وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

پبلک سیکٹر کے بینکوں اور پرائیویٹ سیکٹر کے اہل بینکوں کو مہیلا سمان بچت سرٹیفکیٹ، 2023 نافذ کرنے اور بروئے کار لانے کے لیے اختیار دیا گیا

Posted On: 30 JUN 2023 4:14PM by PIB Delhi

وزارت خزانہ کے اقتصادی امور کے محکمہ نے 27 جون، 2023 کو جاری ای گزٹ نوٹیفکیشن کے توسط سے سبھی پبلک سیکٹر کے بینکوں اور پرائیویٹ سیکٹر کے اہل بینکوں کو مہیلا سمان بچت سرٹیفکیٹ، 2023 کو نافذ کرنے اور بروئے کار لانے کی اجازت دی۔ اس کا مقصد لڑکیوں/خواتین کے لیے اسکیم کی پہنچ کو بڑھانے کے قابل بنانا ہے۔ اس کے ساتھ، مہیلا سمان بچت سرٹیفکیٹ اسکیم اب ڈاکخانوں اور اہل درج فہرست بینکوں میں رکنیت کے لیے دستیاب ہوگی۔

یہ اسکیم محکمہ ڈاک کے ذریعے یکم اپریل، 2023 سے  آپریشنل رہی ہے۔

مرکزی حکومت نے مختلف منصوبہ بند پہل کے ذریعے خواتین کی سیاسی، سماجی اور اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے کئی کوششیں کی ہیں۔ ان کوششوں کے تسلسل میں، ہندوستان میں ہر ایک لڑکی اور خاتون کو مالی تحفظ فراہم کرنے کے لیے مرکزی حکومت کے ذریعے مالی سال 24-2023 کے عام بجٹ میں مہیلا سمان بچت سرٹیفکیٹ 2023 اسکیم کا اعلان کیا گیا تھا۔

اسکیم کی بنیادی خصوصیات:

  • سبھی لڑکیوں اور خواتین کو دلکش اور محفوظ  سرمایہ کاری کا متبادل فراہم کرتی ہے
  • اس اسکیم کے تحت 31 مارچ، 2025 کو یا اس سے پہلے دو سال کی مدت کے لیے اکاؤنٹ کھولا جا سکتا ہے
  • ایم ایس ایم ای کے تحت کی گئی جمع رقم پر 7.5 فیصد سالانہ کی شرح سے سود لگے گا جو سہ ماہی  طریقے سے جمع ہوگا۔  اصل شرح سود تقریباً 7.7 فیصد ہوگا۔
  • کم از کم 1000 روپے اور 100 کے ضرب میں کوئی بھی رقم 200000 روپے کی زیادہ سے زیادہ حد کے اندر جمع کی جا سکتی ہے۔
  • اس اسکیم کے تحت سرمایہ کی میچورٹی کی اسکیم کے تحت اکاؤنٹ کھولنے کی تاریخ سے دو سال ہے۔
  • اس میں نہ صرف سرمایہ میں بلکہ اسکیم کی مدت کے دوران جزوری نکاسی میں بھی لچکداری کا تصور کیا گیا ہے۔ اکاؤنٹ ہولڈر اسکیم کے اکاؤنٹ میں بقیہ رقم کا زیادہ سے زیادہ 40 فیصد تک نکالنے کے اہل ہیں۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 6643


(Release ID: 1936511) Visitor Counter : 132