وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

جناب دھرمیندر پردھان نے آسٹریلیا کے ہنر مندی اور تربیت کے وزیر  سے ملاقات کی، ہندوستان-آسٹریلیا کے تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا، جو تاریخی بلندی پر ہیں


زراعت، دھات اور کان کنی، نئی اور قابل تجدید توانائی جیسے شعبوں میں تعلیم اور ہنرمندی میں تعاون کے دائرہ کار کو بڑھانے پر بات چیت ہوئی

آسٹریلیا انڈیا ایجوکیشن اینڈ اسکلز کونسل کی ساتویں میٹنگ اس سال ستمبر میں گاندھی نگر میں ہوگی

Posted On: 20 JUL 2023 2:20PM by PIB Delhi

تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج نئی دہلی میں اپنے آسٹریلیائی ہم منصب برینڈن او کونر سے ملاقات کی۔ دونوں وزراء نے تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی کے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان جاری تعاون اور ان تعلقات کو کس طرح مزید وسعت اور گہرا کیا جا سکتا ہے، پر تبادلہ خیال کیا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001AOM3.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002QXQE.jpg

آسٹریلیا نے جس طرح معدنیات جیسے قدرتی وسائل کا انتظام کیا ہے، اور اپنے لوگوں کی صلاحیت کو بڑھایا ہے، اس کی تعریف کرتے ہوئے، جناب پردھان نے کہا کہ دونوں ممالک کو ہندوستان میں اس طرح کے عمل کو نقل کرنے کے طریقے تلاش کرنے چاہئیں اور نوجوانوں کو ابھرتے ہوئے روزگار کے کردار کے لیے تربیت دینی چاہیے۔ انہوں نے زرعی ٹیکنالوجی، کان کنی، پانی کے انتظام، قابل تجدید توانائی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی جیسے مصنوعی ذہانت –اے آئی  اور روبوٹکس جیسے شعبوں کی طرف اشارہ کیا جس میں  وسیع پیمانے پر دریافت و تحقیق  کی جا سکتی ہے۔ وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان-آسٹریلیا کی مصروفیت کے لئے یہ بہترین لمحہ ہے جو پہلے ہی تاریخی بلندی پر ہے۔ اس سال کے شروع میں دونوں ممالک کے درمیان قابلیت کی باہمی شناخت کے معاہدے پر دستخط کو یاد کرتے ہوئے، انہوں نے اس پر عمل درآمد پر زور دیا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان طلباء اور ہنر مند افراد کی دو طرفہ نقل و حرکت کو آسان بنایا جا سکے۔

جناب پردھان نے اس سال ستمبر میں گاندھی نگر میں آسٹریلیا-انڈیا ایجوکیشن اینڈا سکلز کونسل کی 7ویں میٹنگ کے لیے وزیر او کونر کو بھی مدعو کیا ہے۔ یہ میٹنگ دونوں ممالک کے درمیان تعلیم اور ہنر کی ترقی میں تعاون کو مزید تقویت دینے کا موقع فراہم کرے گی۔

وزیر او کونر نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید گہرا کرنے کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کی نقل و حرکت کی بحالی ان کے ملک کی ترجیح ہے اور وہ اپنے ویزا کے عمل کو مزید موثر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان اور آسٹریلیا نے حالیہ برسوں میں تعلقات میں مضبوطی دیکھی ہے۔ تعلیمی اور ہنر مندی کی صلاحیت  کی باہمی شناخت، ڈیکن یونیورسٹی کا ہندوستان میں آنا اور ہنر مندی کی نشوونما میں تعاون کو بڑھانا حال ہی میں ہوا ہے۔

 

ش ح۔ا م ۔

U.NO.7216


(Release ID: 1941019)