وزارت دفاع
ڈیفنس ایکوزیشن کونسل نے ہندوستانی بحریہ کی عملی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے فرانس سے 26 رافیل میرین طیاروں کی خریداری کی تجاویز کو منظوری دے دی
(ہندوستانی( زمرے كے تحت خریداری تین اضافی اسکارپین آبدوزوں کے حصول كی بھی منظوری
Posted On:
13 JUL 2023 2:58PM by PIB Delhi
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں منعقدہ ڈیفنس ایکوزیشن کونسل (ڈی اے سی( کی میٹنگ میں 13 جولائی 2023 کو تین تجاویز کو منظوری دی گئی۔ ڈی اے سی نے بین حکومتی معاہدے کی بنیاد پر فرانسیسی حکومت سے ہندوستانی بحریہ کے لیے متعلقہ ذیلی سازوسامان، ہتھیاروں، سمیلیٹر، كل پرزہ جات، دستاویزات، عملے کی تربیت اور لاجسٹک سپورٹ کے ساتھ 26 رافیل میرین طیاروں کی خریداری کو منظور دی۔ قیمت اور خریداری کی دیگر شرائط پر تمام متعلقہ پہلوؤں کو مدنظر رکھنے کے بعد فرانسیسی حکومت کے ساتھ بات چیت کی جائے گی۔ ان میں دیگر ممالک کی جانب سے ملتے جلتے طیاروں کی تقابلی خریداری کی قیمت كا معاملہ بھی شامل ہو گا۔ علاوہ ازیں ہندوستانی ڈیزائن کردہ آلات کا انضمام اور مختلف نظاموں کے لیے دیکھ بھال، مرمت اور آپریشنز )ایم آر او( مركز کے قیام کو مناسب بات چیت کے بعد معاہدے کی دستاویزات میں شامل کیا جائے گا۔
ڈی اے سی نے ضرورت كی منظوری کو )ہندوستانی( زمرہ کے تحت خریداری كے لئے تین اضافی اسکارپین آبدوزوں کی خریداری کے لیے بھی منظوری دی جو مجگاوں ڈك ژپ بلڈرس لمیٹیڈ کے ذریعے تیار کی جائیں گی۔ زیادہ مقامی مواد کے ساتھ اضافی آبدوزوں کی خریداری نہ صرف ہندوستانی بحریہ کی مطلوبہ قوت کی سطح اور آپریشنل تیاری کو برقرار رکھنے میں مدد کرے گی بلکہ اس سے گھریلو شعبے میں روزگار کے اہم مواقع بھی پیدا ہوں گے۔یہ مجگاوں ڈك ژپ بلڈرس لمیٹیڈ کو آبدوز کی تیاری میں اپنی صلاحیت اور مہارت کو مزید بڑھانے میں بھی مدد دے گا۔
علاوہ ازیں ڈی اے سی نے سرمایہ کے حصول کے معاملات کے تمام زمروں میں مطلوبہ دیسی مواد کے حصول کے لیے رہنما خطوط وضع کرنے کی تجویز منظوری كی ہے۔ اس سے دیسی مینوفیکچرنگ کے ذریعے اہم مینوفیکچرنگ ٹکنالوجیوں اور دفاعی پلیٹ فارمز/آلات کی زندگی کے دورانیے میں 'آتم نربھر بھارت' کے مقصد كے حصول میں مدد ملے گی۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
U NO 6992
(Release ID: 1939311)
Visitor Counter : 148