کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

جناب پیوش گوئل نے بینکروں سے کہا کہ وہ 1 ٹریلین ڈالر کے تجارتی سامان کی برآمدات کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ا یم ایس ایم ایز کے لیے بہتر اور سستے قرضہ جات کو یقینی بنائیں


جناب گوئل نے ایم ایس ایم ای برآمد کنندگان کو برآمدی کریڈٹ  کے عنوان پر منعقد ہونے والی  بینکروں کی میٹنگ کی صدارت کی

Posted On: 29 JUN 2023 5:53PM by PIB Delhi

جناب پیوش گوئل نے ہندوستانی بینکوں کے مالکوں سے کہا ہے کہ وہ ایک ٹریلین ڈالر کے تجارتی سامان کی برآمدات کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے بہت چھوٹے ، چھوٹے اور اوسط درجے کے کاروباروں (ایم ایس ایم ایز) کو بہتر اور سستی کریڈٹ فراہم کریں۔ یہ بات ایم ایس ایم ای ایکسپورٹرز کو ایکسپورٹ کریڈٹ کی دستیابی بڑھانے کے معاملے پر بات کرنے کے لیے بلائی گئی میٹنگ میں کہی گئی۔ یہ میٹنگ محکمہ تجارت نے ایکسپورٹ کریڈٹ گارنٹی کارپوریشن لمیٹڈ(ای سی جی سی) کے ساتھ مل کر کل نئی دہلی میں طلب کی تھی۔ اس میں 21 بینکوں کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی جن میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا، بینک آف بڑودہ، پنجاب نیشنل بینک، کینرا بینک، یونین بینک آف انڈیا، بینک آف انڈیا اور سینٹرل بینک آف انڈیا شامل تھے۔

ایکسپورٹ کریڈٹ اور ایکسپورٹ کریڈٹ انشورنس فار بینکس (ای سی آئی بی) پر ایک پریزنٹیشن سی ایم ڈی ای سی جی سی، جناب ایم سینتھیل ناتھن نے پیش کی۔ بہتر کور کی اسکیم کے تحت ای سی جی سی کے تجربے کی بنیاد پر، ای سی جی سی نے اب ایم ایس ایم ای برآمد کنندگان کے ایک بڑے حصے کو مناسب اور سستی کریڈٹ فراہم کرنے کے لیے مزید ترمیم کی تجویز پیش کی ہے۔ پروڈکٹ قرض لینے والے کھاتوں کو برآمد کنندگان کو برآمدی کریڈٹ کی کم لاگت کے ساتھ 'AA' ریٹیڈ اکاؤنٹ کے مساوی تصور کئے جانے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

میٹنگ میں جناب پیوش گوئل نے کہا کہ ای سی جی سی کے لیے تجویز کردہ اسکیم کی نو بینکوں سے تمام بینکوں تک توسیع  کے عمل کا جائزہ لے سکتا ہے، تاکہ ایم ایس ایم ای برآمد کنندگان کے لیے برآمدی کریڈٹ آف ٹیک میں اضافہ کیا جاسکے۔

بینکرز نے مشورہ دیا کہ ای سی جی سی کو کریڈٹ گارنٹی فنڈ ٹرسٹ فار مائیکرو اینڈ سمال انٹرپرائزز(سی جی ٹی ایم ایس ای) کی طرح دعووں کی پروسیسنگ کا طریقہ اختیار کرنا چاہیے جس کے لیے وزیر تجارت اور صنعت نے ای سی جی سی کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے نقصان کی تلافی کے لیے اسی طرز کے حامل ایک طریقہ کارپر عمل کرے۔

وزیر موصوف نے بینکوں کو مشورہ دیا کہ وہ مجوزہ اسکیم کا فائدہ اٹھائیں اور  ایم ایس ایم ای  سے تعلق رکھنے والے برآمد کنندگان کو مناسب اور سستی برآمدی کریڈٹ فراہم کریں۔ اس سے ملک 2030 تک 1 ٹریلین امریکی ڈالر کی تجارتی برآمدات کا ہدف حاصل کر سکے گا۔ وزیر موصوف نے ای سی جی سی کو دعووں کےموصول ہونے کے 45 دنوں کے اندر ای سی آئی بی اسکیم کے تحت بینکوں کو 75 فیصد دعوے کی ادائیگی کی جانچ کرنے کا مشورہ دیا۔ وزیر کی طرف سے مزید بتایا گیا کہ اگلے چار مہینوں میں تمام ای سی جی سی خدمات کو ڈیجیٹل کر دیا جائے گا، تاکہ جسمانی تعامل کو کم سے کم کیا جا سکے۔

*******

ش ح ۔ س ب ۔ ف ر

U. No.6623


(Release ID: 1936339) Visitor Counter : 137