امور داخلہ کی وزارت
امور داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے سامبا میں سنٹرل فارنسک سائنس لیباریٹری (سی ایف ایس ایل) کا سنگ بنیاد رکھا اور جموں میں مختلف ترقیاتی اسکیموں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا
جناب امت شاہ نے تری کُٹ نگر میں ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو خراج عقیدت پیش کیا
ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی قربانی، حوصلے اور عزم کی وجہ سے جموں و کشمیر بھارت کے ساتھ متحد ہے اور دفعہ 370 کو منسوخ کیا گیا ہے
جموں و کشمیر سمیت پورا ملک ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی اور ڈاکٹر پنڈت پریم ناتھ ڈوگرا کے تعاون کا مقروض رہے گا، جنہوں نے جموں و کشمیر کو بھارت ماتا کا تاج بنایا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں جموں و کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ایک نیا جموں و کشمیر وجود میں آ رہا ہے
پہلے وادی کے نوجوانوں کے ہاتھوں میں پتھر ہوتے تھے لیکن اب ان کے پاس لیپ ٹاپ ہے، یہ تعلیم یافتہ نوجوان جموں و کشمیر اور ملک کے مستقبل کو سنوارنے جا رہے ہیں
دفعہ 370 ختم کرکے وزیر اعظم مودی نے پہاڑی برادریوں، درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل، خواتین اور بزرگ شہریوں کو ریزرویشن کا حق دیا ہے، اس انصاف کو صرف جناب مودی ہی یقینی بنا سکتے تھے
حال ہی میں سری نگر میں جی – 20 کانفرنس کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا، اس کانفرنس کے دوران کئی ممالک کے رہنما ؤں کے ذریعے کشمیر کی اچھی سیاحت کا پیغام اور کشمیر کی بہتر صورتحال کا پیغام پوری دنیا تک پہنچا
گزشتہ حکومت کے دور میں 10 سالوں میں دہشت گردی کے 7 ہزار 327 واقعات پیش آئے ، جن میں 2 ہزار 56 شہری ہلاک ہوئے ، جب کہ گزشتہ 9 سالوں میں تقریباً 70 فیصد کمی کے ساتھ 2 ہزار 350 دہشت گردی کے واقعات رونما ہوئے ، جن میں 377 شہری ہلاک ہوئے
تین خاندانوں نے جموں و کشمیر پر برسوں حکومت کی اور دفعہ 370 کی وجہ سے کوئی ترقی نہیں ہوئی، دہشت گردی کی وجہ سے 42 ہزار لوگ مارے گئے لیکن پھر بھی یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں دفعہ 370 برقرار رکھنی چاہیے
مودی حکومت نے سیاحت کو فروغ دینے کے لیے مختلف صنعتی پالیسیاں، فلم کے لیے نئی پالیسی، ہوم اسٹے اور ہاؤس بوٹ پالیسی بنائی ہے، جس کے نتیجے میں جموں و کشمیر میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے اور سیاحوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے
امریکہ نے بھارت کے وزیر اعظم کو اسٹیٹ گیسٹ کا اعزاز دیا، وزیر اعظم نریندر مودی کو دیا گیا اعزاز آج تک کسی کو نہیں دیا گیا
بھارت اور امریکہ کے درمیان خلاء ، دفاع، سیمی کنڈکٹر کے میدان میں معاہدوں پر دستخط ہورہے ہیں اور کئی بڑی کمپنیاں بھارت میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہشمند ہیں
Posted On:
23 JUN 2023 5:19PM by PIB Delhi
امور داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے سامبا میں سنٹرل فارنسک سائنس لیبارٹری (سی ایف ایس ایل)کا سنگ بنیاد رکھا اور جموں میں مختلف ترقیاتی اسکیموں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس سے پہلے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کے بلیدان دِوس پر، جناب امت شاہ نے تری کُٹ نگر میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ سامبا میں سی ایف ایس ایل کے سنگِ بنیاد اور مختلف ترقیاتی اسکیموں کے افتتاح کے موقع پر جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا، مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سمیت کئی معززین موجود تھے۔
