شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

شمال مشرقی خطے کی وزارت کےپی ایس یو ایس  این ای ایچ ایچ ڈی سی اور این ای آر اے ایم اے سی نے مثبت کارکردگی درج کی


شمال مشرقی خطے کی وزارت مثبت ترقی کے رجحانات کو حاصل کرنے کے لیے دو پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگس، این ای ایچ ایچ ڈی ، اور این ای آر اے ایم اے سی کو تسلیم کرتی ہے اور ان کی تعریف کرتی ہے اور اس کوشش میں مسلسل رہنمائی اور انتھک حمایت کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتی ہے

مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے متاثر کن کارکردگی درج  کرنے کے لیے شمال مشرقی خطے کی وزارت کے دو  پی ایس یوز، این ای ایچ ایچ ڈی ، اور این ای آر اے ایم اے سی کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی شمال مشرقی خطہ پر مسلسل توجہ مرکوز کرنے کا ثبوت ہے

شمال  مشرقی دستکاری ہینڈلومز ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کو اسکوچ سلور ایوارڈ سے نوازا گیا ہے، جسے شمال مشرقی ہندوستان کے دستکاری اور ہینڈلومس سیکٹر میں ایک تبدیلی ساز کے طور پر پہچانا جاتا ہے

شمال مشرقی علاقائی زراعتی  مارکیٹنگ کارپوریشن لمیٹڈ (این ای آر اے ایم اے سی) نے حکومت کی طرف سے مقرر کردہ ٹرن اوور کے ہدف کو عبور کر لیا

Posted On: 20 JUL 2023 2:09PM by PIB Delhi

شمال مشرقی خطے کی وزارت مثبت ترقی کے رجحانات کو حاصل کرنے کے لیے دو پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگس، این ای ایچ ایچ ڈی ، اور این ای آر اے ایم اے سی کو تسلیم کرتی ہے اور ان کی تعریف کرتی ہے اور اس کوشش میں مسلسل رہنمائی اور انتھک حمایت کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتی ہے۔

شمال مشرقی خطہ کی ترقی، سیاحت اور ثقافت کی وزارت کے مرکزی وزیر، جناب جی کشن ریڈی نے بھی شمال مشرقی خطے کی وزارت کے تحت کام کرنے والے دو پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگس، این ای ایچ ایچ ڈی سی  لمیٹڈ اور این ای آر اے ایم اے سی کو، اثر اور پیداوار کے لحاظ سے شاندار کارکردگی کے لیے مبارکباد پیش کی۔

شمال مشرقی دستکاری ہتھ کرگھہ ترقی   کارپوریشن لمیٹڈ (این ای ایچ ایچ ڈی سی لمیٹڈ)، جو حکومت ہند کی شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت کے تحت کام کرنے والا پی ایس یو  ہے، کو شمال مشرقی ہندوستان میں دستکاری اور ہتھ کرگھے کے شعبے میں شاندار شراکت کے لیے حکمرانی  کے زمرے میں اسکوچ سلور پرائز سے نوازا گیا ہے۔

اسکوچ سلور پرائز جو حکمرانی اور سماجی ترقی کے میدان میں ایک با وقار  اعزازہے ، این ای ایچ ایچ ڈی سی لمیٹڈ کو خطے میں روایتی دستکاری اور بُنائی کے بھرپور ورثے کو فروغ دینے اور ترقی دینے میں ان کی کوششوں کے لیے "شمال مشرقی ہندوستان کے دستکاری اور ہینڈلوم سیکٹر میں ایک تبدیلی ساز" کے طور پر تسلیم کرتا ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ہدایت کے تحت، کارپوریشن نے مقامی کاریگروں کو ترقی کا پلیٹ فارم فراہم کرنے اور خطے کے ثقافتی ورثے کے تحفظ اور اسے فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہےاورکاریگروں اور بنکروں کو ترقی دینے اور شمال مشرقی ہندوستانی ریاستوں کی اقتصادی ترقی اور سماجی تفویض اختیارات  میں اپنا تعاون پیش کیا ہے ۔

اس کے علاوہ، شمال مشرقی علاقے کی ترقی کی وزارت کے تحت ایک اور پی ایس یو، این ای آر اے اے ایم اے سی نے حالیہ دنوں میں اہم سنگ میل حاصل کیا ہے۔اس  تنظیم نے منافع کا اندراج کیا ہے اور کابینہ کی طرف سے مقرر کردہ  مطلوبہ ٹرن اوور کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس سال کے شروع میں، این ای آر اے اے ایم اے سی کو 77.45 کروڑ روپے کا روپے کا احیاء  پیکج فراہم کیا گیا، جس سے اس کی ترقی اور کامیابی کو مزید آسان بنایا گیا۔

این ای ایچ ایچ ڈی سی لمیٹڈ اور این ای آر اے ایم اے سی  دونوں نے پچھلے دو سالوں میں مثبت کارکردگی دکھائی ہے، جس نے شمال مشرقی خطے کی ترقی اور پیشرفت میں اپنا تعاون پیش کیا  ہے۔ پبلک انٹرپرائزز کی سالانہ کارکردگی کی درجہ بندی میں، شمال مشرقی خطے کی وزارت کے دونوں پی ایس یوز نے اوپر کی طرف رجحان درج کیا ہے۔ این ای آر اے ایم اے سی کو بہترین قرار دیا گیا ہے جبکہ این ای ایچ ایچ ڈی سی کو بہت اچھا درجہ دیا گیا ہے۔

وزیر جناب جی کشن ریڈی نے ان کی متعلقہ ٹیموں کی محنت اور عزم کا اعتراف کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کامیابیاں وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی حکومت کے شمال مشرقی خطے کی مجموعی ترقی اور بہتری کے عزم کا ثبوت ہیں۔

شمال مشرقی دستکاری ہتھ کرگھہ ترقی   کارپوریشن لمیٹڈ (این ای ایچ ایچ ڈی سی لمیٹڈ) ایک خود مختار تنظیم ہے جو حکومت ہندکی  شمال مشرقی خطے  کی ترقی کی وزارت کے تحت کام کرتی ہے۔ این ای ایچ ایچ ڈی سی  لمیٹڈ شمال مشرقی خطے میں دستکاری اور ہتھ کرگھہ  کے فروغ، مارکیٹنگ اور ترقی کے لیے وقف ہے، جس کی توجہ مقامی کاریگروں اور بنکروں کو بااختیار بنانے پر مرکوز ہے۔

شمال مشرقی علاقائی زراعتی  مارکیٹنگ کارپوریشن لمیٹڈ (این ای آر اے ایم اے سی) ایک پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگ (پی ایس یو) ہے جو حکومت ہند کی  شمال مشرقی علاقہ کی ترقی کی وزارت کے تحت ہے۔ این ای آر اے ایم اے سی کسانوں کی آمدنی اور ذریعہ معاش کو بڑھانے کے ارادے سے شمال مشرقی خطے سے زرعی پیداوار اور زراعت  پر مبنی مصنوعات کو مارکیٹنگ میں مدد فراہم کرنے کی سمت کام کرتا ہے۔

 

 

*************

 

 

 

ش ح ۔ ا ک ۔ ر ب

U. No.7215

 



(Release ID: 1941039) Visitor Counter : 95