قبائیلی امور کی وزارت

این ای ایس ٹی ایس نے ٹی جی ٹی اور ہاسٹل وارڈن کے عہدے کے لئے 6329 خالی جگہوں کو پُر کرنے کے لئے ای ایم آر ایس اسٹاف سلیکشن امتحان (ای ایس ایس ای)-2023 کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا

Posted On: 19 JUL 2023 6:03PM by PIB Delhi

نیشنل ایجوکیشن سوسائٹی فار ٹرائبل اسٹوڈنٹس (این ای اس ٹی ایس) جو قبائلی امور کی وزارت کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے، ای ایم آر ایس کے لیے تدریسی اورغیر تدریسی عملے کے لیے بھرتی مہم چلا رہی ہے۔ این ای ایس ٹی ایس نے ای ایم آر ایس سٹاف سلیکشن امتحان-2023 (ای ایس ایس ایس)کے لیے ٹی جی ٹی اور ہاسٹل وارڈن کی آسامیوں کے لیے 6329 آسامیاں بھرنے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

اس کے نتیجے میں ای ایم آر ایس میں تعلیمی معیارات میں بہتری لانے کے لئے معیاری انسانی وسائل کی صورتحال قائم ہوگی۔

اس کے لئے درخواست کا عمل 19 جولائی 2023 سے شروع ہوگا۔

سی بی ایس ای کے ساتھ اشتراک میں این ای ایس ٹی ایس ، ای ایم آر ایس میں تدریسی (ٹی جی ٹی)اور غیر تدریسی عملے(ہاسٹل وارڈن) کے خالی عہدوں کو بھرنے کے لئے ’’او ایم آر پر مبنی (پین-پیپر)‘‘موڈ میں ای ایس ایس ای -2023 کا انعقاد کررہا ہے۔خالی عہدوں کی تفصیل یہ ہے۔

 

عہدہ

خالی جگہیں

ٹی جی ٹی

5660

ہاسٹل وارڈن

669

کل

6329

 

 

آن لائن درخواست کا تفصیلی عمل ، اہلیت کا پیمانہ اور ہر عہدے کے لئے نصاب کے ساتھ دیگر تفصیل ویب سائٹ: emrs.tribal.gov.in. پر دستیاب ہے۔

ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں ای ایم آر ایس میں خالی عہدوں کو بھرنے کے لئے بھرتی کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ درخواست حاصل کرنے کے لئے پورٹل 19 جولائی 2023 سے 18 اگست 2023تک لائیو رہے گا۔

ای ایم آر ایس رہائشی سیٹ اَپ میں ایس ٹی طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لئے قبائلی امور کی وزارت کی ایک اہم مداخلت ہے۔

 

********************

 

ش ح۔ ج ق۔ ن ع

(19.07.2023)

(U: 7187)



(Release ID: 1940806) Visitor Counter : 165