جناب امت شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی قربانی، ہمت اور عزم کی وجہ سے جموں و کشمیر بھارت کے ساتھ متحد ہے اور دفعہ 370 کو منسوخ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی نے 1953 ء میں دفعہ 370 کو شامل کرنے کی تجویز کے خلاف اپنے احتجاج میں صنعت اور سپلائی کے وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور ڈاکٹر مکھرجی نے کہا تھا کہ اس ملک میں دو ودھان، دو نشان، دو پردھان کا نظام نہیں چلے گا۔ جناب شاہ نے کہا کہ ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کے خواب کو پورا کرتے ہوئے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 5 اگست 2019 ء کو دفعہ 370 کو منسوخ کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کو بھارت ماتا کا تاج بنانے کے لیے جموں و کشمیر سمیت پورا ملک ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی اور پنڈت پریم ناتھ ڈوگرا کے تعاون کا مقروض رہے گا ۔
امور داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ آج جموں میں تقریباً 309 کروڑ روپئے کی لاگت سے کئی ترقیاتی اسکیموں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ اس کے تحت 100 کروڑ روپئے کی لاگت سے سی ایف ایس ایل، 157.47 کروڑ روپئے کی لاگت سے رامبن اور کشتواڑ میں جل جیون مشن کے تحت 41 واٹر سپلائی اسکیمیں، 32.46 کروڑ روپئے کی لاگت سے ڈوڈہ بس اسٹینڈ پر کثیر منزلہ پارکنگ شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بخشی نگر میں 40.86 کروڑ روپئے کی لاگت سے بون اینڈ جوائنٹ اسپتال، 17.77 کروڑ روپئے کی لاگت سے گرڈ اسٹیشن اور 25 کروڑ روپئے کی لاگت سے ڈوگرہ چوک سے کے سی چوک تک سڑک کو بہتر بنانے کے پروجیکٹوں کا بھی افتتاح کیا گیا۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں جموں و کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ گولڈن ہیلتھ کارڈز کی تقسیم کا پروگرام بھی آج مکمل ہو گیا ہے۔ تقریباً 97 لاکھ لوگ اس گولڈن ہیلتھ کارڈ کا فائدہ حاصل کر رہے ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ پورے ملک میں پردھان منتری آیوشمان بھارت یوجنا کے تحت صرف غریب لوگ ہی فوائد حاصل کرتے ہیں، جب کہ جموں و کشمیر میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تمام شہریوں کو 5 لاکھ روپئے تک کی تمام صحت کی سہولیات مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جموں و کشمیر حکومت اس اسکیم کے تحت روزانہ 2 کروڑ روپئے کی ادائیگی کر رہی ہے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ حال ہی میں سری نگر میں جی – 20 کی کانفرنس کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس میں کئی ممالک کے رہنما کشمیر کی اچھی سیاحت کا پیغام لے کر گئے اور کشمیر کی بہتر صورتحال کا پیغام پوری دنیا تک پہنچا۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے جموں و کشمیر میں پنچایتی راج نظام کو دوبارہ نافذ کیا ہے۔ سردست 32,000 نو منتخب پنچ، سرپنچ اور تحصیل پنچایت اور ضلع پنچایت کے ممبران ہیں، جو جموں و کشمیر کو ترقی کی راہ پر آگے لے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 70 سالوں میں صرف 4 میڈیکل کالج بنائے گئے، جب کہ گزشتہ 9 سالوں میں 9 نئے میڈیکل کالج اور 15 نرسنگ کالج بنائے گئے ہیں ۔ پہلے میڈیکل کی صرف 500 سیٹیں تھیں، اب اس میں ایم بی بی ایس کی 600 سیٹیں شامل کر دی گئی ہیں۔ ڈگری کالجوں اور انجینئرنگ کالجوں کی تعداد بھی 96 سے بڑھا کر 147 کر دی گئی ہے اور جموں کو آئی آئی ٹی اور آئی آئی ایم فراہم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں جموں و کشمیر میں تروملا تروپتی دیوستھانم مندر کا بھی افتتاح کیا گیا ہے۔
