امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
خوراک اور تقسیم عامہ کا محکمہ، کل ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں کی ، خوراک کی وزارتوں کی ایک قومی کانفرنس کا انعقاد کرے گا
صارفین امور ، خوراک اور تقسیم عامہ کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل کانفرنس کی صدارت کرے گی اور چینی – ایتھانول پورٹل کاآغازکریں گے
Posted On:
04 JUL 2023 10:34AM by PIB Delhi
صارفین امور ، خوراک اور تقسیم عامہ کی وزارت کے تحت ، خوراک اور تقسیم عامہ کا محکمہ نئی دلی میں بدھ 5 جولائی 2023 کو خوراک کی وزارتوں کی ایک قومی کانفرنس کا انعقاد کررہا ہے۔ کانفرنس کا مقصد خریف مارکیٹنگ سیزن کے (کے ایم ایس ) 24-2023 کے دوران موٹے اناج کی خریداری کے لئے ایک لائحہ عمل تیار کرنا ، پی ایم جی کے اے وائی پر موثر عمل درآمد کے لئے حکومت کی طرف سے کئے گئے بنیادی اقدامات پر تبادلہ خیال کرنا ، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے بہترین طور طریقوں کو ایک دوسرے کے ذریعہ اپنا یا جانا اور خوراک اور تغذیہ کو سب کے لئے یقینی بنانے پر مستحکم طریقے سے توجہ دنیا ہے۔
صارفین امور ، خوراک اور تقسیم عامہ ، کامرس تجارت وصنعت اور کپڑے کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل، کانفرنس کی صدارت کریں گے۔ کانفرنس میں صارفین امور ،خوراک وتقسیم عامہ کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ سادھوی نرنجن جیوتی اور جناب اشونی کمار چوبے نیز ریاستوں ومرکز کے زیر انتظام علاقو ں کے خوراک اور سول سپلائی کے وزراء بھی شرکت کریں گے۔
کانفرنس کی اہم سرگرمیوں میں جناب پیوش گوئل کے ہاتھوں چینی - ایتھانول پورٹل کا آغاز بھی شامل ہے۔ تبادلہ خیال کے لئے ایجنڈے میں جو بنیادی نکات ہیں ، ان میں اسمارٹ - پی ڈی ایس پر عمل درآمد ،سپلائی چین کا بہتر سے بہتر استعمال ، خریداری مراکز کی درجہ بندی اور مناسب قیمت والی دوکانوں (ایف ٹی ایس ) میں یکسر تبدیلی وغیرہ بھی شامل ہیں۔
کانفرنس ، ملک میں خوراک اور سب کے لئے تغذیہ کی یقینی فراہمی کے نظام میں یکسر تبدیلی لانے کے لئے ،چیلنجوں اورموقعوں کو اجاگر کرنے اور 24-2023 کے لئے ایک خاکہ فراہم کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم ثابت ہوگی ۔
پچھلے نوسال میں خوراک اور تقسیم عامہ کے محکمے نے بہت سے ایسے اقدامات کئے ہیں ، جن سے سماج کے غریب اور کمزور طبقوں کے صحیح معنوں میں ضرورت مند لوگوں کو اناج بروقت مہیا کرانا یقینی ہوا ہے ۔اہم اسکیم پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی ) پر یکم جنوری 2023سے عمل درآمد کیا جارہا ہے اور اس کی وجہ سے تقریباََ 80 کروڑ مستحقین کومفت اناج کی فراہمی ہوسکی ہے۔
تین اہم اقدامات کے ذریعہ ٹی پی ڈی ایس کو مستحکم بنایا گیا ہے او ر اس کی استعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔نظام میں پیش رفت پر بہتری برقراررہے اس کے لئے محکمہ نئے اقدام شروع کرنے کا منصوبہ بنارہا ہے تاکہ نظام کی استعداد میں اضافہ ہو اور خوراک وتغذیہ کی یقینی فراہمی پر مزید توجہ دی جائے ۔
کانفرنس میں پورے ملک کی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے خوراک کے وزیر اور خوراک کے سکریٹریز شرکت کریں گے اور خوراک اور سول سپلائز کے شعبے کی مجموعی ترقی کے لئے اشتراک کریں گے اور ایک دوسرے کو معلومات فراہم کریں گے۔
اس اہم اجتماع کا مقصد موٹے اناج کی خریداری ، خریداری مراکز کی درجہ بندی ، پی ایم جی کے اے وائی پر موثر عمل درآمد ، اسمارٹ – پی ڈی ایس پر عمل درآمد ، چینی – ایتھانول پورٹل کا آغاز اور مرکزی وزیر کے ہاتھوں 9 سال کی حصولیابیوں پر ایک کتابچے کا اجراء ،چاول کی حفاظت اور دیگر اہم موضوعات سے متعلق اہم ایجنڈے پرتبادلہ خیال کرنا اور اس سلسلے میں حکمت عملی تیار کرنا ہے ۔
کانفرنس سے خوراک اور سول سپلائز کےشعبے کی کارکردگی میں اضافہ کرنے کے لئے تازہ خیالات ، نظریات اوربہترین طور طریقوں سے ایک دوسرے کو واقف کرانے کے لئے سبھی شرکت کرنے والوں کو ایک موقع فراہم ہوگا۔
*************
ش ح۔اس ۔ رم
(04-07-2023)
U-6731
(Release ID: 1937201)
Visitor Counter : 148