وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آئی این ایس سہیادری اور آئی این ایس کولکاتا، جکارتہ، انڈونیشیا میں

Posted On: 18 JUL 2023 12:18PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ کے دو فرنٹ لائن بحری جہاز  آئی این ایس سہیادری اور آئی این ایس کولکاتا، جو جنوب مشرقی  آئی او آر میں تعینات مشن ہیں، 17 جولائی 2023 کو جکارتہ پہنچے۔ انڈونیشیا کی بحریہ کی طرف سے جہازوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

پورٹ کال کے دوران، ہندوستانی اور انڈونیشیائی بحریہ کے اہلکار وسیع پیمانے پر پیشہ ورانہ بات چیت، مشترکہ یوگا سیشن، اسپورٹس فکسچر اور کراس ڈیک دوروں میں مشغول ہوں گے، جس کا مقصد دونوں بحریہ کے درمیان باہمی تعاون اور افہام و تفہیم کو مضبوط بنانا ہے۔

آپریشنل ٹرن اراؤنڈ کی تکمیل کے بعد، دونوں بحری جہاز انڈونیشین بحریہ کے ساتھ سمندر میں میری ٹائم پارٹنرشپ ایکسرسائز (ایم پی ایس) میں بھی حصہ لیں گے، تاکہ دونوں بحری افواج کے درمیان پہلے سے موجود اعلیٰ درجے کے باہمی تعاون کو مزید تقویت ملے۔

آئی این ایس سہیادری تیسرا مقامی طور پر ڈیزائن کیا گیا اور بنایا گیا پروجیکٹ-17 کلاس اسٹیلتھ فریگیٹ ہے اور آئی این ایس کولکاتا پروجیکٹ-15A کلاس کا پہلا مقامی طور پر ڈیزائن  شدہ اور بنایا گیا اسٹیلتھ ڈسٹرائر ہے۔ دونوں بحری جہاز مزگاؤں ڈاک شپ بلڈرس لمیٹڈ، ممبئی میں بنائے گئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pics(1)2TF9.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pics(3)7897.JPG

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ا ک- ق ر)

(18-07-2023)

U-7142



(Release ID: 1940416) Visitor Counter : 120