صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر من سکھ مانڈویہ كے ہاتھوں 14 جولائی 2023 کو اتراکھنڈ كے دہرادون میں سوستھیہ چنتن شیور کا افتتاح ہو گا
سوستھیہ چنتن شیور میں صحت اور خاندانی بہبود کے مركزی مملكتی وزرا ڈاکٹر بھارتی پروین پوار، پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے صحت کی شرکت متوقع ہے
Posted On:
12 JUL 2023 2:16PM by PIB Delhi
صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ 14 جولائی 2023 کو اتراکھنڈ كے دہرادون میں سوستھیہ چنتن شیویر کا افتتاح کریں گے۔ اس دوروزہ سوستھیہ چنتن شیویر كا اہتمام صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی کونسل کے ساتھ مل كر كر رہی ہے۔ اس تقریب میں صحت اور خاندانی بہبود کے مركزی مملكتی وزرا ڈاکٹر بھارتی پروین پوار اور پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل شرکت کریں گے۔ اس اہم تقریب میں مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے صحت کے علاوہ وزارت صحت اور ریاستوں کے اعلیٰ عہدیداروں کی شرکت بھی متوقع ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی سنٹرل کونسل کے 14 ویں کنونشن کی ایکشن ٹیکن رپورٹ کی پیشی کے ساتھ اس دو روزہ تقریب کا آغاز ہوگا۔ اس کے بعد ہندوستان میں صحت کی دیکھ بھال کے مختلف پہلوؤں پر آج جو توجہ مرکوز ہے اس پر نشستیں ہوں گی۔ نشستوں میں آیوشمان بھارت کے جن چار پہلوؤں پر روشنی ڈالی جاءے گی ان میں آیوشمان بھارت- پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (پی ایم جے اے واءی)، آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن )اے بی ڈی ایم(، صحت اور تندرستی کے مراکز اور پردھان منتری آیوشمان بھارت ہیلتھ انفراسٹرکچر مشن )پی ایم- ابھیم( شامل ہیں۔
موضوعی نشستوں میں تپ دق کے خاتمے کے قومی پروگرام، خسرہ، روبیلا کے خاتمے اور ہندوستان میں پی سی پی این ڈی ٹی ایکٹ کے نفاذ پر بھی توجہ مرکوز کی جاءے گی۔ ان نشستوں میں پبلک ہیلتھ مینجمنٹ کیڈر کے کردار کے علاوہ ملک میں میڈیکل، نرسنگ اور الائیڈ ہیلتھ ایجوکیشن کی صورتحال پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔
یشنل آرگن ٹرانسپلانٹ پروگرام کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ ریزیڈنسی پروگرام پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ علاوہ ازیں سیشن میں غیر متعدی امراض اور سکل سیل کی بیماری کے بوجھ پر توجہ مرکوز كی جاءے گی۔سوستھیہ چنتن شیویر ذمہ داران کے ساتھ انٹرایکٹو نشست کا مقصد ملک میں صحت کی دیکھ بھال کے چیلنجوں سے نمٹنے کے ساتھ ہی ایک صحت مند قوم کی تشکیل کے مواقع سے استفادہ كرنا ہے۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
U NO 6959
(Release ID: 1939056)
Visitor Counter : 139