وزارت اطلاعات ونشریات
انترراشٹریہ یوگا دوس میڈیا سمان کے لیے اندراج کی آخری تاریخ آگے بڑھاکر 8 جولائی 2023 کردی گئی ہے
Posted On:
04 JUL 2023 2:42PM by PIB Delhi
یوگا کے بین الاقوامی دن 2023 کی رسائی کو پھیلانے میں میڈیا کے مثبت رول اور ذمہ داری کا اعتراف کرتے ہوئے، انترراشٹریہ یوگا دوس میڈیا سمان (اے وائی ڈی ایم ایس) کے دوسرے ایڈیشن - 2023 کے لیے اندراجات جمع کرانے کی آخری تاریخ کو آگے بڑھاکر 8 جولائی 2023 کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میڈیا ہاؤس انترراشٹریہ یوگا دوس میڈیا سمان (اے وائی ڈی ایم ایس) کے دوسرے ایڈیشن – 2023 کے لیے 8 جولائی 2023 تک اپنی اندراجات اور مواد( aydms2023.mib[at]gmail[dot]com )پر بھیج سکتے ہیں۔ شرکت کے لیے تفصیلی رہنما خطوط اطلاعات و نشریات کی وزارت کی ویب سائٹ (https://mib.gov.in/) اور پریس انفارمیشن بیورو کی ویب سائٹ (https://pib.gov.in)سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-6749
(Release ID: 1937280)
Visitor Counter : 109