وزارت دفاع
آئی اے ایف ،سیلاب سے متاثرہ ریاستوں میں مسلسل امدادی کاررروائیاں انجا م دے رہا ہے
Posted On:
14 JUL 2023 1:45PM by PIB Delhi
- آئی اے ایف موجودہ سیلابی صورتحال کے تناظر میں ہماچل پردیش اورپنجاب کی ریاستوں میں انسانی امداد اور آفات سے راحت کی کارروائیوں میں مکمل طورپر شامل حال ہے۔گزشتہ 48 گھنٹوںمیں مجموعی طورپر 40 کارروائیاں انجام دی گئیں جن میں 26 لوگوں کو آفات سے بچایا گیا اورمختلف علاقوںمیں 17 ٹن امدادی اشیا ء تقسیم کی گئیں۔
- گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہریانہ کے سیلاب متاثرہ علاقوںمیں بڑی کارروائیاں انجام دی گئی ہیں۔نہارا ، علاؤالدین ماجرا ، بشن گڑھ ،سیگٹا، بھوننی ، ممنی ، سیگٹی اور جانسوئی کے گاؤوں میں ایم -17 ہیلی کاپٹروں کے ذریعہ راشن ترپال کی چادریں ،تازہ خوراک اور پانی کی بوتلوں سمیت راحتی اشیا فراہم کی گئیں۔
- ہوائی سورما اور تمام درکار اثاثے جیسے ایم – 17 اور چنوک ہیلی کاپٹراور این -32 اور سی -130 ٹرانسپورٹ طیارے ضروری کارروائیوں کو انجام دینے کے لئے تیار حالت میں ہیں۔
*************
ش ح۔ع ح۔ رم
U-7022
(Release ID: 1939444)
Visitor Counter : 117