دیہی ترقیات کی وزارت
دین دیال انتیودیا یوجنا - نیشنل رورل لائیولی ہولڈ مشن نے سیلف ہیلپ گروپس کی خواتین کے ذریعہ تیار کردہ مصنوعات کی مارکیٹنگ کے لیے موبائل ایپ کا افتتاح کیا
Posted On:
03 JUL 2023 5:08PM by PIB Delhi
سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جی) کی خواتین کے ذریعہ تیار کردہ مصنوعات کے لیے مارکیٹنگ سپورٹ کو مضبوط بنانے کا ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے دین دیال انتیودیا یوجنا - نیشنل رورل لائیولی ہولڈ مشن (ڈی اے وائی-این آر ایل ایم) نے ای ایس اے آر اے ایس موبائل ایپ کا افتتاح کیا ہے جو ایس ایچ جی کے ذریعہ تیار کردہ مصنوعات کے لیے ای کامرس اقدامات میں اضافہ کرے گا۔ اس ایپ کا افتتاح بھارت سرکار کی دیہی ترقی کی وزارت کے سکریٹری جناب شیلیش کمار سنگھ نے نئی دہلی میں کیا۔ جناب سنگھ نے اس موقع پر نئی دہلی میں وزارت کے جنک پوری دفتر میں ایس اے آر اے ایس تکمیل مرکز کا بھی افتتاح کیا۔
ای ایس اے آر اے ایس تکمیل مرکز کا انتظام فاؤنڈیشن فار ڈیولپمنٹ آف رورل ویلیو چینز (ایف ڈی آر وی سی – دیہی ترقی کی وزارت اور ٹاٹا ٹرسٹ کے ذریعہ مشترکہ طور پر تشکیل دی گئی ایک غیر منافع بخش کمپنی) کے ذریعہ کیا جائے گا اور اس کا استعمال ای ساراس پورٹل اور ای ایس اے آر اے ایس موبائل ایپ کے ذریعہ صارفین کی خریداری کردہ مصنوعات کی پروسیسنگ، پیکیجنگ اور شپنگ کے لیے کیا جائے گا۔ یہ گاہک کی دہلیز پر آن لائن آرڈر لانے کے لیے ضروری لاجسٹکس کو سنبھالے گا۔
ای کامرس موبائل ایپ ای ایس اے آر اے ایس کو سیلف ہیلپ گروپوں کی خواتین کے ذریعہ تیار کردہ مصنوعات کی مارکیٹنگ کے لیے زیادہ موثر پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ یہ دیہی ترقی کی وزارت (ایم او آر ڈی) کے ڈی اے وائی-این آر ایل ایم کے ذریعہ بہترین، مستند دستکاری وں اور ہینڈ لومز کی مارکیٹنگ کے لیے ایک پہل ہے۔
ایپ کا افتتاح کرتے ہوئے سکریٹری جناب شیلیش کمار سنگھ نے اسے ایک ایسی پہل قرار دیا جو ایس ایچ جی دیدیس کے ذریعہ تیار کردہ مصنوعات کی آسان مارکیٹنگ کے ساتھ ووکل فار لوکل کے جذبے کو مزید فروغ دیتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ وزارت کا ہدف ہے کہ ہر ایس ایچ جی گھرانے کے پاس معاش کے کم از کم 2-3 ذرائع ہوں۔ غریبوں کے ذریعہ معاش کے متعدد ذرائع میں سے ایک غیر زرعی کاروبار ہے۔ غیر زرعی ذریعہ معاش میں سب سے بڑی مداخلت ایس ایچ جی مصنوعات کے لیے مارکیٹ روابط کی فراہمی ہے۔ ای ایس اے آر اے ایس موبائل ایپ کے ذریعے ایس ایچ جی دیدیس کے ہاتھ سے تیار کردہ مصنوعات اب اور بھی زیادہ کسٹمر فرینڈلی انداز میں ہر کسی کی انگلیوں پر دستیاب ہیں۔
اس تقریب میں سکریٹری کا خیرمقدم کرتے ہوئے دیہی معاش کے ایڈیشنل سکریٹری جناب چرنجیت سنگھ نے انھیں ڈی اے وائی-این آر ایل ایم کے مارکیٹنگ اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ جناب سنگھ نے کہا کہ ڈی اے وائی این آر ایل ایم کی حکمت عملی ای ساراس ایپ اور پورٹل جیسے آن لائن مارکیٹنگ اقدامات اور سراس میلوں اور سراس فوڈ فیسٹیول جیسے مقبول آن گراؤنڈ ایونٹس اور آن لائن اور زمینی پلیٹ فارم پر سرگرمیوں کے کراس پروموشن کے ساتھ 360 ڈگری اپروچ کا حامل ہے۔
دیہی معاش کے ڈائرکٹر جناب راگھویندر پرتاپ سنگھ نے کہا کہ ڈی اے وائی-این آر ایل ایم کے ذریعے اس طرح کی مدد کو ملک بھر میں نچلی سطح پر ایس ایچ جیز نے بہت پسند کیا ہے اور وہ ان اقدامات میں اپنی شرکت سے پرجوش ہیں۔
مندوبین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایف ڈی آر وی سی کے شریک سربراہ جناب بپن بہاری نے کہا کہ ایف ڈی آر وی سی ای کامرس کو فروغ دینے کے لیے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ اس تقریب میں وزارت کے سینئر افسران کے ساتھ ساتھ دیگر شراکت دار تنظیموں کے مندوبین نے بھی شرکت کی۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 6720
(Release ID: 1937123)
Visitor Counter : 150