امور داخلہ کی وزارت

امور داخلہ اور امداد باہمی  کے  مرکزی وزیر، جناب امت شاہ نے اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ (ایس ڈی آر ایف) کے تحت 19 ریاستی حکومتوں کو 6,194.40 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت  پہلے ہی سال 24-2023 کے دوران  9 ریاستوں کو ایس ڈی آر ایف کے مرکزی حصہ کے طور پر 3649.40 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دے چکی ہے

پندرہویں مالیاتی کمیشن کی سفارشات کی بنیاد پر، مرکزی حکومت نے ایس ڈی آر ایف کے لیے 21-2022  سے 26-2025 تک کے لیے 1,28,122.40 کروڑ روپے مختص کیے ہیں

Posted On: 30 JUN 2023 7:50PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور امداد باہمی  کے  مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج اسٹیٹ  ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ (ایس ڈی آر ایف) کے تحت 19 ریاستی حکومتوں کو 6,194.40 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دے  دی ہے۔

اس رقم میں سال 23-2022 کے لیے چار ریاستوں (چھتیس گڑھ، میگھالیہ، تلنگانہ، اتر پردیش) کو اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ (ایس ڈی آر ایف) کے مرکزی حصہ کے طور پر 1,209.60 کروڑ روپے اور سال  24-2023 کے لیے  15 ریاستوں (آندھرا پردیش، اروناچل  پردیش، آسام، بہار، گوا، ہریانہ، ہماچل پردیش، کیرالہ، مہاراشٹر، منی پور، میگھالیہ، اوڈیشہ، پنجاب، تمل ناڈو، تریپورہ)  کو 4,984.80 کروڑ روپے شامل ہیں۔۔ فنڈز جاری کئے جانے  سے ریاستوں کو موجودہ مانسون سیزن کے دوران امدادی اقدامات کرنے میں مدد ملے گی۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت  پہلے ہی سال   کے دوران  9 ریاستوں کو ایس ڈی آر ایف کے مرکزی حصہ کے طور پر 3649.40 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دے چکی ہے۔ 15ویں مالیاتی کمیشن کی سفارشات کی بنیاد پر، مرکزی حکومت نے سال

22-2021  سے 26-2025  تک کے لیے ایس ڈی آر ایف کے لیے 1,28,122.40 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-6655



(Release ID: 1936593) Visitor Counter : 102