محنت اور روزگار کی وزارت
ہندوستان نے چوتھی جی 20 كی ایمپلائمنٹ وركنگ گروپ كی میٹنگ میں غیر منظم کارکنوں کے دنیا کا سب سے بڑ ڈیٹا بیس ای-شرم اور نیشنل کیرئیر سروس پورٹل پر پریزنٹیشن دی
ہندوستان کی جی 20 صدارت میں ایمپلائمنٹ ورکنگ گروپ کی چوتھی میٹنگ آج اندور میں شروع ہوئی
Posted On:
19 JUL 2023 5:18PM by PIB Delhi
ہندوستان کی جی 20 صدارت کے تحت ایمپلائمنٹ ورکنگ گروپ )ای ڈبلیو جی( کی چوتھی میٹنگ آج مدھیہ پردیش کے اندور شہر میں شروع ہوئی۔ میٹنگ کے افتتاحی اجلاس میں محنت اور روزگار کی وزارت كی سکریٹری اور جی 20 كی ایمپلائمنٹ وركنگ گروپ كی سربراہ محترمہ آرتی آہوجا نے مندوبین کا خیرمقدم کیا اور ای ڈبلیو جی کی پچھلی تین میٹنگوں کے دوران کی جانے والی بات چیت اور کامیابیوں کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے آئندہ اجلاسوں کے دوران وزارتی اعلامیہ كے مسودے اور نتائج سے متعلق دستاویزات پر کام مکمل کرنے کے لیے تمام تر کامیابی کی خواہش کا اظہار كیا۔

مشتركہ صدارت والے ممالک انڈونیشیا اور برازیل کے مندوبین نے بھی افتتاحی اجلاس میں بیانات دیے اور نتیجہ خیز بات چیت کے ذریعے کام مكمل کرنے كی امید کا اظہار کیا۔

ہندوستان نے غیر منظم کارکنوں کے دنیا کے سب سے بڑے ڈیٹا بیس اور نیشنل کیرئیر سروس (این سی ایس) پورٹل ای-شرم پر ایک پریزنٹیشن دی۔ ای-شرم اور این سی ایس پورٹل پر پریزنٹیشن کو بین الاقوامی مندوبین کے ساتھ بھی شیئر کیا جائے گا جنہوں نے ان محاذوں پر ہندوستان کی کامیابیوں پر دلچسپی اور تجسس کا اظہار کیا۔

میٹنگ کے مزید اجلاسوں میں وزارتی اعلامیہ اور نتائج کے دستاویزات کے مسودے پر بات چیت ہوئی جس کا مقصد ان دستاویزات کو حتمی شکل دینا تھا۔
اس سے پہلے مندوبین کے لیے صبح یوگا پر اجلاس کا اہتمام کیا گیا تھا۔ میٹنگ کے دوران ہی ایک مختصر یوگا اسٹریچ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ مندوبین کو تاریخی مانڈو فورٹ سٹی کی سیر پر بھی كرایا جا رہا ہے۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
U NO 7185
(Release ID: 1940834)
Visitor Counter : 159