قانون اور انصاف کی وزارت
ای سیوا کیندر - ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کررہے ہیں اور سب کے لیے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں
Posted On:
27 JUN 2023 12:54PM by PIB Delhi
آٹھ سو پندرہ ای سیوا کیندروں کو 25 ہائی کورٹس کے تحت شامل کیا گیا ہے ، جس کے سبب تمام متعلقہ فریقوں کواس بات کا فائدہ پہنچ رہا ہے کہ وہ عدالتوں کی شہریوں پر مرکوز خدمات اور کیس سے متعلق معلومات کو آسانی سے حاصل کرسکیں۔
ای سیوا کیندروں کے بارے میں:ای سیوا کیندروں کو وکلاء اور مدعیان یعنی مقدمے کے فریقوں کو ای فائلنگ کی خدمات فراہم کرکے، ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے کی غرض سے شروع کیا گیا ہے۔ تمام ہائی کورٹس اور ایک ضلع عدالت کا، آزمائشی پروجیکٹ کے طور پر احاطہ کرتے ہوئے، اس میں توسیع کرکے عدالت کےپورے کمپلیکس کا احاطہ کیا گیا ہے ۔عدالتی احاطے کے داخلی مقام پر ای سیوا کیندرقائم کیے جا رہے ہیں جن کا مقصد ان وکیلوں یا مقدمے کے فریقوں کوسہولت فراہم کرنا ہے جنہیں سہولت اور ای فائلنگ کے سلسلے میں کسی بھی قسم کی معلومات کے لئے مدد کی ضرورت ہے۔
30 اکتوبر 2020 کو مہاراشٹر کے شہرناگپور میں، ہندوستان کے پہلے ای -ریسورس سینٹر کا افتتاح کیا گیا۔ ای -ریسورس سینٹر’نیا ئےکوشل‘ پورے ملک میں سپریم کورٹ انڈیا، ہائی کورٹس اور ضلعی عدالتوں میں ای فائلنگ کی سہولت فراہم کرے گا۔ یہ سینٹر، آن لائن ای کورٹس خدمات تک رسائی میں وکلاء اور مقدمے کے فریقوں کی بھی مدد کرے گا اور ان لوگوں کے لیے نجات دہندہ ثابت ہوگا جو ٹیکنالوجی کے متحمل نہیں ہیں۔ یہ سینٹروقت کی بچت،مشقت سے بچنے، طویل فاصلوں تک کا سفر کرنے، اور پورے ملک میں مقدمات کی ای فائلنگ سے متعلق سہولت فراہم کرکے لاگت میں کمی کرنے ،ورچوئل طور پر سماعت کرنے، جانچ پڑتال،اسکیننگ، ای -کورٹس خدمات تک رسائی حاصل کرنے وغیرہ میں بہت مفید ثابت ہوگا۔
***********
ش ح ۔ ع م - م ش
U. No.6542
(Release ID: 1935576)
Visitor Counter : 125