محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مئی، 2023 کے مہینہ میں ای ایس آئی اسکیم کے تحت 20.23 لاکھ نئے ملازم جوڑے گئے


پچیس سال کی عمر تک کے 9.40 لاکھ نوجوان ملازم نئے رجسٹریشن میں شامل ہوئے

مئی، 2023 میں ای ایس آئی اسکیم کے تحت تقریباً 24886 اداروں کو رجسٹر کیا گیا

مئی، 2023 میں 71 ٹرانس جینڈر ملازمین کو ای ایس آئی اسکیم کا  فائدہ پہنچایا گیا

Posted On: 17 JUL 2023 4:14PM by PIB Delhi

ای ایس آئی سی (امپلائیز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن) کے ابتدائی تنخواہ سے متعلق اعداد و شمار کے مطابق، مئی 2023 کے مہینہ میں 20.23 لاکھ نئے ملازمین جوڑے گئے ہیں۔

مئی، 2023 کے مہینہ میں تقریباً 24886 نئے اداروں کو رجسٹر کیا گیا اور ای ایس آئی سی کے سماجی تحفظ کے دائرے میں لایا گیا ہے، جس سے زیادہ کوریج کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

اعداد و شمار یہ بھی بتاتے ہیں کہ ملک کے نوجوانوں کے لیے زیادہ نوکریاں پیدا نہیں ہوئی ہیں کیوں کہ اس مہینہ میں کل 20.23 لاکھ ملازمین میں سے، 25 سال کی عمر کے گروپ والے 9.40 لاکھ ملازمین نئے رجسٹریشن کے زیادہ سے زیادہ حصہ ہیں، جو کہ جڑنے والے کل ملازمین کا 47 فیصد ہیں۔

مئی 2023 کی تنخواہ کے اعداد و شمار کے صنفی تجزیہ کے مطابق، 3.96 لاکھ خواتین ممبران بھی اس میں شامل ہو چکی ہیں۔ اس کے علاوہ، مئی 2023 کے مہینہ میں کل 71 ٹرانس جینڈر ملازمین ای ایس آئی اسکیم کے تحت رجسٹر ہو چکے ہیں۔ یہ دکھاتا ہے کہ ای ایس آئی سی سماج کے سبھی طبقوں کو فائدہ  فراہم کرنے کے لیے وقف ہے۔

تنخواہ سے متعلق یہ اعداد و شمار عارضی ہیں، کیوں کہ اعداد و شمار میں تبدیلی لگاتار جاری رہتی ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 7109


(Release ID: 1940232) Visitor Counter : 120