ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت کم کاربن اخراج میں تعاون اور مدور معیشت کو فروغ دیتے ہوئے پائیدار کپڑا صنعت میں پیش رو کا کردار ادا کررہا ہے: کپڑا صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل


بھارتی کپڑا صنعت نے اپنی اختراعی اور پرکشش مصنوعات کے ساتھ دنیا میں ایک شناخت قائم کی ہے: جناب گوئل

پی ایم مترا پارکس کلسٹر پر مبنی نقطہ نظر کے ساتھ لاجسٹکس لاگت کو کم کریں گے اور مناسب جانچ سہولتوں کے ساتھ معیاری مصنوعات تیار کریں گے: جناب گوئل

جناب گوئل نے کوالٹی پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے صنعت کی حوصلہ افزائی کی اور بہتر کوالٹی مصنوعات کے لیے اختراع کاری اور نئی تکنالوجیاں بروئے کار لانے کے لیے نوجوانوں کو ترغیب فراہم کی

بھارت کے بین الاقوامی ملبوسات میلے کو ٹیکسٹائل شعبے میں کوالٹی اور پیشہ وارانہ مہارت میں اضافہ کرنے  پرتوجہ مرکوز کرنی چاہئے: جناب گوئل

Posted On: 26 JUN 2023 5:13PM by PIB Delhi

کپڑے کی صنعت، تجارت و صنعت اور امور صارفین، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا کہ بھارت کم کاربن اخراج اور مدور معیشت کو فروغ دیتے ہوئے ہمہ گیر کپڑا صنعت میں پیش رو کا کردار ادا کر رہا ہے۔ وزیر موصوف نے آج اترپردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا میں 69ویں بھارتی بین  الاقوامی ملبوسات میلے (آئی آئی جی ایف) کی افتتاحی تقریب میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ بھارتی کپڑا صنعت نے اپنی  اختراعی اور پرکشش مصنوعات کے ساتھ دنیا میں ایک شناخت قائم کی ہے۔

محترم وزیر نے اس امر کو اجاگر کیا کہ پردھان منتری میگا انٹیگریٹڈ ٹیکسٹائل ریجن اینڈ ایپاریل (پی ایم مترا) پارکوں کو ملک کی 7 ریاستوں میں قائم کیا جا رہا ہے جس کا مقصد ایک خاص انداز میں بھارت کے ٹیکسٹائل شعبے کو فروغ دینا ہے۔ جناب گوئل نے کہا کہ پی ایم مترا پارکس مینوفیکچرنگ کے کلسٹر پر مبنی نقطہ نظر کی وجہ سے لاجسٹکس کی لاگت میں تخفیف کریں گے اور مناسب جانچ سہولتوں کے ساتھ کوالٹی مصنوعات کی تیاری میں مدد فراہم کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ایم مترا پارکوں کے مقامی فائدے ان پارکوں کی اکائیوں کو گھریلو مطالبات کی تکمیل کے ساتھ ساتھ برآمدات میں بھی مدد فراہم کریں گے۔

جناب گوئل نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے اہل وطن بہترین کوالٹی کے ملبوسات کے حقدار ہیں اور اسے تمام شراکت داروں کے ذریعہ یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کوالٹی پر توجہ مرکوز کرنے اور اپنی مصنوعات کو کوالٹی معیارات کے مطابق جانچنے کے لیے صنعت کی حوصلہ افزائی کی۔وزیر موصوف نے نوجوانوں کو بھی بہتر کوالٹی کی مصنوعات تیار کرنے میں آسانی پیدا کرنے کی غرض سے اختراع کاری اور نئی تکنالوجیاں تیار کرنے کی ترغیب فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ آئی آئی جی ایف کو ٹیکسٹائل شعبے میں کوالٹی اور پیشہ وارانہ مہارت میں اضافہ کرنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔

جناب پیوش گوئل نے کہا کہ بھارت مختلف ممالک کے ساتھ سرگرم انداز میں جامع اقتصادی شراکت داری معاہدوں (سی ای پی اے) اور آزاد تجارتی معاہدوں (ایف ٹی اے) کے امکانات پر غور کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان معاہدوں کا مقصد منڈی کے سائز کو بڑھانا  اور افزوں بھارتی ٹیکسٹائل شعبے میں برآمدات کے لیے آسانی پیدا کرنا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ان معاہدوں میں داخل ہوکر، بھارت کا مقصد نئی منڈیوں میں مواقع تلاشنا، برآمدات میں اضافہ کرنا ٹیکسٹائل صنعت میں نمو کے لیے مواقع پیدا کرنا ہے۔

جناب پیوش گوئل نے بھارتی بین الاقوامی ملبوسات میلے کا اہتمام کرنے اور دنیا کے ساتھ بھارتی ٹیکسٹائل صنعت کے افزوں اشتراک کے مقصد سے ایک موقع فراہم کرانے کے لیے ملبوسات برآمدات فروغ کونسل (اے ی پی سی) کے تعاون کی ستائش کی۔ وزیر موصوف نے ٹیکسٹائل شعبے کے لیے کام کرنے ، کروڑوں افراد کے لیے روزی روٹی کمانے کے مواقع پیدا کرنے، نئے اسٹارٹ اپ اداروں کی حوصلہ افزائی کرنے اور ٹیکسٹائل شعبے میں بہت چھوٹی اور چھوٹی اکائیوں کو تعاون فراہم کرنے میں اے ای پی سی کے ذریعہ ادا کیے گئے کردار کا ذکر کیا۔

جناب گوئل نے تجارتی میلے کے ایکو نظام کو مضبوط بنانے اور صنعت ، صنعت کاران، اور دیگر شراکت داروں کو شامل کرنے کے لیے قومی راجدھانی خطے میں دنیا کے سب سے بڑے ملبوسات میلے کے انعقاد کی اپیل کی۔ گوتم بدھ نگر کے رکن پارلیمنٹ جناب مہیش شرما، اے ای پی سی کے چیئرمین جناب نریندر گوئنکا، سینئر افسران اور بھارت اور بیرونِ ملک سے دیگر معززین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:6515


(Release ID: 1935468) Visitor Counter : 113