سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
یکم جنوری 2015 سے تیار کردہ این 2 اور این 3 زمرے کی موٹر گاڑیوں کے کیبن میں ایئر کنڈیشننگ سسٹم کی تنصیب کو لازمی قرار دینے والے نوٹیفکیشن کا مسودہ جاری کیا گیا
Posted On:
11 JUL 2023 4:42PM by PIB Delhi
روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ) نے 10 جولائی 2023 کو ایک مسودہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں یکم جنوری 2025 سے تیار کردہ این 2 اور این 3 زمرے کی موٹر گاڑیوں کے کیبن میں ایئر کنڈیشننگ سسٹم کی تنصیب کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ایئر کنڈیشننگ سسٹم سے لیس کیبن کی کارکردگی کی جانچ آئی ایس 14618:2022 کے مطابق ہوگی، جس میں وقتاً فوقتاً ترمیم کی جاتی ہے۔ نوٹیفکیشن کی تاریخ سے 30 دنوں کے اندر متعلقین سے تبصرے / تجاویز طلب کی گئی ہیں۔ یہ تبصرے comments-morth[at]gov[dot]in پر بھیجے جا سکتے ہیں۔
گزٹ کا نوٹیفکیشن دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 6934
(Release ID: 1938763)
Visitor Counter : 124