تعاون کی وزارت
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے اہم فیصلہ لیا ہے تاکہ سی آر سی ایس- سہارا ریفنڈ پورٹل پر دیہاتوں اور دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لیے درخواستیں بھرنے کی سہولت فراہم کی جا سکے
کامن سروس سینٹرز (سی ایس سی) سہارا گروپ کی کوآپریٹیو سوسائٹیز کے جمع کنندگان کو سی آر سی ایس - سہارا ریفنڈ پورٹل https://mocrefund.crcs.gov.in پر اپنے دعوے جمع کرانے میں مدد کریں گے
Posted On:
19 JUL 2023 3:32PM by PIB Delhi
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے دیہاتوں اور دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو سی آر سی ایس - سہارا ریفنڈ پورٹل پر درخواستیں بھرنے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔ کامن سروس سینٹرز (سی ایس سی) سہارا گروپ کی کوآپریٹیو سوسائٹیز کے حقیقی جمع کنندگان کو سی آر سی ایس – سہارا ریفنڈ پورٹل پر دعوے جمع کرانے میں بھی مدد کریں گے۔ سینٹرل رجسٹرار آف کوآپریٹیو سوسائٹیز (سی آر سی ایس) - سہارا ریفنڈ پورٹل https://mocrefund.crcs.gov.in کو جناب امت شاہ نے 18 جولائی 2023 کو نئی دہلی میں شروع کیا تھا۔
ملک بھر میں پھیلے 5.5 لاکھ سے زیادہ کامن سروس سینٹرز کے ذریعہ 300 سے زیادہ ای خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔ ان سی ایس سی میں انٹرنیٹ کنکٹیوٹی، کمپیوٹر، پرنٹرز اور اسکینر جیسی تمام سہولیات موجود ہیں۔ حقیقی جمع کنندگان، سی آر سی ایس – سہارا ریفنڈ پورٹل پر اپنے دعوے جمع کرانے کے لیے درخواست بھرنے کی خاطر قریبی کامن سروس سینٹر سے مدد حاصل کر سکتے ہیں۔
سی ایس سی – ایس پی وی نے سہارا کے حقیقی ڈیپوزیٹرز کی مدد کرنے کے لیے اپنے تمام ولیج لیول انٹرپرینیورز (وی ایل ای) کو مطلع کیا ہے اور اس کے سسٹم کو فعال کیا ہے تاکہ تصدیق شدہ ڈیپوزیٹرز کو کامن سروس سینٹر کے ذریعے دعوے جمع کرانے میں سہولت فراہم کی جا سکے۔
سہارا گروپ کی 4 کوآپریٹیو سوسائٹیوں - سہارا کریڈٹ کوآپریٹیو سوسائٹی لمیٹڈ، سہارین یونیورسل ملٹی پرپز سوسائٹی لمیٹڈ، ہمارا انڈیا کریڈٹ کوآپریٹیو سوسائٹی لمیٹڈ اور اسٹارز ملٹی پرپز کوآپریٹیو سوسائٹی لمیٹڈ کے حقیقی جمع کنندگان کے ذریعے دعویٰ جمع کرانے کے لیے سی آر سی ایس - سہارا ریفنڈ پورٹل تیار کیا گیا ہے۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 7179
19.07.2023
(Release ID: 1940732)
Visitor Counter : 141