شہری ہوابازی کی وزارت
ڈی جی سی اے نے بغیر پائلٹ کے ہوائی جہاز کے نظام اور جدید فضائی نقل و حرکت کے لیے یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے
اس مفاہمت نامے سے بھارت اور یورپی یونین کے درمیان بغیر پائلٹ کے طیاروں اور جدید فضائی نقل و حرکت پر تعاون پر توجہ مرکوز کی جائے گی
اس مفاہمت نامے کے نتیجے میں بغیر پائلٹ کے ہوا بازی کے شعبے میں ہم آہنگی اور تیز رفتار ترقی کی توقع ہے
Posted On:
05 JUL 2023 3:37PM by PIB Delhi
نئی دہلی: ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) بھارت نے یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) کے ساتھ بغیر پائلٹ کے ہوائی جہاز کے نظام اور جدید فضائی نقل و حرکت میں تعاون کے لیے مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ اس مفاہمت نامے میں دونوں سول ایوی ایشن اتھارٹیز کے درمیان بغیر پائلٹ کے طیاروں اور جدید فضائی نقل و حرکت پر تعاون پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
اس تعاون میں ڈی جی سی اے اور ای اے ایس اے کے درمیان سرٹیفکیشن معیارات اور ماحولیاتی معیارات کی ترقی اور بغیر پائلٹ کے ہوائی جہاز کے نظام اور جدید فضائی نقل و حرکت کے آپریشنز کی تصدیق اور استعمال کے لیے متعلقہ ضروریات کے شعبوں میں تعاون شامل ہوگا جس میں بغیر پائلٹ ایئرکرافٹ سسٹم ٹریفک مینجمنٹ (یو ٹی ایم) معیارات اور خدمات سمیت عملے کی لائسنسنگ ، تربیت ، ایئر ٹریفک مینجمنٹ اور بنیادی ڈھانچہ شامل ہے ۔
اس مفاہمت نامے سے دونوں حکام کے درمیان اس شعبے میں تکنیکی ترقی اور تحقیق کے بارے میں باقاعدگی سے معلومات کے تبادلے کو بھی یقینی بنایا جائے گا اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز تک رسائی کے لیے ان کی متعلقہ حکمت عملی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ اس مفاہمت نامے کے نتیجے میں ڈی جی سی اے اور ای اے ایس اے کے ذریعہ اس شعبے میں کانفرنسوں ، ورکشاپس ، تربیتی پروگرامروں کے انعقاد میں تعاون ہوگا۔
توقع ہے کہ اس مفاہمت نامے پر دستخط کے نتیجے میں بھارتی بغیر پائلٹ کے ہوا بازی کے شعبے میں ہم آہنگی اور تیز رفتار ترقی ہوگی۔
20 اپریل 2023 کو نئی دہلی میں منعقدہ ای یو-انڈیا ایوی ایشن سمٹ کے دوران میں ڈی جی سی اے نے یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) کے ساتھ بغیر پائلٹ کے ہوائی جہاز کے نظام اور اختراعی فضائی نقل و حرکت پر ایک لیٹر آف انٹنٹ (ایل او آئی) پر دستخط کیے تھے۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 6785
(Release ID: 1937521)
Visitor Counter : 136