) کی ٹیم پر مشتمل ہے۔

جناب جتیندر کمار، ماہر ارضیات

جناب نگزپمی چاہونگ، ماہر ارضیات

جناب بکاش کمار اچاریہ، سینئر ماہر ارضیات

  1. جناب انندا بھٹاچاریہ، ڈائریکٹر

 

 

 

 

 

ٹیم ایوارڈ

 

 

 

 

ٹیم ایوارڈ

فیلڈ (ii): کوئلہ، لگنائٹ اور کول بیڈ میتھین کی دریافت اور اقتصادی اور/ یا اسٹریٹجک اہمیت کی دریافت اور جدید تکنیکوں کا استعمال اور تیل، قدرتی گیس، شیل گیس اور گیس ہائیڈریٹس کی دریافت اور تلاش (بشمول پروجیکٹ کی ترقی اور منصوبہ بندی جس سے وسائل اور ذخائر کے انتظام کا استحصال ہوتا ہے)

  جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی) کی ٹیم پر مشتمل ہے۔

ڈاکٹر ستیہ نارائن سیٹھی، ماہر ارضیات

جناب نتن نریندر راوت، ماہر ارضیات

جناب  راکیش دیپانکر، سینئر ماہر ارضیات

جناب سمیت جیسوال، ماہر ارضیات

 

 

 

 

 

 

 

ٹیم ایوارڈ

سیکشن II –  کانکنی، معدنی فائدہ اور پائیدار معدنی ترقی

فیلڈ (iv) معدنیات سے فائدہ اٹھانا  (بشمول معدنی پروسیسنگ، کم درجے کی کچی دھاتوں کے استعمال کے لیے پروجیکٹ کی ترقی اور ویلیو ایڈڈ معدنی مصنوعات کی پیداوار اور معدنی معاشیات) اور پائیدار معدنی ترقی (بشمول کانکی بندش، پروجیکٹ کی ترقی، ادارہ جاتی ترقی اور صلاحیت سازی)

 جناب  پنکج کمار ستیجا

منیجنگ ڈائریکٹر،

ٹاٹا اسٹیل مائننگ لمیٹڈ

نیاپلی، بھونیشور، اوڈیشہ

 

 

 

 

انفرادی ایوارڈ

سیکشن III -  بنیادی جیو سائنسز

فیلڈ (v): بنیادی جیو سائنسز بشمول اسٹریٹی گرافی، اسٹرکچرل جیو لوجی، پلینٹو لوجی، جیو ڈائنامکس، جیو کیمسٹری، جیو کرونولوجی اور  آئیسو  ٹوپ جیو لوجی، اوشین ڈیلوپمنٹ (اوشیانو گرافی اینڈ میرین جیو لوجی) گلیشیو لوجی اور آرٹک اینڈ انٹارٹک ریسرچ بشمول جیو سائنٹفک ایکسپڈیشنز اور  سائنس سروے/ بیس لائن جیو سائنس ڈیٹا اکٹھا کرنا بشمول جیولوجیکل اور جیو کیمیکل میپنگ اور سروے، اور سیسٹیمیٹک تھیمیٹک میپنگ

پروفیسر سائبل گپتا، شعبہ ارضیات اور جیو فزکس

آئی آئی ٹی  کھڑگپور، مغربی بنگال

2- مشترکہ ایوارڈ -

  1. ڈاکٹر ولی الرحمان،

سائنسدان ای،

نیشنل سینٹر فار پولر اینڈ اوشین ریسرچ، منسٹری آف ارتھ سائنسز، گوا

                               اور

پروفیسر دیپک چندر پال،

شعبہ ارضیاتی علوم،

 

جادو پور یونیورسٹی، کولکتہ

 

 

انفرادی ایوارڈ

 

 

 

 

 

 

مشترکہ ایوارڈ

 

سیکشن IV -  اپلائیڈ جیو سائنسز

فیلڈ (vi): اپلائیڈ جیولوجی: انجینئرنگ جیولوجی، جیوتھرمل انرجی، سیسموٹیکٹونکس، جیوسٹیٹسٹکس، ریموٹ سینسنگ اور جیو انفارمیشن سسٹم  (بشمول جغرافیائی ڈیٹا مینجمنٹ ایپلی کیشنز اور ڈیٹا انٹیگریشن)؛ زیر زمینی پانی  کی دریافت (بشمول پروجیکٹ کی ترقی، ہائیڈروجیولوجیکل اسٹڈیز اور زیر زمین پانی کے وسائل کا انتظام؛ کانکنی، شہری، صنعتی، ساحلی اور صحرائی انتظام سے متعلق جیو انوائرنمنٹل اسٹڈیز، پیلیو کلائمیٹ، پیلیو انوائرمنٹ، طبی ارضیات، آب وہوا  کی تبدیلی اور ماحولیاتی نظام پر ان کے اثرات سے متعلق مطالعات۔

 1. مشترکہ ایوارڈ میں. ڈاکٹر ہریش بہوگنا

ڈائریکٹر، جیولوجیکل سروے آف انڈیا، جموں

                     اور

 ii ڈاکٹر کیسری تروملیش

سائنسی افسر،

بھابھا اٹامک ریسرچ سینٹر، ممبئی

 

 

 

 

 

 

 

مشترکہ ایوارڈ

فیلڈ (viii): قدرتی خطرات کی تحقیقات جس میں قدرتی خطرات جیسے زلزلے، لینڈ سلائیڈنگ، سیلاب اور سونامی سے متعلق سائنسی مطالعات شامل ہیں۔

 1. مشترکہ ایوارڈ میں. ڈاکٹر سائبل گھوش

ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل، جیولوجیکل سروے آف انڈیا، کولکتہ

                     اور

ii ڈاکٹر وکرم گپتا، سائنسدان - ایف،

واڈیا انسٹی ٹیوٹ آف ہمالین جیولوجی، دہرادون

 

 

 

مشترکہ ایوارڈ

نیشنل ینگ جیوسائنٹسٹ ایوارڈ- 2022

ڈاکٹر امیہ کمار سمل

اسسٹنٹ پروفیسر،  شعبہ ارضیات

بنارس ہندو یونیورسٹی، وارانسی

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ش م- ق ر)

U-7281



(Release ID: 1941373) Visitor Counter : 100