بجلی کی وزارت
سبانسری لوور ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ میں باندھ کی تعمیر انتہائی سطح تک کی گئی
Posted On:
30 JUN 2023 7:04PM by PIB Delhi
اروناچل پردیش اور آسام میں 2000 میگاواٹ والے سبانسری لوور ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کی تکمیل کی جانب ایک اور سنگ میل طے کرتے ہوئے ،جسے این ایچ پی ایس لمٹیڈ تعمیر کررہا ہے ، ایلی ویشن سطح ( ای ایل ) 210 میٹر کی اونچائی تک باندھ کی تعمیر سبھی بلاکوں 29 جون 2023 کو مکمل کرلی گئی ہے۔ ( یہاں ایلی ویشن لیول کا مطلب سمندر کی اوسط سطح ہے) بجلی ، نئی وقابل تجدید توانائی کے وزیر جناب آر کے سنگھ نے 31 مئی 2023 کو پروجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لیا تھا۔اس وقت یہ بتایا گیا تھا کہ اس پروجیکٹ نے باندھ کی تعمیر میں اہم پیش رفت ہوئی ہے کہ 14 بلاکوںمیں 210 میٹر کی سب سے اونچی سطح پر یہ تعمیر کردی گئی ہے اور بقیہ دو بلاکوں میں اس سطح میں کمی کرکے جون 2023 تک باندھ کو مکمل کردیا جائے گا۔
این ایچ پی سی نے بتایا ہے کہ پروجیکٹ کے کل کام کا 90فیصد سے زیادہ حصہ پایہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے ۔ باندھ ، پاور ہاؤس اور ہائیڈرو میکنیکل ورکس سمیت سبھی بڑے حصوں کی تعمیر تیزی سے تکمیل کی طرف بڑھ رہی ہے ۔
ریڈئل دروازوں کا بقیہ کام مانسون کے بعد مکمل ہوجائے گا اور بجلی تیاری کا کام مالی سال 24-2023 کے اختتا م تک شروع ہوجانے کی امید ہے۔
سبانسری لوور ہائیڈرو الیکٹر ک پروجیکٹ کی تکمیل کے بعد کسی ایک 90 فیصد قابل انحصار سال میں تقریباََ 7500 ملین کلوواٹ گھنٹے کی بجلی تیارکی جاسکے گی۔
این ایچ پی سی لمٹیڈ نے سبانسری لوور ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کی تعمیر کا کام جنوری 2005 میں شروع کیا تھا ۔یہ کام 12 اکتوبر 2004 کو جنگلات کے محکمے سے اجازت حاصل کرنے کے بعد شروع کیا گیا تھا البتہ مقامی متعلقہ فریقوں کی طرف سے مظاہروں اور احتجاج کی وجہ سے پروجیکٹ کی تعمیر کا کام دسمبر 2011سے اکتوبر 2019 تک رکا رہا ۔ پروجیکٹ کی تعمیر کا یہ کام نیشنل گرین ٹرائبیونل کی اجازت کے بعد 15 اکتوبر 2019 کو دوبارہ شروع کیا گیا۔
*************
ش ح۔اس ۔ رم
U-6736
(Release ID: 1937222)
Visitor Counter : 147