ایٹمی توانائی کا محکمہ

متحدہ عرب امارات کے 34ویں بین الاقوامی بایولوجی اولمپیاڈ میں ہندوستان تمغوں کی تعداد کے لحاظ سے سرفہرست ہے

Posted On: 11 JUL 2023 1:50PM by PIB Delhi

3 جولائی سے 11 جولائی 2023 تک العین، متحدہ عرب امارات میں منعقدہ 34ویں بین الاقوامی حیاتیات اولمپیاڈ (آئی بی او) 2023 میں ہندوستان ہر طالب علم کے سونے کا تمغہ جیتنے کی وجہ سے تمغوں کی تعداد کے لحاظ سے سرفہرست رہا۔ یہ پہلا موقع ہے جب ہندوستان نے تمام زمرے میں گولڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور آئی بی او میں تمغوں کی تعداد میں سرفہرست ہے۔

اس سال کے طلباء یہ تھے:

دھرو اڈوانی (گولڈ) بنگلورو، کرناٹک سے

ایشان پیڈنیکر (گولڈ) کوٹا، راجستھان سے

میگھ چھبڈا (گولڈ) جالنا، مہاراشٹر سے

روہت پانڈا (گولڈ) رسالی، چھتیس گڑھ سے

اس ٹیم کے ساتھ دو رہنما تھے: پروفیسر مدن ایم چترویدی (سابق سینئر پروفیسر، دہلی یونیورسٹی) اور ڈاکٹر انوپما روناڈ (ایچ بی سی ایس ای، ٹی آئی ایف آر)، اور دو سائنسی مبصرین: ڈاکٹر وی وی بنوئے (نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ اسٹڈیز، بنگلورو) اور ڈاکٹر رام بھادر سبیدی (این آئی آر آر ایچ، ممبئی)۔

اس سال کے آئی بی او میں 76 ممالک سے 293 طلباء تھے۔ سنگاپور دوسرا ملک تھا جس نے چار گولڈ میڈل حاصل کیے۔ مجموعی طور پر 29 گولڈ میڈلز سے بھارت کو نوازا گیا۔

اس سے قبل، ہندوستان فلکیات اور فلکی طبیعیات (2008، 2009، 2010، 2011، 2015 اور 2021 میں)، طبیعیات (2018 میں) اور جونیئر سائنس (2014، 2019، 2021، اور2022میں) میں تمغوں کی تعداد میں سرفہرست رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Picture1TN8F.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 6931)



(Release ID: 1938769) Visitor Counter : 91