وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

'بہتر حوریں' کے ٹریلر کے معاملے پر سی بی ایف سی کا بیان

Posted On: 29 JUN 2023 5:23PM by PIB Delhi

سنٹرل بورڈ فار فلم سرٹیفیکیشن نے آج فلم ‘بہتر حوریں ’کے ٹریلر کے معاملے پر ایک بیان جاری کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ "میڈیا کے کچھ حصوں میں گمراہ کن رپورٹس گردش کر رہی ہیں کہ ایک فلم اور اس کے ٹریلر بعنوان "بہتر حوریں (72 Hoorain)" کو سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی  ایف سی) نے سرٹیفیکیشن دینے سے انکار کر دیا ہے۔

اس نے مزید وضاحت کی ہے کہ "اطلاعات کے برعکس، فلم "بہتر حوریں (72 ہوریں)" کو 'اے' سرٹیفیکیشن دیا گیا تھا اور 4 اکتوبر 2019 کو سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا تھا، اب مذکورہ فلم کا ٹریلر جاری ہے ،جس کا اطلاق سی بی ایف سی پر 19 جون  2023  کو کیا گیا تھا اور سنیماٹوگراف ایکٹ، 1952 کے سیکشن 5-بی ( (2 کے تحت جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق جانچ پڑتال کی گئی تھی۔"

سی بی ایف سی نے یہ بھی کہا ہے کہ "درخواست دہندہ سے معلومات کے تحت مطلوبہ دستاویزی گذارشات کے لیے کہا گیا تھا اور اس کی وصولی کے بعد، ترمیمات کے ساتھ سرٹیفیکیشن دی گئی تھی۔ درخواست گزار / فلم بنانے والے کو 27 جون  2023  کو ایک وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ اور یہی درخواست دہندہ کے جواب / تعمیل کے لیے زیر التوا ہے۔"

بورڈ نے اپیل کی ہے کہ کسی بھی طرح کی گمراہ کن رپورٹوں پر غور نہ کیا جائے ، اور نہ ہی اس کو پھیلایا جائے ، جبکہ معاملہ زیر کارروائی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ا ک- ق ر)

U-6631



(Release ID: 1936345) Visitor Counter : 175