وزیراعظم کا دفتر
جی -20وزرائے تعلیم کی میٹنگ کے دوران وزیر اعظم کے ویڈیو پیغام کا متن
Posted On:
22 JUN 2023 10:53AM by PIB Delhi
قابل احترام ، خواتین و حضرات، نمسکار!
میں جی 20 وزرائے تعلیم کے اجلاس کے لیے ہندوستان میں آپ کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ تعلیم نہ صرف وہ بنیاد ہے جس پر ہماری تہذیب کی بنیاد رکھی گئی ہے بلکہ یہ انسانیت کے مستقبل کی معمار بھی ہے۔ بحیثیت وزراء تعلیم، آپ شیرپا ہیں جو سب کے لیے ترقی، امن اور خوشحالی کی ہماری کوششوں میں بنی نوع انسان کی رہنمائی کر رہے ہیں۔ ہندوستانی صحیفوں میں، تعلیم کے کردار کو خوشی لانے کے لیے کلیدی قرار دیا گیا ہے۔ ودھیہ دداتی ونین ونیاد یاتی پاترتام۔پاتر توات دھنماپروتی دھنہ دھرم تتہ سکھم۔ اس کا مطلب ہے: اصل علم سے عاجزی پیدا ہوتی ہے۔ عاجزی سے قابلیت آتی ہے۔ قابلیت سے ہی دولت ملتی ہے۔ دولت انسان کو اچھے کام کرنے کے قابل بناتی ہے۔ اور، یہ وہی ہے جو خوشی لاتا ہے. یہی وجہ ہے کہ ہندوستان میں ہم نے ایک شاندار اور جامع سفر کا آغاز کیا ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ بنیادی خواندگی ہمارے نوجوانوں کے لیے ایک مضبوط بنیاد کی تشکیل کرتی ہے اور ہم اسے ٹیکنالوجی کے ساتھ بھی جوڑ رہے ہیں۔ اس کے لیے، ہم نے ‘‘فہم اور عدد کے ساتھ پڑھنےمیں پختگی کے لیے قومی پہل ’’، یا ‘‘نپون بھارت ’’ پہل شروع کی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ ‘‘بنیادی خواندگی اور شماریات’’ کو آپ کے گروپ نے بھی ایک ترجیح کے طور پر شناخت کیا ہے۔ ہمیں 2030 تک اس پر طے وقت کے ساتھ کام کرنے کا عزم کرنا چاہیے۔
عزت مآب،
ہمارا مقصد بہتر حکمرانی کے ساتھ معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے۔ اس میں ہمیں نئی ای لرننگ کو اختراعی طور پر اپنانا اور استعمال کرنا ہے۔ ہندوستان میں ہم نے اپنے طور پر کئی اقدامات کیے ہیں۔ ایسا ہی ایک پروگرام ، ‘‘نوجوان خواہش مند اذہان کے لیے ایکٹو لرنگ کا سٹڈی ویپس یا سنوے ہیں۔ یہ آن لائن پلیٹ فارم نویں کلاس سے پوسٹ گریجویٹ سطح تک تمام کورسز کی میزبانی کرتا ہے۔ یہ طلباء کو دور دراز علاقوں سے سیکھنے کے قابل بناتا ہے اور رسائی، مساوات اور معیار پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ 34 ملین سے زیادہ اندراجات اور نو ہزار سے زیادہ کورسز کے ساتھ، یہ سیکھنے کا ایک بہت موثر ٹول بن گیا ہے۔ ہمارے پاس‘‘علمی اشتراک کے لیے ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچہ’’ یا دکشا پورٹل بھی ہے۔ اس کا مقصد دور دراز علاقوں کے طلباء اور جو باقاعدہ کلاسز میں شرکت سے قاصر ہیں۔ اساتذہ اس پلیٹ فارم کو فاصلاتی تعلیم کے ذریعے اسکول کی تعلیم فراہم کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ انتیس ہندوستانی زبانوں اور سات غیر ملکی زبانوں میں سیکھنے میں معاون ہے۔ اس نے 137 ملین سے زیادہ کورس کی تکمیل کی ہے۔ ہندوستان کو ان تجربات اور وسائل کا اشتراک کرنے میں خوشی ہو گی، خاص طور پر ان لوگوں کے ساتھ جو گلوبل ساؤتھ میں ہیں۔
