کوئلے کی وزارت

تھرمل پاور پلانٹوں کے لئے کوئلے کی وافر دستیابی: کوئلہ کی وزارت


بجلی پلانٹوں میں کوئلے کا محفوظ ذخیرہ 28 فیصد سے بڑھ کر 33.46 ملین ٹن تک پہنچ گیا

ہندوستانی ریلوے کے ذریعے ضرورت کے مطابق ریک دستیاب کرائے جارہے ہیں

Posted On: 18 JUL 2023 3:48PM by PIB Delhi

کوئلہ کی وزارت نے وضاحت کی ہے کہ ملک کے تھرمل پاور پلانٹوں(ٹی پی پی)کے لئے کوئلہ وافر مقدارمیں دستیاب ہے۔16 جولائی 2023 تک تھرمل پاور پلانٹ کا کوئلہ اسٹاک 33.46 ملین ٹن (ایم ٹی)ہے، جو پچھلے مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 28 فیصد زیادہ ہے۔ کانکنی کے بعد زیر زمین کوئلہ اسٹاک ، آمدو رفت میں اسٹاک اور ٹی پی پی سمیت تمام مقامات پر کوئلے کی دستیابی پچھلے سال کے 73.85 میٹرک ٹن کے مقابلے میں 103میٹرک ٹن ہے، جو 34 فیصد زیادہ ہے۔ وزارت تمام مرکزی اور ریاستی کوئلہ ذخائر رکھنے والوں کے ساتھ بھی قریبی تال میل کررہی ہے اور بجلی سیکٹر کے لئے کوئلے کی کوئی کمی نہیں ہے۔

کوئلے کی وزارت نے مزید کہا ہے کہ جولائی 2023 کے دوران پیداوار پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں کافی زیادہ رہی ہے۔ دراصل بارش کے سبب کوئلہ کی پیداوار پر بہت ہی معمولی اثر پڑا ہے۔ یہ مانسون سیزن کے لئے کان-وائز پیشگی منصوبے کے توسط سے ممکن ہوا ہے۔کوئلہ کمپنیوں نے بڑی کانوں سے بلا رُکاوٹ نکاسی کے لئے سیمنٹڈ سڑکوں کی تعمیر کی ہے۔مشین سے لیس کوئلہ ہینڈلنگ پلانٹوں کے توسط سے 9کوئلہ کانوں سے ریلوے سائیڈنگ تک ٹرانسپورٹ شروع کیا گیا ہے۔ کوئلہ کمپنیوں نے اوپری سطح سے کوئلہ نکالنے کا بھی منصوبہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں یکم اپریل سے16 جولائی 2023 تک کوئلہ پیداوار 258.57ملین ٹن (ایم ٹی)رہی ہے، جبکہ پچھلے سال یہ 236.69 میٹرک ٹن تھی۔

وہیں بجلی سیکٹر کو کوئلہ ڈسپیچ پچھلے سال کے 224 میٹرک ٹن کے مقابلے 233 میٹرک ٹن رہا ہے۔ درحقیقت وافر دستیابی کے سبب کوئلہ کمپنیوں نے اس مدت کے دوران غیر –ضابطہ شدہ سیکٹر کو بھاری اضافی مقدار میں سپلائی کی ہے۔ یہ بھی دھیان دینے والی بات ہے کہ اس سال تھرمل پاور پیداوار میں اضافہ محض 2.04 فیصد ہے، جبکہ کوئلہ پیداوار میں اضافہ 9 فیصد سے زیادہ رہا ہے۔

جہاں تک ریلوے ریک کی دستیابی کا سوال ہے ریلوے کی وزارت کے ذریعے تمام معاون کمپنیوں کے لئے وافر ریک دستیاب کرائے جارہے ہیں، جس سے تھرمل پاور پلانٹوں میں کوئلے کے اسٹاک کی ضرورت کے مطابق دستیابی کی راہ ہموار ہورہی ہے۔کوئلہ ، ریلوے اور بجلی کی وزارت کی یہ وزارتیں  تمام تھرمل پاور پلانٹوں کے لئے کوئلے کی ضرورت کے مطابق دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے قریبی تال میل کے ساتھ کام کررہی ہیں۔

کوئلہ وزارت کے ذریعے یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ کوئلے کی عدم دستیابی کے سبب کسی بھی بجلی پلانٹ کو بند نہیں کیا گیا ہے۔جو پلانٹ بند ہوئے ہیں، وہ کسی دیگر وجہ سے بند ہوئے ہوں گے۔

******

ش ح۔ ج ق۔ ن ع

(U: 7155)



(Release ID: 1940516) Visitor Counter : 88