وزارت دفاع

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نئی دہلی میں وزارت دفاع کے  ’چنتن شیویر‘ کی صدارت کریں گے

Posted On: 05 JUL 2023 5:20PM by PIB Delhi

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ  6 جولائی 2023 کو نئی دہلی میں وزارت دفاع کے ایک روزہ ’چنتن شیویر‘ کی صدارت کریں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ محکمہ دفاع، دفاعی پروڈکشن کےمحکمے (ڈی ڈی پی)، فوجی امور کے محکمے (ڈی ایم اے)، سابق فوجیوں کی بہبود کے محکمے (ڈی ای ایس ڈبلیو) اور دفاعی تحقیق اور ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) نے الگ الگ ذہن سازی کے سیشنز کا اہتمام کیا، جس کے دوران انہوں نے اہم مسائل اور اپنی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ محکموں نے کئی موضوعات کی  نشاندہی کی تھی، جن پر ممتاز موضوعاتی ماہرین نے افسران سے خطاب کیا اور اپنی بصیرت کا اظہار کیا۔

رکشا منتری ذہن سازی کے سیشنوں کے نتائج  کا جائزہ لیں گے اور ان بحثوں کےنتیجے میں  حاصل ہونے والی سفارشات کو نافذ کرنے کے طریقوں پر  بات چیت کریں گے۔ رکشا راجیہ منتری  جناب  اجے بھٹ، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل منوج پانڈے، ڈیفنس سکریٹری جناب گریدھر ارمانے اور وزارت دفاع کے دیگر سینئر سول اور فوجی افسران بھی دن بھر چلنےوالی  میٹنگ میں شرکت کریں گے۔

ان سیشنوں کے دوران جن موضوعات کا احاطہ کیا گیا، وہ حسب ذیل ہیں:

محکمہ دفاع

  • قومی سلامتی کے لئے سائبر سیکیورٹی چیلنجز
  • قومی سلامتی کے لیے جامع نقطہ نظر
  • کارکردگی کا آڈٹ
  • سینک اسکول ایجوکیشن سسٹم
  • دفاعی حصولیابی  میں صلاحیت سازی

دفاعی پروڈکشن کا محکمہ

  • پروڈکشن اور دفاعی برآمدات میں اضافہ
  • آتم نربھارت میں اضافہ: ملک میں ساز و سامان  تیار کرنے کے لئے آئندہ لائحہ عمل
  • صنعتی ایکو سسٹم اور ہنر مند افرادی قوت
  • مساوی مواقع کی فراہمی میںاضافہ
  • کوالٹی سے متعلق اصلاحات

فوجی  امور کا محکمہ

  • انسانی وسائل کے پہلوؤں کو مربوط اور بہتر بنانا
  • زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی کے حصول کے لیے تربیتی اور آپریشنل مسائل
  • اسٹریٹجک ڈومین کے دائروں میں مسلح افواج کی جدید کاری اور صلاحیت میں اضافہ
  • نوآبادیاتی طریقوں اور فرسودہ قوانین کی شناخت اور خاتمے کے اقدامات
  • مسلح افواج کے کام کاج میں ملک کی اپنی اخلاقیات اور طور  طریقوں کوی مزید شمولیت

سابق فوجیوں کی بہبود کا محکمہ

  • ’بہتر پنشن خدمات اور سابق فوجیوں کے لیے دیگر فلاحی اقدامات کے لیے اسپرش کا فائدہ اٹھانا‘
  • ’سابق فوجیوں کے ذریعے مائیکرو انٹرپرائزز کے آغاز کے لیے ملازمت کی اہلیت کو بہتر بنا کر اور انٹرپرینیورشپ کو فروغ دے کر سابق فوجیوں کی آبادکاری‘
  • ’سابق فوجیوں کی صحت کی خدمات میں بہتری‘

ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او)

  • ڈی آر ڈی او - اکیڈمیا پارٹنرشپ: مواقع اور چیلنجز
  • دفاعی آر اینڈ ڈی کے ساتھ صنعت کو مربوط کرنا
  • صنعت اور اکیڈمیا کے اندر دفاعی آر اینڈ ڈی کو متحرک کرنا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-6789

 



(Release ID: 1937613) Visitor Counter : 89