سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
جناب نتن گڈکری نے آندھرا پردیش کے تروپتی میں 2900 کروڑ روپے کے 3 این ایچ پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا
Posted On:
13 JUL 2023 3:31PM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج آندھرا پردیش کے تروپتی میں 3 این ایچ پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔
ان پروجیکٹوں کی کل لمبائی 87 کلومیٹر ہے اور کل لاگت 2900 کروڑ روپے ہے۔
پہلا پروجیکٹ این ایچ -71 کا نائیڈوپتے-ترپو کنوپور حصہ ہے، جس کی لمبائی 35 کلومیٹر ہے اور اسے 1399 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ دوسرا پروجیکٹ این ایچ- 51 ڈبلیو پر ترپو کنوپور کے راستے چلاّ کورو کراس- کرشنا پٹنم پورٹ ساؤتھ گیٹ حصہ ہے، جس کی لمبائی 36 کلومیٹر ہے اور لاگت 909 کروڑ روپے ہے۔ تیسرے پروجیکٹ میں این ایچ- 516 ڈبلیو اور این ایچ- 67 پر یوپورو سے کرشنا پٹنم بندرگاہ تک وقف پورٹ روڈ کی توسیع شامل ہے، جس کی لمبائی 16 کلومیٹر ہے اور لاگت 610 کروڑ روپے ہے۔
جناب گڈکری نے کہا کہ ان کوششوں کا مقصد کرشنا پٹنم بندرگاہ تک بلا رکاوٹ اور محفوظ نقل و حمل کی سہولت فراہم کرنا ہے، جس سے نیلور میں قومی ماسٹر پلان کے مقام، صنعتی مقام اور ایس ای زیڈ تک تیزی سے پہنچنا ممکن ہو سکے گا۔ اس کے علاوہ، ان پروجیکٹوں سے تروپتی واقع شری بالا جی مندر اور شری کال ہستی میں شری شیو مندر جیسے مذہبی مقامات کا سفر کرنے والے عقیدت مندوں کی حفاظت اور سہولت میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی بہتر قیادت میں ہم پورے ملک میں تیز، بلا روک ٹوک اور توانائی و ہنرمندی سے لیس رفتار کو یقینی بنانے کے لیے پوری طرح پابند عہد ہیں۔
جناب گڈکری نے کہا کہ یہ پروجیکٹ شری ہری کوٹہ میں نیل پٹو برڈ سینکچری (پرندوں کی پناہ گاہ) اور ایس ایچ اے آر جیسے مقبول و دلکش مقامات کے ساتھ نقل و حمل کی سہولت کو بہتر کرکے سیاحت کو فروغ دیں گے۔ اہم بات یہ بھی ہے کہ اس سے روزگار کے مناسب مواقع پیدا ہونے کی امید ہے۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 6987
(Release ID: 1939261)
Visitor Counter : 117