وزارات ثقافت
بین الاقوامی بدھسٹ کنفیڈریشن (آئی بی سی)،وزارت ثقافت کے زیراہتمام، کل قومی عجائب گھر میں آشدھا پورنیما منائے گی
Posted On:
02 JUL 2023 2:50PM by PIB Delhi
بین الاقوامی بدھسٹ کنفیڈریشن(آئی بی سی)، حکومت ہند کی وزارت ثقافت کے زیراہتمام نئی دلّی کے قومی میوزیم، جن پتھ میں، 3جولائی، 2023 کو آشدھا پورنیما کو دھرم چکر پرورتنا دیوس کے طور پر منائے گی۔ یہ آئی بی سی کا سالانہ پرچم بردار تقریب ہے اور بدھ پورنیما یا ویشاکھ پورنیما کے بعد بدھ مت کے ماننے والوں کے لیے دوسرا مقدس ترین دن ہے۔
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو کا ویڈیو خطاب پروگرام میں پیش کیا جائے گا۔ پروگرام کی خاص بات لومبینی (نیپال) میں آئی بی سی کے خصوصی پروجیکٹ – ’’بودھ ثقافت اور وراثت کے انڈیا بین الاقوامی مرکز‘‘پر فلم کی نمائش ہوگی۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گزشتہ سال بدھ پورنیما کے موقع پر نیپال کے لومبینی میں مرکز کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔
اس پروگرام میں آشد پورنیما کی اہمیت پر عزت مآب 12 ویں چمگون کینٹنگ تائی سیٹوپا کے ذریعے دھما بات چیت اور وزیر ثقافت اور امور خارجہ محترمہ میناکشی لیکھی کا خصوصی خطاب شامل ہوگا۔ اس تقریب میں بہت سے دیگر معززین اور بدھ سنگھوں کے سرپرست، نامور ماسٹرز، اسکالر اور نئی دہلی میں مقیم سفارتی نمائندے شرکت کریں گے۔
ہندوستان کی تاریخی وراثت کو مدنظر رکھتے ہوئے، بدھا کی روشن خیالی کی سرزمین، ان کے دھما کے چکروں کا رخ تبدیل کرنے اور مہاپری نروان کے لیے، آئی بی سی ،قومی عجائب گھر، جن پتھ میں اشدھا پورنیما کی تقریبات کی میزبانی کر رہا ہے جہاں سخیامونی کا مقدس مجسمہ موجود ہے۔
یہ سرناتھ کا واقعہ ہے کہ بدھا نے یہاں اپنا پہلا خطبہ دیا تھااور دھرم کے پہیے کو حرکت میں لائے تھے۔ اشدھا پورنیما کا شبھ دن ،جو ہندوستانی قمری کیلنڈر کے مطابق اشدھا کے مہینے کے پورے چاند کی رات آتا ہے، اسے سری نکا میں ایسالا پویا اور تھائی لینڈ میں آسانہا بوچا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ دن بدھا کے پہلے نروان کی نشان دہی کرتا ہے، جو وارانسی، ہندوستان کے قریب، پہلے پانچ سنیاسی شاگردوں (پنکورگیہ) کو نروان حاصل کرنے کے بعد ،آشدھا کے پورے چاند کی رات ’ڈیر پارک‘،رسی پٹانہ مری گڑیہ میں موجودہ دور کے سرناتھ میں ہے۔
راہبوں اور راہباؤں کے لیے برسات کے موسم کی اعتکاف (ورشا واسا) کا آغاز بھی اسی دن سے ہوتا ہے، جو جولائی سے اکتوبر تک تین قمری مہینوں تک جاری رہتا ہے، جس کے دوران وہ ایک ہی جگہ پر قیام کرتے ہیں؛ عام طور پر اپنے مندروں میں، جو گہرے مراقبے کے لیے وقف ہوتے ہیں۔ اس دن کو بدھ مت کے ماننے والے اور ہندو، دونوں اپنے گروؤں کی تعظیم کے دن کے طور پر گرو پورنیما کے طور پر بھی مناتے ہیں۔
*****
(ش ح - اع - ر ا)
U.No.6687
(Release ID: 1936906)
Visitor Counter : 150