ریلوے کی وزارت

وزیر اعظم نے گورکھپور ریلوے اسٹیشن سے دو نئی وندے بھارت ایکسپریس ریل گاڑیوں کو جھنڈی دکھا کر رخصت کیا


ایودھیا کے راستے گورکھپور سے لکھنؤ اور جودھپور سے احمدآباد (سابرمتی) کے لیے وندے بھارت ریل گاڑیاں شروع کی گئیں

اب ملک میں مجموعی طور پر 50 وندے بھارت ریل راستے مصروف  عمل ہیں

یہ ریل گاڑیاں سفر میں صرف ہونے والے وقت میں موجودہ تیز ترین رفتار والی ریل گاڑیوں کے مقابلے میں کئی گھنٹوں کی بچت کر رہی ہیں

وندے بھارت ایکسپریس ریل گاڑیاں مسافرین کو عالمی سطح کا تجربہ فراہم کریں گی اور سیاحت کو فروغ دیں گی

Posted On: 07 JUL 2023 6:32PM by PIB Delhi

بھارتی ریل کے لیے آج کا دن تاریخی نوعیت کا رہا، جب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اترپردیش کے گورکھپور اسٹیشن پر وندے بھارت ایکسپریس کی دو نئی  اور جدید ریل گاڑیوں کو جھنڈی دکھا کر رخصت کیا۔ پروگرام میں اترپردیش کی گورنر محترمہ آنندی بین پٹیل، وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ، گورکھپور کے رکن پارلیمنٹ جناب روی کشن شکلا، عوامی نمائندگان اور مہمانانِ خصوصی بھی موجود تھے۔

آرام دہ اور بہتر ریل سفر کے تجربے کے ایک نئے دور کا آغاز کرتے ہوئے، دو نئی وندے بھارت ایکسپریس ریل گاڑیاں گورکھپور – لکھنؤ براستہ ایودھیا اور جودھپور-احمدآباد (سابرمتی) کے درمیان شروع کی گئی ہیں۔ آج جھنڈی دکھا کر رخصت کی گئیں یہ وندے بھارت ریل گاڑیاں ریاستوں کی راجدھانیوں اور دیگر شہروں کے درمیان کنکٹیویٹی کو بہتر بنائیں گی، سفر کی مدت میں تخفیف کریں گی اور سفر کو آرام دہ بنائیں گی۔ یہ وندے بھارت ریل گاڑیاں ہمارے ملک کے کونے کونے تک ’نیا بھارت – وِکست بھارت‘ کا پیغام پہنچا رہی ہیں۔

گورکھپور – لکھنؤ وندے بھارت ایکسپریس

اترپردیش کی دوسری وندے بھارت ایکسپریس ریل گاڑی گورکھپور سے روانہ ہوگی، اور بستی اور ایودھیا میں رکنے کے بعد اسی دن لکھنؤ پہنچے گی۔ وندے بھارت ریل گاڑی کے آپریشن سے گورکھپور اور لکھنؤ اور قرب و جوار کے مذہبی اور سیاحتی مقامات کے درمیان ریل کنکٹیویٹی بہتر ہوگی، ساتھ ہی علاقے کی چوطرفہ ترقی بھی ہوگی۔ یہ ریل راستہ مذہبی اہمیت کے حامل شہروں کے درمیان ریل کنکٹیویٹی کے دیرینہ مطالبے کو بھی پورا کرے گا۔

جودھپور ۔ احمدآباد (سابرمتی)

راجستھان کی جودھپور – احمدآباد (سابرمتی) وندے بھارت ریل گاڑی جودھپور ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوگی اور پالی مارواڑ، رنک پور آبو روڈ پر رکنے کے ساتھ اسی دن احمدآباد (سابرمتی) اسٹیشن پہنچے گی۔ یہ ریل گاڑی آسان اور تیز سفر کی سہولت فراہم کرے گی اور ان علاقوں کے ثقافتی، سیاحتی اور زیارت کے مقامات کو جوڑنے کا ایک اہم وسیلہ بن جائے گی۔ وندے بھارت ایکسپریس ایک خوشگوار اور بہتر ریل سفر کا تجربہ بھی فراہم کرے گی۔

وزیر اعظم نے گورکھپور ریلوے اسٹیشن کی ازسرنو ترقی کے لیے سنگ بنیاد بھی رکھا۔ تقریباً 498 کروڑ روپئے کی لاگت سے اسٹیشن کو ازسر نو ترقی دی جائے گی، جو مسافرین کے لیے عالمی سطح کی سہولتیں فراہم کرے گا۔

وندے بھارت ایکسپریس مختلف بہتر سہولتیں فراہم کرتی ہیں، جو مسافرین کو عالمی سطح کے آرام دہ سفر کا تجربہ اور کَوَچ تکنیک سمیت سلامتی سے متعلق جدید ترین سہولتیں فراہم کریں گی۔ ہر ریل گاڑی میں 160 کلو میٹر فی گھنٹے کی آپریشنل رفتار کے لیے مکمل طور پر سسپینڈیڈ ٹریکشن موٹر والی بوگیاں فراہم کی گئی ہیں۔ جدید ترین سسپینشن نظام، مسافرین کے لیے آسان، محفوظ اور ازحد آرام دہ سفر کو یقینی بناتا ہے۔

ریل گاڑی کو پاور کاروں کے ساتھ تقسیم کرکے اور نئے تجدیدی بریک نظام کے ساتھ تقریباً 30 فیصد بجلی کی کفایت کرکے بھارتی ریلوے کے سبز فٹ پرنٹ میں اضافہ کرنے کے مقصد سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:6849



(Release ID: 1938095) Visitor Counter : 106