عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ مشن کرم یوگی کا مقصد افسران کو امرت کال کی ترجیحات کے لیے تربیت دینا اور نئی ٹکنالوجی کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے ساتھ آتم نربھر بھارت  بنانے میں تعاون کے لیے انہیں تیار کرنا ہے


’’وزیر اعظم کا آئیڈیا بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ ملازمین کو کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے ‘‘

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پبلک ایڈمنسٹریشن میں 49 ویں ایڈوانسڈ پروفیشنل پروگرام کا افتتاح کیا

Posted On: 03 JUL 2023 3:20PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ وزیراعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں حکومت نے مشن کرم یوگی اور مڈ کیرئیر ٹریننگ پروگرام شروع کیے ہیں، جن کا مقصد افسران کو امرت کال کی ترجیحات کے لئے  تربیت دینا اور نئی ٹکنالوجی کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے ساتھ آتم نربھر بھارت بنانے میں تعاون کے لئے انہیں تیار کرنا ہے۔

آج یہاں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (آئی آئی پی اے) میں 49ویں ایڈوانسڈ پروفیشنل پروگرام ان پبلک ایڈمنسٹریشن (اے پی پی پی اے) کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر   موصوف نے کہا کہ حکومت نے عام آدمی کی فلاح و بہبود کے لیے شہریوں پر مرکوز خدمات کی فراہمی  کی آسانی فراہم کرانے کے لئے  کاروبار کرنے میں آسانی اور حکمرانی میں آسانی کی شروعات کی ہے۔

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ  اس مقصد کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے 30 سال کے بعد 2018 میں انسداد بدعنوانی ایکٹ میں ترمیم کی تاکہ رشوت دینے والے کو بھی سزا دی جائے۔

انہوں نے کہا ’’لہٰذا  اس حکومت کا خیال یہ ہے کہ، ایک طرف جیسا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں ’ بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس‘، (اور) اس  کے ساتھ  ہی   کام کرنے کا ماحول فراہم کرانا ہے، جو آپ کو صلاحیتوں  کا زیادہ سے زیادہ مظاہرہ کرنے  کی اجازت دیتا ہو۔  اس سلسلے میں حکومت بہت زیادہ تعاون کررہی ہے۔‘‘

 

مشن کرم یوگی کا مقصد تمام سرکاری اہلکاروں کے لیے عالمی معیار کی صلاحیت سازی کا ایک موقع پیدا کرنا ہے جو کہ ’’قواعد پر مبنی‘‘ اور ’’قابلیت پر مبنی‘‘ آموزش کے بجائے ’’رول پر مبنی‘‘  ہونے کے کلیدی اصول پر مبنی ہے تاکہ سرکاری ملازمین اپنا رول  صلاحیت کے ساتھ ، ہوشیاری  سے  اور موثر طریقے سے   ادا کر سکیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ حکومت نے پی ایم ایکسیلنس ایوارڈز کے فارمیٹ میں بھی تبدیلی کی ہے، جو اب حکومت کے فلیگ شپ پروگراموں کے نفاذ میں حاصل شدپ نتائج اور اہداف پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آفیسر ٹرینیز  کو اپنی تربیت کے  ایک حصے کے طور پر فلیگ شپ پروگراموں پر مقالہ جمع کرنے کی ضرورت ہوگی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ نقل و حرکت کی رفتار اب بہت تیز ہے اور افسران کو اس کے ساتھ  ساتھ چلنا ہوگا، خصوصی  طور پر  ایسی صورت میںجبکہ ہم   اب گلوبل ورلڈ  کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت جیسے نئے شعبوں کا دفاعی افواج میں بھی بہت بڑا رول ہے۔

 

اے پی پی پی اے آل انڈیا، سینٹرل سروسز بشمول ڈیفنس سروسز اور اسٹیٹ سول سروسز کے سینئر افسران کے لیے دس ماہ کا خصوصی طور پر طیار کیا گیا   ایک  کورس ہے۔ اسے حکومت کی ترجیحات اور قومی ترقی کے ایجنڈے کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

 

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (آئی آئی پی اے) نے اس طرح کے 48 پروگراموں کو کامیابی سے مکمل کیا ہے اور آل انڈیا اور سینٹرل سروسز کے 1620 ایڈمنسٹریٹرز/افسروں کو تربیت دی ہے جن میں مسلح افواج اور چند بیرونی ممالک، ہندوستانی یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور ریاستی سول سروسز کے افسران شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-6711


(Release ID: 1937085) Visitor Counter : 112