وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی بحریہ کو دیسی طور پر اندرون ملک، اس کی ضروریات کی تکمیل کے لائق بنانے کے لئے : صنعتوں  کے لئے  مواقع  پر  باہم اثر پذیر کانفرنس اور   بی2 بی  اجلاس کا اہتمام

Posted On: 26 JUN 2023 1:29PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ کی طرف سے فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف آئی سی سی آئی) کے اشتراک سے  ایف آئی سی سی آئی  فیڈریشن ہاؤس میں، ہری شنکر سنگھانیہ کمیشن ایف آئی سی  سی  آئی  کے آڈیٹوریم میں 26 جون  2023 کو ہندوستانی بحریہ کے  دیسی  طور پر  اندرون ملک اس کی ضروریات کی تکمیل کے لائق بنانے کے لئے : صنعتوں کے مواقع  سے متعلق  ایک  باہم اثر پذیر کانفرنس اور  بی 2  بی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

 وائس  ایڈمرل  سندیپ نیتھانی، چیف آف میٹریل کانفرنس کے مہمان خصوصی تھے اور انہوں نے کلیدی خطبہ  پیش کیا۔

کانفرنس نے صنعت / ایم ایس ایم ای  / اسٹارٹ اپس کو ہندوستانی بحریہ کے عملے کے ساتھ بات چیت کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کیا اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو دفاعی شعبے میں خود انحصاری کے حصول کے لیے ہندوستانی بحریہ کے مقامی منصوبوں  / اختتامی ضروریات پر اجتماعی طور پر تبادلہ خیال کرنے کا ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔

ہندوستانی بحریہ اور صنعت/ ایم ایس ایم ای/ اسٹارٹ اپس کے درمیان وقف بی 2 بی  بات چیت کا انعقاد کیا گیا اور بحریہ کی کلیدی مقامی ضروریات پر ’مطلوبہ گول میز‘ مباحثے کے حصے کے طور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس کانفرنس نے حکومت ہند کے 'میک ان انڈیا' ویژن کے ساتھ ہم آہنگی میں مقامی بنانے کو فروغ دیا۔

کانفرنس میں 100 سے زیادہ صنعتوں/ ایم  ایس ایم ایز  / اسٹارٹ اپس  نے شرکت کی۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(1)ZFB1.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(2)(1)ESC4.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ا ک- ق ر)

U-6508


(Release ID: 1935352) Visitor Counter : 127