اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمٹیڈ نے پیداوار اورفروخت کے اعتبار سے مالی سال 24-2023 کے پہلے سہ ماہی میں ریکارڈ توڑ کارکردگی انجام دی

Posted On: 05 JUL 2023 9:10AM by PIB Delhi

اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمٹیڈ نے پیداوار اورفروخت کے اعتبار سے مالی سال 24-2023 کے پہلے سہ ماہی میں ریکارڈ توڑ کارکردگی انجام  دی۔

پہلی سہ مالی میں ہاٹ میٹل ،خام اسٹیل اور قابل فروخت اسٹیل کی پیداوار بالترتیب  5.037 ملین ٹن  4.667 ملین ٹن اور 4.405 ملین ٹن  رہی۔ یہ اب تک کی سب سے بہترین  کارکردگی ہے، جو ہاٹ میٹل  ، خام اسٹیل اور قابل فروخت اسٹیل کی پیداوار کی شاندارکارکردگی میں  7فیصد ،8فیصد اور 8فیصد کا زبردست اضافہ ظاہرکرتی ہے۔یہ سابقہ کارکردگی کے مقابلے کہیں زیادہ  بہتر ہے۔

اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمٹیڈ نے 3.9 ملین  ٹن کی فروخت کا حجم حاصل کرکے پہلی سہ ماہی میں  فروخت کے اعتبار سے اب تک  کی بہترین کارکردگی حاصل کی ہے اور اس طرح  تقریباََ  24فیصد کا اضافہ  درج کیا گیا ہے۔اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا کی جانب سے  یہ ریکارڈ توڑ کارکردگی  اس کی  زیادہ سے زیادہ صلاحیت  کو بڑھانے  اور صارفین کی مانگ کو پورا کرنے پر مسلسل توجہ کی  وجہ سے  حاصل ہوئی ہے۔

*************

ش ح۔ح ا ۔ رم

(04-07-2023)

U-6762


(Release ID: 1937406) Visitor Counter : 127