وزارت دفاع
امریکہ کے واشنگٹن ڈی سی میں ہند ۔امریکہ دفاعی رفتار بڑھانے سے متعلق ماحولیاتی نظام (انڈیکس ایکس) کی شروعات کی گئی
اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز (آئی سی ای ٹی) پر پہل کے تحت ‘دفاعی اختراعی برج ’ کو چلانے کے لیے انڈیکس ایکس فیکٹ شیٹ جاری کی گئی
Posted On:
22 JUN 2023 9:09AM by PIB Delhi
امریکہ کے واشنگٹن ڈی سی میں 21 جون 2023 کو ایک تقریب کے دوران ہند امریکہ دفاعی رفتار کو بڑھانے سے متعلق ماحولیاتی نظام (انڈیکس ایکس) کی شروعات کی گئی ۔دفاعی ایکسیلینس (آئی ڈی ای ایکس)، وزارت دفاع اور امریکی دفاعی محکمہ (ڈی او ڈی) کے اختراع کاروں نے انڈیکس ایکس تقریب کی مشترکہ صدارت کی اور امریکہ ہند تجارتی کونسل (یو ایس آئی بی سی) نے اس پروگرام کی میزبانی کی۔
جوائنٹ سکریٹری (دفاعی صنعتوں کا فروغ) جناب انوراگ باجپئی ، وزارت دفاع نے 20 سے 21 جون 2023 تک منعقد دو روزہ انڈکس ایکس تقریب میں ہندوستانی وفد کی میزبانی کی۔ 20 جون 2023 کو ہندوستان اور امریکی سرکاری نمائندگان ، دفاعی اسٹارٹ اپ ، تھنک ٹینکس، انکیوبیٹرس، سرمایہ کاروں ،صنعتوں اور دیگر شراکت داروں کے لیے استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا ۔ ہندوستان میں امریکی سفیر ارک گارسیٹی نے کلیدی خطبہ پیش کیا ۔
فضائیہ کے امریکی سکریٹری جناب فرینک کینڈال نے 21 جون کو انڈیکس ایکس تقریب میں افتتاحی کلیدی خطبہ پیش کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ہند۔امریکہ تعلقات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ عمیق تکنیکی اختراع خاص طور پر خلا اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے شعبے میں تعاون کی خاطر دونوں ممالک کے اسٹارٹ اپس کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں۔
جناب انوراگ باجپئی نے ‘‘امریکہ ۔ ہند دفاعی تعلقات کے مستقبل میں سرمایہ کاری’’ کے موضوع پر اپنے استقبالیہ خطاب میں آئی سی ای ٹی کی شروعات کی جو ہند۔امریکہ تعلقات میں ایک اہم موقع ہے۔ انہوں نے کہا کی اس پروگرام کے لیے یہ ایک مناسب لمحہ ہے کیوں کی دنیا کے دو بڑے اور قدیم جمہوریتوں کے لیڈران واشنگٹن میں مل رہے ہیں۔
جوائنٹ سکریٹری نے ہندوستانی اور امریکی اسٹارٹ اپس کے ذریعہ جدید ٹیکنالوجیوں کی مشترکہ ترقی اور مشترکہ پیداوار پر زور دیا۔ انہوں شرکاء سے صنعتوں ، ماہر ین تعلیم اورسرمایہ کاروں کے درمیان مستقبل میں تعاون کے لیے میکا نزم تیار کرنے کی اپیل کی۔ جوائنٹ سکریٹری نےمیک ان انڈیا پہل پر ایک جائزہ پیش کیا ۔ جس میں آتم نربھر بھارت اور دنیا کے لیے میک ان انڈیا کے فلسفے پر توجو مرکوز کی گئی۔
اس تقریب میں ہند اور امریکہ کے اسٹارٹ اپ کے ذریعہ اپنی نوعیت کی پہلی مشترکہ اختراعی ٹیکنالوجیوں کی نمائش بھی دیکھی گئی۔ سمندری ، مصنوعی ذہانت ، خودمختاری نظام اور خلا کے متعدد شعبوں سے 15 ہندوستانی اسٹارٹ اپس اور 10 امریکی اسٹارٹ اپس نے اپنی ٹیکنالوجیوں کی نمائش کی۔ امریکی کانگریس رکن رو کھنہ سمیت سینئر امریکی حکام نے نمائش کا دورہ کیا جو ہاؤس آرمڈ سروس کمیٹی میں سائبر ، اختراعی ٹیکنا لوجیوں اور اطلاعاتی نظام (سی آئی ٹی آئی) کے رینکنگ ممبر کے طور پر کام کرتے ہیں ۔
پروگرام کے دوران دو پینل مباحثہ اوردو گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں حکومت ، ماہرین تعلیم اور صنعت خاص طور پر اسٹارٹ اپس سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اس دوران بر آمدات کو کنٹرول کرنے کے ضوابط پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
تقریب میں ایک انڈیکس ایکس فیکٹ شیٹ جاری کیا گیا ۔
********
ش ح۔ع ح ۔ج۱
(U: 6377)
(Release ID: 1934373)
Visitor Counter : 208