امور داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ جموں و کشمیر پر کئی سالوں تک تین خاندانوں کی حکومت رہی۔ دفعہ 370 کی وجہ سے جموں و کشمیر میں ترقی نہیں ہو سکی اور دہشت گردی کی وجہ سے 42 ہزار لوگ مارے گئے لیکن پھر بھی یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں دفعہ 370 کو برقرار رکھنا چاہیے۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں حکومت ہند نے جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 کو ہٹا کر جناب مودی نے پہاڑی برادریوں، درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل، خواتین اور بزرگ شہریوں کو ریزرویشن کا حق فراہم کیا ہے۔ اس انصاف کو صرف جناب مودی ہی یقینی بنا سکتے تھے۔ جناب شاہ نے کہا کہ پچھلی حکومت کے دوران 10 سالوں میں دہشت گردی کے 7,327 واقعات ہوئے ، جن میں 2,056 شہری مارے گئے، جب کہ پچھلے 9 سالوں میں تقریباً 70 فیصد کی کمی کے ساتھ، 2,350 دہشت گردی کے واقعات پیش آئے ، جن میں 377 شہری مارے گئے۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد ہڑتال اور بند کی صرف 32 واقعات ہوئے ، جب کہ پچھلے 47 مہینوں میں پتھراؤ کے واقعات میں بھی 90 فیصد کمی آئی ہے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ پچھلے 9 سالوں کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھارت کو دنیا کی 5ویں سب سے بڑی معیشت بنانے کے لیے کام کیا ہے۔ حکومت ہند نے جموں و کشمیر کی ترقی کے لیے مختلف پالیسیاں مرتب کی ہیں ، جن میں صنعتی پالیسی، صنعتی اراضی کی الاٹمنٹ پالیسی، پرائیویٹ انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پالیسی، اون پروسیسنگ، دستکاری اور ہینڈلوم پالیسی اور 2021 میں نئی فلم پالیسی اور سیاحت کے لیے ہوم اسٹے اور ہاؤس بوٹ پالیسی شامل ہیں۔ ان پالیسیوں کی وجہ سے جموں و کشمیر میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے اور سیاحوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ سال 2022 میں ریکارڈ 1.88 کروڑ سیاحوں نے جموں و کشمیر کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 1947 ء سے 2014 ء تک خطے میں ملازمتوں کی بہت زیادہ کمی تھی۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند نے نوجوانوں کو 28,000 سرکاری نوکریاں فراہم کیں، خود روزگار کے 51,000 یونٹ قائم کیے، مشن یوتھ کے تحت 70,000 نوجوانوں کو روزی روٹی فراہم کی اور مکمل شفافیت کے ساتھ 28,400 کروڑ کا صنعتی پیکیج مختص کیا ۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ایک نیا جموں و کشمیر تعمیر ہو رہا ہے۔ پہلے وادی کے نوجوانوں کے ہاتھوں میں پتھر ہوتے تھے لیکن اب ان کے ہاتھوں میں لیپ ٹاپ ہیں۔ یہ تعلیم یافتہ نوجوان جموں و کشمیر اور ملک کا مستقبل سنوارنے والے ہیں۔ یہ تبدیلی گزشتہ 9 سالوں کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی کوششوں سے ہی ممکن ہوئی ہے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی ، امریکہ کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ امریکہ نے بھارت کے وزیر اعظم کو اسٹیٹ گیسٹ کا اعزاز سے نوازا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کو ، جو اعزاز دیا گیا ہے ، وہ آج تک کسی کو نہیں دیا گیا ہے۔ بھارت اور امریکہ کے درمیان خلاء ، دفاع، سیمی کنڈکٹر کے شعبے میں معاہدوں پر دستخط ہو رہے ہیں اور بہت سی بڑی کمپنیاں بھارت میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔
امور داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں گزشتہ نو سالوں میں حکومت ہند نے بدعنوانی کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے اور ملک کے فخر میں اضافہ کرنے کا کام شروع کیا ہے ۔ مخالفت کے باوجود، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دفعہ 370 کو ہٹانے، رام مندر کی تعمیر اور تین طلاق کو ہٹانے جیسے ترقی پسند اقدامات کیے ہیں۔ وزیر اعظم نے ملک کے 60 کروڑ غریب لوگوں کو بہت سی سہولیات فراہم کی ہیں ، جن کا وہ 70 سال سے انتظار کر رہے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 6431
(Release ID: 1934856)
Visitor Counter : 152