نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

’’لوگوں کی زندگی کو بدلنے کے لئے جنون، مشن اوررحم دلی دکھائیں‘‘نائب صدر جمہوریہ کی افسر شاہوں کو نصیحت


اُن لوگوں کو خوشیاں دینے سے زیادہ بہتر اور کچھ نہیں ہوسکتا، جو پوری طرح سے امید کھو چکے ہیں:نائب صدر جمہوریہ

 انڈین پوسٹل سروس کے ٹرینی افسران نے نائب صدر جمہوریہ سے ملاقات کی

Posted On: 14 JUL 2023 7:12PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھن کھڑ نے آج نوجوان افسر شاہوں سے لوگوں کی زندگیوں کو بدلنے کے لئے جنون، مشن اور رحم دلی کا مظاہرہ کرنے پر اصرار کیا۔ انہوں نے آج اُپ راشٹرپتی نواس میں ملاقات کرنے والے 2021 اور 2022 بیچ کے انڈین پوسٹل سروس کے ٹرینی افسروں سے کہا ’’ان لوگوں کو خوشی دینے سے زیادہ فائدہ مند اور اطمینان بخش او رکچھ نہیں ہوسکتا ، جو مکمل طور سے ناامید ہوچکے ہیں۔‘‘

 

یہ کہتے ہوئے کہ ہندوستان پہلے سے کہیں زیادہ آگے بڑھ رہا ہے، جناب دھن کھڑ نے کہا کہ دیہی علاقوں کے تعاون اور ہمارے محنتی کسانوں اور مزدوروں کی کوششوں کے سبب ہندوستان کی ترقی مستحکم ہے۔ عالمی سطح پر ہندوستان کی ترقی کو ناقابل تسخیر قرار دیتے ہوئے انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ محض ایک دہائی پہلے ہم عالمی معیشت میں دسویں مقام پر تھے اور اب ہم پانچویں سب سے بڑی معیشت ہیں۔

نوجوان ٹرینی افسران کو ’ترقی کے سفیر‘اور ’امرت کال کے جنگجو‘قرار دیتے ہوئے انہوں نے اُن سے اپنی اختراعات اور ہنرمندی سے ہندوستان کی ترقی کو رفتار دینے کو کہا۔اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ملک تبدیلی کے فیصلہ کن لمحے میں ہے، وہ چاہتے ہیں کہ افسر شاہ شمولیاتی ترقی، مالیاتی شمولیت اور خدمات کی فراہمی میں آسانی کو یقینی بنائیں۔

لوگوں کے درمیان ڈسپلن اور قوم پرستی کی اقدار کو فروغ دینے پر اصرار کرتے ہوئے جناب دھن کھڑ نے یہ مشورہ دیا کہ ہر ڈاک گھر کو بنیادی فرائض کی نمائش اور تشہیر کرنی چاہئے،اس سے شہریوں کے رویے میں تبدیلی آئے گی۔

 

 

ڈاکیہ(پوسٹ مین) کو ایک بہت سی اہم فرد اور زمین کے ہر حصے کو جاننے اور اس کا احاطہ کرنے والا قرار دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ آخری میل تک مؤثر خدمات تقسیم کے لئے محکمہ ڈاک کے بنیادی ڈھانچے اور انسانی وسائل کا استعمال کیا جانا چاہئے۔فوجی اسکول چتوڑ گڑھ میں اپنے دنو ں کو یاد کرتے ہوئے جناب دھن کھڑ نے کہا کہ وہ ہر روز اپنی ماں کو ایک پوسٹ کارڈ لکھا کرتے تھے۔

بات چیت کے دوران محترمہ (ڈاکٹر)سدیش دھن کھڑ، نائب صدر جمہوریہ کے سیکریٹری جناب سنیل کمار گپتا، ڈائریکٹر جنرل(پوسٹل سروسز) جناب آلوک شرما، رفیع احمد قدوئی نیشنل پوسٹل اکیڈمی(آر اے کے این پی اے) کے ڈائریکٹر جناب امبیش اُپ منیو، آر اے کے این پی اے کی اکائی کے ممبران اور دیگر افراد موجود تھے۔

پروگرام کی تصویریں-

 

001.jpg

 

003.jpg

 

004.jpg

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(14.07.2023)

(U: 7036)

 



(Release ID: 1939617) Visitor Counter : 114