وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ملک بھر کے 11 لاکھ سے زیادہ این سی سی کیڈٹوں نے  یوگا کے عالمی دن 2023 پر یوگا کیا

Posted On: 21 JUN 2023 3:17PM by PIB Delhi

نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) نے پورے ہندوستان کے مختلف مقامات پر 11 لاکھ سے زیادہ این سی سی کیڈٹوں کی حصہ داری کے ساتھ  پورے جوش و خروش سے 21 جون، 2023 کو 9واں یوگا کا عالمی دن منایا۔

شمال میں لیہہ سے لے کر جنوب میں کنیا کماری تک اور مغرب میں دوارکا سے لے کر مشرق میں تیجو تک، پورے ملک میں پارکوں، کھلے میدانوں، اسکولوں اور کالجوں میں یوگا کا اہتمام کیا گیا۔

ڈی جی این سی سی، لیفٹیننٹ جنرل گربیر پال سنگھ، اے وی ایس ایم وی ایس ایم نے دہلی کینٹ میں سبھی 3 سروسز کے کیڈٹوں  کے ایک  پرجوش  اجتماع کی صدارت  کی۔ انہوں نے ’’ہر آنگن یوگا‘‘ اور ’وسودھیو کٹمبکم کے لیے یوگا‘‘ موضوع کا معنی سمجھاتے ہوئے سبھی کو زندگی میں یوگا کو اپنانے کی اپیل کی۔

یوگا کے عالمی دن کے موقع پر، این سی سی نے کیڈٹوں کے لیے ورزش کے سیشن کا اہتام کیا۔ ان  سیشنز کا مقصد کیڈٹوں کو ذاتی صحت پر یوگا کی مشق کے ساتھ ساتھ سماج کے تئیں اتحاد و بیداری کے پیغام کے بارے میں بھی واقف کرانا تھا۔

اس پروگرام کے ساتھ، این سی سی نے ایک بار پھر ملک کے نوجوانوں کے دل و دماغ میں اچھی صحت اور فٹنس کو یقینی بنا کر یوگا فٹنس اور صحت کے پیغام کو ملک میں پھیلانے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔

01.jpg

02.jpg

03.jpg

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 6353


(Release ID: 1934201) Visitor Counter : 85