وزارت خزانہ

انفراسٹرکچر ورکنگ گروپ کی تیسری میٹنگ 26 سے 28 جون، 2023 تک رشی کیش میں ہوگی

Posted On: 25 JUN 2023 5:53PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BO4O.jpg

ہندوستان کی صدارت کے تحت جی 20 کی انفراسٹرکچر ورکنگ گروپ کی تیسری میٹنگ 26 سے 28 جون، 2023 تک اتراکھنڈ کے رشی کیش میں ہونے جا رہی ہے۔ جی 20 کے رکن ممالک،  مدعو کیے گئے ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے کل 63 نمائندگے ہندوستان کی جی 20 کی صدارت کے تحت 2023 انفراسٹرکچر ایجنڈے پر بات چیت کو آگے بڑھانے اور مارچ 2023 میں وشاکھا پٹنم میں منعقد دوسری آئی ڈبلیو جی میٹنگ کے دوران ہوئی بات چیت کی آگے کی کارروائی کے لیے میٹنگ میں حصہ لیں گے۔

جی 20 کا انفراسٹرکچر ورکنگ گروپ بنیادی ڈھانچے  کی سرمایہ کاری کے مختلف پہلوؤں پر غور و فکر کرتا ہے، جس میں بنیادی ڈھانچے کو ایک ایسیٹ کلاس کے طور پر تیار کرنا، معیاری بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری کے لیے مالی وسائل کا انتظام کرنے کے لیے  جدید آلات کی نشاندہی کرنا بھی شامل ہے۔ انفراسٹرکچر ورکنگ گروپ کے نتیجے جی 20 فائنانس ٹریک ترجیحات میں شامل ہوتے ہیں اور انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کو فروغ دیتے ہیں۔

تیسری آئی ڈبلیو جی میٹنگ میں 2023 انفراسٹرکچر ایجنڈے کے مختلف ورک اسٹریمز کی سمت میں ٹھوس پیش رفت پر بات چیت کی جائے گی۔ اس میٹنگ میں دیگر ترجیحات کے ساتھ ساتھ ’’مستقبل کے شہروں میں فنڈنگ،  جامعیت، لچکداری اور استحکام‘‘ پر کی جانے والی بات چیت اولین ترجیح ہے۔

تین روزہ میٹنگ کے دوران رسمی بات چیت کے علاوہ مندوبین کے لیے مختلف آفیشیل میٹنگوں اور ثقافتی پروگراموں کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ مندوبین کو رشی کیش کی  عظیم ثقافت اور قدرتی مناظر کے تجربات بھی کروائے جائیں گے۔  پریزیڈنسی نے  28 جون کی دوپہر 2 بجے مندوبین کے لیے ایک سیر کا بھی انتظام کیا ہے۔

آئی ڈبلیو جی میٹنگوں کے موقع پر دو سیمیناروں کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔ 26 جون کو ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے ساتھ شراکت داری میں ’’پائیدار شہروں کے روڈ میپ پر اعلیٰ سطحی سیمینار‘‘ کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔ تین اجلاس میں ہونے والی بات چیت سے جی 20 کے فیصلہ سازوں کو تیز رفتار شہر کاری، اور جامعیت، ٹیکنالوجی، انفراٹیک اور  ڈیجیٹلائزیشن کے رول کی دریافت کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تبدیلی سے لے کر بنیادی ڈھانچے کی لچکداری تک کے اہم چیلنجز کو بھی سننے کا موقع ملے گا۔ مندوبین انڈونیشیا میں دنیا کے سب سے آرزومند شہروں میں سے ایک نئے شہر  نوسنتارا  کے ڈیولپمنٹ کو لانچ کرنے کے لیے  غیر معمولی نقطہ نظر سے بھی سیکھیں گے۔ بین الاقوامی اور قومی ماہرین بھی  بات چیت میں شامل ہو رہے ہیں۔

27 جون کو ہندوستان کو ایم آر او ہب بنانے پر ایک کانفرنس بھی منعقد کی گئی ہے، جس میں ایم آر او کے شعبے میں ہندوستان کے ذریعے پیش کیے جانے والے مواقع پر بات چیت کرنے کا ایجنڈہ شامل ہے۔

مندوبین کو اتراکھنڈ کی شاندار ثقافتی وراثت کا  لطف لینے اور مقامی پکوان  کی لذت حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے ’رات کے کھانے پر مذاکرہ‘ کی بھی میزبانی کی جائے گی۔ پریزیڈنسی نے  مندوبین کے تجربے کے لیے 26 جون، 2023 کو ’یوگا ریٹریٹ‘ کا بھی منصوبہ بنایا ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 6487



(Release ID: 1935254) Visitor Counter : 104