عزت مآب،
اپنے نوجوانوں کو مستقبل کے لیے تیار کرنے کی خاطر ہمیں انہیں مسلسل ہنر، دوبارہ ہنر اوراز سر نو ہنر مند بنانے کی ضرورت ہے۔ ہمیں ان کی قابلیتوں کو کام کے پروفائلز اور طریقوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔ ہندوستان میں، ہم مہارت کی نقشہ سازی کا کام کر رہے ہیں۔ ہماری تعلیم، ہنر اور محنت کی وزارتیں اس اقدام پر مل کر کام کر رہی ہیں۔ جی 20 ممالک عالمی سطح پر مہارت کی نقشہ سازی کر سکتے ہیں، اور ایسے خلا کوتلاش کر سکتے ہیں جنہیں پر کرنے کی ضرورت ہے۔
عزت مآب،
ڈیجیٹل ٹیکنالوجی ایک برابری کا کام کرتی ہے اور شمولیت کو فروغ دیتی ہے۔ یہ تعلیم تک رسائی کو بڑھانے اور مستقبل کی ضروریات کے مطابق ڈھالنے میں ایک قوت ضرب ہے۔ آج مصنوعی ذہانت سیکھنے، ہنر مندی اور تعلیم کے شعبے میں بڑی صلاحیت فراہم کرتی ہے۔ مواقع کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کو بھی چیلنجز در پیش ہے۔ ہمیں صحیح توازن برقرار رکھنا ہے۔جی -20 اس میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
عزت مآب،
ہندوستان میں، ہم نے تحقیق اور اختراع پر بھی زور دیا ہے۔ ہم نے پورے ملک میں دس ہزار ‘‘اٹل ٹنکرنگ لیبز’’قائم کیے ہیں۔ یہ ہمارے اسکول کے بچوں کے لیے تحقیق اور اختراعی نرسری کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ ان لیبز میں سات اعشاریہ پانچ ملین سے زائد طلباء ایک ایک اعشاریہ دو کروڑ سے زیادہ جدت طرازی کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔ جی-20 ممالک، اپنی اپنی طاقتوں کے ساتھ تحقیق اور اختراع کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں، خاص طور پر گلوبل ساؤتھ میں۔ میں آپ سب سے گزارش کرتا ہوں کہ تحقیقی تعاون میں اضافے کے لیے راستہ تیار کریں۔
عزت مآب،
آپ کی ملاقات ہمارے بچوں اور نوجوانوں کے مستقبل کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ آپ کے گروپ نے تیز رفتاری سے پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے گرین ٹرانزیشن، ڈیجیٹل تبدیلیوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کی نشاندہی کی ہے۔ ان تمام کوششوں کی جڑ تعلیم ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ گروپ ایک جامع، کاروائی پر مبنی اور مستقبل کے لیے تیار تعلیمی ایجنڈا لے کرسامنے آئے گا۔ اس سے پوری دنیا کو واسودھائیو کٹمبکم -ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل کے اصل جزبے سے فائدہ پہنچے گا۔ میں آپ سب کی ایک نتیجہ خیز اور کامیاب ملاقات کی خواہش کرتا ہوں۔
آپ سب کا شکریہ
********
ش ح۔ع ح ۔ج۱
(U: 6380)
(Release ID: 1934428)
Visitor Counter : 160
Read this release in:
Assamese
,
Manipuri
,
Marathi
,
Gujarati
,
English
,
Hindi
,
Nepali
,
Bengali
,
Punjabi
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam