امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
دھان کی خریداری کا عمل 23-2022 خریف مارکیٹنگ سیزن (کے ایم ایس) میں بہتر طور پر آگے بڑھا ہے۔ 19 جون 2023 تک 830 ایل ایم ٹی دھان خریدا گیا
جاری دھان کی خریداری کے عمل کے دوران 1.22 کروڑ سے زیادہ کسانوں کو کم از کم امدادی قیمت سے 1,71,000 کروڑ روپے کا فائدہ ہوا
گزشتہ سال 2,05,896 کروڑ روپے کی ادائیگی کے مقابلے میں اس سال گیہوں اور دھان کی کم از کم امدادی قیمت کی ادائیگی مجموعی طور پر 2,26,829 کروڑ روپے رہی
Posted On:
21 JUN 2023 11:55AM by PIB Delhi
خریف مارکیٹنگ سیزن (کے ایم ایس) 2022-23 کے دوران حکومت ہند کی طرف سے دھان کی خریداری حسب معمول آگے بڑھی ہے۔ کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) عمل کے تحت سنٹرل پول کے لیے 19 جون 2023 تک 830 لاکھ میٹرک ٹن (ایل ایم ٹی) سے زیادہ دھان خریدا گیا ہے۔ کے ایم ایس 2022-23 کے جاری دھان کی خریداری کی کارروائیوں سے اب تک 1.22 کروڑ سے زیادہ کسانوں کو ایم ایس پی سے 1,71,000 کروڑ روپے کا فائدہ ہوا ہے ،جو ان کے کھاتوں براہ راست منتقل کردیا گیا ہے ۔
حکومت نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ کسی پریشانی سے مبرا خریداری کے کاموں کے لیے تمام انتظامات مکمل ہوں۔ خریدے گئے دھان کے خلاف چاول کی ترسیل بھی جاری ہے اور 830 ایل ایم ٹی دھان (چاول کے لحاظ سے 558 ایل ایم ٹی) کی خریداری کے مقابلے میں 19 جون 2023 تک سنٹرل پول میں تقریباً 401 ایل ایم ٹی چاول موصول ہو چکے ہیں اور مزید 150 ایل ایم ٹی چاول موصول ہونا باقی ہیں۔
جاری ربیع مارکیٹنگ سیزن (آر ایم ایس) 2023-24 کے دوران گندم کی خریداری بھی حسب معمول آگے بڑھی ہے۔ موجودہ سیزن میں 6 جون 2023 تک گندم کی خریداری 262 ایل ایم ٹی ہے ،جو کہ گزشتہ سال کی 74 ایل ایم ٹی کے مقابلے میں مجموعی طور پر 188 ایل ایم ٹی کی خریداری کافی زیادہ ہے۔ تقریباً 21.29 لاکھ کسانوں نے پہلے ہی گندم کی خریداری کے جاری آپریشنز سے تقریباً 55,680 کروڑ روپے کی ایم ایس پی سے فائدہ اٹھایا ہے۔ خریداری میں بڑا حصہ پنجاب، مدھیہ پردیش اور ہریانہ کی تین اہم خریداری والی ریاستوں سے آیا ہے، جس میں با لترتیب 121.27 ایل ایم ٹی ، 70.98 ایل ایم ٹی اور 63.17 ایل ایم ٹی کی خریداری ہوئی ہے۔
اس سال گندم اور دھان کی مشترکہ خریداری کے لیے کسانوں کو ایم ایس پی کی ادائیگی گزشتہ سال 2,05,896 کروڑ روپے کی کل ادائیگی کے مقابلے میں 2,26,829 کروڑ روپے ہے۔
گندم اور چاول کی موجودہ خریداری کے ساتھ، سرکاری اجناس کے ذخیرہ میں اناج کا مناسب ذخیرہ برقرار ہے۔ گندم اور چاول کے مشترکہ اسٹاک کی پوزیشن 570 ایل ایم ٹی تک پہنچ گئی ہے ، جو ملک کو اپنی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے آرام دہ صورت حال میں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ا ک- ق ر)
U-6335
(Release ID: 1933996)
Visitor Counter : 127