وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

ماہی گیروں كے قومی دن كا اجلاس - 2023 مہابلی پورم میں اختتام پذیر


اجلاس میں ماہی گیروں کی لگن، نئی صنعتوں، جدید تکنیکوں کو اپنانے میں جدت سے كام لینے اور مچھلی کی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے پر روشنی ڈالی گئی

Posted On: 11 JUL 2023 5:02PM by PIB Delhi

گزرتے برسوں میں ماہی گیری کے شعبے نے سائنسی تحقیق اور تکنیکی مداخلتوں کے نتیجے میں قابل ذکر ترقی دیکھی ہے۔ ماہی گیروں كے قومی دن كا اجلاس - 2023 میں ماہی گیروں کی لگن، نئی  صنعتوں، جدید تکنیکوں کو اپنانے میں جدت سے كام لینے اور مچھلی کی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ حكومت ہند، ماہی پروری کے محکمے، ماہی پروری کی وزارت، حیوانات اور دودھ کی پیداوار اور دیگر ذمہ داران نے مہابلی پورم میں ماہی گیروں كا قومی دن 2023 اور ‘اسٹارٹ اپ کانکلیو’ منایا۔ یہ پروگرام 10 جولائی 2023 سے شروع ہوا اور آج 11 جولائی 2023 کو تمل ناڈو کے تاریخی شہر مہابلی پورم میں ختم ہوا۔

ماہی گیروں كے قومی دن - 2023 کے موقع پر اس اجلاس نے پورے ملک کو ماہی گیروں اور مچھلی کے کاشتکاروں کی زبردست شراکت کے ساتھ ساتھ پائیدار ماہی پروری کی ترقی کے لئے  ان کی لگن کو تسلیم کرنے کا موقع فراہم کیا۔ ذمہ دارانہ طریقوں کو اپنانے اور ماہی گیری کے شعبے کی صلاحیت کو بروئے کار لا کر ہم ایک خوشحال مستقبل کو یقینی بنا سکتے ہیں، خوراک کی حفاظت کو بڑھا سکتے ہیں اور ملک کی مجموعی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔ اس اجلاس کا مقصد ہمارے ماہی گیری کے وسائل کو پائیدار طریقے سے منظم کرنے کے طریقوں پر اجتماعی طور پر سوچنے اور تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک ماحولیاتی نظام سامنے لانا تھا۔

پروگرام کے دوسرے دن کا آغاز متعلقہ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزراء کے ساتھ ماہی پروری، حیوانات اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا كی بات چیت سے ہوا۔ اس موقع پر ماہی پروری، حیوانات اور ڈیری کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن بھی موجود تھے۔ یہ بات چیت ماہی گیروں اور مچھلی کاشتکاروں اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے لئے پائیدار مستقبل کے لئے ٹیکنالوجی اور اختراعات کو اپنانے سمیت ماہی گیری کے لئے پی ایم ایم ایس وائی، ایف آئی ڈی ایف اور كے سی سی جیسی سرکاری اسکیموں کے مؤثر استعمال کے حوالے سے كی گئی۔ ماہی پروری کے تمام ذمہ داران کی شرکت سے یہ پروگرام بہت کامیاب رہا۔

1.png

جناب پرشوتم روپالا نے اُس ناقابل یقین سفر كی جھلك دكھانے کے ساتھ اپنی بات ختم كی جس کا ہم سب نے مل کر آغاز کیا ہے۔ انہوں نے ماہی گیروں كے قومی دن 2023 کے پروگرام کے دوران زیر غور لائے جانے والے خیالات پر روشنی ڈالی اور امید ظاہر کی کہ یہ غور و خوض جاری اور نتیجہ خیز رہے گا اور اس کے نتیجے میں ایسے ٹھوس نتائج برآمد ہوں گے جو ہمارے اجتماعی سفر كا رُخ متعین  كریں گے۔ اس تقریب میں ہونے والی بات چیت دور دور تک گونجیں گی اور یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان سب باتوں کو مچھلیوں کے کسانوں اور ماہی گیروں کی زندگی پر اثر انداز ہونے والی سرگرمیوں میں تبدیل کیا جائے۔ مرکزی وزیر نے سب کو اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ہر ایک سے اپیل کی کہ وہ ایک ایسا ماحول تیار كرنے میں اہم کردار ادا کریں جس میں خیالات پروان چڑھیں، تعاون كا دائرہ وسیع ہو اور اختراعات كا سلسلہ آگے بڑھے اور ماہی گیروں اور مچھلی کاشتکاروں کو اس سے مدد ملے۔

2.png

 تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا ان کی پرجوش شرکت کے لئے شکریہ ادا کرتے ہوئے جناب ساگر مہرا، جوائنٹ سکریٹری (آئی ایف)، محکمہ ماہی پروری، حكومت ہند نے شکریہ کی تحریك پیش کی۔ ماہی گیری کے شعبے نے پیداوار اور پیداوار میں اضافہ كرنے، معیار کو بہتر بنانے، گھریلو مچھلی کی کھپت بڑھانے كے ساتھ برآمد میں اضافہ كرنے اور فضلہ کو کم کرنے کا تصور پیش کیا جس کے نتیجے میں بے روزگار نوجوانوں کے لیے اپنا روزگار آپ كرنے کے مواقع پیدا ہوں گے۔ اس اہمیت كے حامل پروگرام کا مقصد ماہی پروری کے شعبے میں لوگوں کے لیے بحری انقلاب، پی ایم ایم ایس وائی جیسی اسکیموں کے حوالے سے بات چیت کے لیے ایک فورم فراہم کرنا تھا جو ماہی گیری کے شعبے کو انقلاب آفریں بنانے اور پائیدار ترقی اور ترقی پر زور دے کر لاکھوں زندگیوں کو بہتر بنانے کی پوزیشن میں ہو۔ اس پروگرام میں ماہی پروری میں جدید ترین ایجادات کو شامل کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے اور ایک ایسے ماحول کو فروغ دیا گیا ہے جو تمام شعبوں کی شمولیت کے لیے سازگار ہو ۔

 

قبل ازیں ماہی گیروں كے قومی دن-2023 کے پہلے دن كے افتتاحی پروگرام کی قیادت جناب پرشوتم روپالا نے کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر سنجیو کمار بالیان، ریاستی وزیر برائے ماہی پروری، حیوانات اور ڈیری، حکومت ہند، ڈاکٹر ایل مروگن اور مختلف ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرا موجود تھے۔ ماہی گیروں كے قومی دن-2023 اور اسٹارٹ اپ کانکلیو نے ہندوستانی ماہی گیری کے شعبے کی قابل ذکر کامیابیوں کو اجاگر کرنے کے لیے فورم کے طور پر کام کیا جبکہ صنعت میں جدت اور کاروباری شخصیات کی حوصلہ افزائی کی۔ ‘اسٹارٹ اپ کانکلیو’ نے ماہی گیری کے شعبے کے خواہشمند کاروباریوں اور اسٹارٹ اپس کو اپنے تخلیقی خیالات، مصنوعات اور ٹیکنالوجی کو سامنے لانے کے لئے ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کیا۔

3.png

ش ح۔ ع س۔ ک ا

U NO 6933

 


(Release ID: 1938793) Visitor Counter : 116