وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ڈِیورنڈ کپ   کی 'ٹرافی  کے ٹور' کو افواج کے سربراہوں نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

Posted On: 30 JUN 2023 2:51PM by PIB Delhi

فوج کے سربراہ جنرل منوج پانڈے  نے  فضائیہ کے سربراہ ، ایئر چیف مارشل وی آر چودھری   اور آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کے صدر جناب کلیان چوبے کے ساتھ 30 جون ، 2023 ء کو دلّی کینٹ کے مانک شاہ سینٹر  میں منعقد ایک تقریب میں بھارت کے سب سے پرانے فٹ بال ٹورنامنٹ  ڈیورنڈ کپ کے 132 ویں ایڈیشن کی "ٹرافی کے  ٹور" کو  ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔  یہ ٹورنامنٹ 3   اگست سے کولکاتہ میں شروع ہو گا اور 3   ستمبر ،  2023  ء  کو ختم ہو گا  ۔ اس تقریب  میں بہت سے فٹ بال کے  شائقین اور کھیلوں کی  ممتاز شخصیات  نے  بھی موجود تھیں۔

ڈیورنڈ کپ ایشیا کا سب سے قدیم اور دنیا کا تیسرا قدیم ترین فٹ بال ٹورنامنٹ ہے، جس میں ملک بھر سے سرفہرست  بھارتی فٹ بال کلب حصہ لیتے ہیں۔  بھارتی مسلح افواج کے زیر اہتمام، ڈیورنڈ کپ گزشتہ برسوں میں  بھارت کے بہترین فٹ بال ٹیلنٹ کی افزائش کا میدان رہا ہے۔ افتتاحی ایڈیشن 1888 میں شملہ میں  منعقد ہوا تھا ۔ اُس وقت اِس کا آغاز آرمی کپ کے طور پر  کیا گیا تھا ، جو  بھارت میں  صرف  برطانوی  فوج کے دستوں کے لیے   تھا   لیکن  اسے جلد ہی سویلین ٹیموں کے لیے بھی کھول دیا گیا  تھا ۔

ڈیورنڈ کپ ٹورنامنٹ  ایک منفرد ٹورنامنٹ ہے ، جس میں جیتنے والی ٹیم تین ٹرافیاں لے کر جاتی ہے، جس میں ڈیورنڈ کپ (ایک رولنگ ٹرافی اور اصل انعام)، شملہ ٹرافی (ایک رولنگ ٹرافی  ، جو پہلی  مرتبہ شملہ کے  رہنے والوں نے  1904  ء میں دی تھی) اور پریزیڈنٹ کپ (مستقل  طور پر رکھنے کے لیے  ،  جسے  پہلی بار 1956  ء میں  بھارت کے پہلے صدر ڈاکٹر راجندر پرساد نے  پیش کیا تھا )۔ اگلے ایک ماہ کے دوران، ٹرافی ٹور کے ایک حصے کے طور پر تینوں ٹرافیاں ملک کے طول و عرض میں کچھ بڑے شہروں جیسے شملہ، اودھم پور، جے پور، ممبئی، پنے، بنگلورو، بھوبنیشور، کوکراجھار، گواہاٹی اور شیلانگ میں  لے جائی جائیں گی اور  اس کے بعد اصل تقریب کے لیے  کولکاتہ پہنچیں گی ۔

ٹورنامنٹ کے 132ویں ایڈیشن میں نیپال، بھوٹان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں سمیت 24 ٹیمیں شرکت کریں گی، غیر ملکی ٹیمیں 27 سال کے وقفے کے بعد ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ تمام کلب ٹیموں کے لیے کھلا ہے اور آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن  ( اے آئی ایف ایف )  کے زیراہتمام ڈیورنڈ فٹ بال ٹورنامنٹ سوسائٹی  ( ڈی ایف ٹی ایس )  کے ذریعے منعقد کیا جاتا ہے۔  یہ ٹورنامنٹ ہمیشہ سے ہی کھیلوں کے میدان میں اعلیٰ ظرفی،  اسپورٹس مین شپ اور مسابقت کی علامت رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No. 6638



(Release ID: 1936497) Visitor Counter : 130