وزارت دفاع
یوگا کا نواں بین الاقوامی دن: وزیر دفاع نے آئی این ایس وکرانت پر مسلح افواج اور ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں کے ساتھ یوگا کیا
لوگوں سے جسمانی، ذہنی اور روحانی تندرستی کے لیے اس مشق کو اپنے روزمرہ کے معمولات میں شامل کرنے کی اپیل کی
"یوگا ایک صفر بجٹ وسیلہ ہے؛ اس میں صفر سرمایہ کاری شامل ہے اور یہ ناقابل یقین منافع فراہم کرتا ہے"
یوم یوگا، اس بات کا ثبوت ہے کہ دنیا ہندوستانی ثقافت کو تسلیم کررہی ہے اور اپنا رہی ہے: جناب راجناتھ سنگھ
Posted On:
21 JUN 2023 11:23AM by PIB Delhi
اتحاد اور تندرستی کے جذبے کو اپناتے ہوئے، وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 21 جون 2023 کو یوگا کے 9ویں بین الاقوامی دن کے موقع پر ہندوستان کے دیسی طیارہ بردار جہاز آئی این ایس وکرانت پر مسلح افواج اور ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں کے ساتھ یوگا کیا۔ بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار، ان کی اہلیہ، جو نیول ویلفیئر اینڈ ویلنس ایسوسی ایشن کی صدر ہیں، محترمہ کلا ہری کمار، حکومت ہند کے چیف ہائیڈرو گرافر وائس ایڈمرل ادھیر اروڑا، کنٹرولر آف پرسنل سروسز وائس ایڈمرل کرشنا سوامی ناتھن اور جنوبی بحری کمانڈ کے چیف آف اسٹاف، ریئر ایڈمرل جے سنگھ بھی 120 اگنی ویروں سمیت 800 سے زیادہ اہلکاروں کے ساتھ موجود تھے۔
ایک خوبصورت نیلے آسمان اور پرسکون ہوا کے پس منظر میں، آئی این ایس وکرانت کے ڈیک نے قدیم ہندوستانی مشق، جو کہ جسمانی، ذہنی اور روحانی صحت کے لئے اپنے متعدد فوائد کی وجہ سے دنیا بھر میں اپنی اہمیت کو مزید مستحکم کر رہی ہے، کو منانے کے لیے ایک حیرت انگیز ترتیب فراہم کی ہے ۔ یوگا کے ماہر اساتذہ نے شرکاء کو مختلف آسن (پوز) اور سانس لینے کی مشقیں کرنے میں رہنمائی کی،جس کا مقصد جسمانی تندرستی، ذہنی سکون اور روحانی صحت کو فروغ دینا تھا۔
سیشن کے بعد، وزیر دفاع نے یوگا اساتذہ کی عزت افزائی کی اور شرکاء کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے اس مشق کے عالمی جشن کو ملک کے لیے بڑے فخر کی بات قرار دیا، کیونکہ دنیا ہندوستانی ثقافت کو تسلیم کرہی اور اور اپنا رہی ہے۔ انہوں نے یوگا کو پوری دنیا میں پھیلانے کی حکومت کی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے دنیا کو یہ پیغام دینے میں کامیابی حاصل کی ہے کہ یہ مشق پوری انسانیت کو متعدد فوائد فراہم کرتی ہے۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے لوگوں سے یوگا کو اپنے روزمرہ کے معمولات میں شامل کرنے کی اپیل کی، کیونکہ یہ جسم کو دماغ کے ساتھ متحد کرتا ہے، اس کے علاوہ انسان کو فطرت اور الہیات سے جوڑتا ہے، جبکہ روحانی شعور کے حصول کے لیے ایک مضبوط بنیاد کے طور پر کام کرتا ہے۔ انہوں نے یوگا کو 'امرت' کے مترادف قرار دیا، جو جسمانی، ذہنی اور روحانی تندرستی کے لیے راہ ہموار کرتا ہے اور دماغ، جسم اور روح کی پرورش کے لیے بے شمار امکانات کو کھولتا ہے، جبکہ لوگوں کی روز مرہ کی زندگی میں بڑے پیمانے پر کلی شفا یابی کی پیشکش کرتا ہے۔
وزیر دفاع نے جسم کو کمپیوٹر کے ہارڈ ویئر اور دماغ کو سافٹ ویئر سے تشبیہ دی، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یوگا موثر مجموعی کام کے لیے دونوں پہلوؤں کو مضبوط کرتا ہے۔ "یوگا ایک صفر بجٹ وسیلہ ہے، جو جسمانی، ذہنی اور روحانی پریشانیوں کی نفی کرتا ہے۔ اس میں صفر سرمایہ کاری شامل ہے اور یہ ناقابل یقین منافع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوگا کی اہمیت کووڈ-19 وبائی مرض کے دوران دیکھی گئی، جب اس مشق کو اپنے روزمرہ کے معمولات کا لازمی حصہ بنانے والے افراد وائرس سے نسبتاً کم متاثر ہوئے۔ مختلف تحقیقات کے مطابق، یوگا نے وبائی امراض کے دوران لوگوں میں قوت مدافعت بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ا ک- ق ر)
U-6334
(Release ID: 1933988)
Visitor Counter : 124