سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) نے قومی شاہراہوں کی جامع ترقی کے لیے’نالج شیئرنگ پلیٹ فارم‘ کا آغاز کیا
Posted On:
20 JUN 2023 4:50PM by PIB Delhi
نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) نے علم اور اختراعی بہترین طور طریقوں کے اشتراک کے لیے ایک’نالج شیئرنگ‘ پلیٹ فارم شروع کیا ہے۔ این ایچ اے آئی کی ویب سائٹ پر پیش کی گئی یہ پہل اتھارٹی کو ماہرین اور شہریوں کے ساتھ تعاون کرنے میں مدد کرے گی جو سڑکوں کے ڈیزائن، تعمیر، سڑک کی حفاظت، ماحولیاتی پائیداری اور متعلقہ شعبوں جیسے موضوعات پر علم اور معلومات کا اشتراک کرنا چاہتے ہیں۔ یہ پلیٹ فارم دنیا بھر سے بہترین طور طریقوں کے اشتراک کی حوصلہ افزائی کرے گا اور ملک میں قومی شاہراہوں کے بنیادی ڈھانچے کی مجموعی ترقی میں اپنا حصہ ڈالے گا۔
بہترین طور طریقوں کو این ایچ اے آئی ویب پورٹل https://ksp.nhai.org/kb/ پر ویڈیو کلپس، پاور پوائنٹ پریزنٹیشنز اور پی ڈی ایف فائلوں کی شکل میں اپ لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ اس پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کی گئی معلومات کا این ایچ اے آئی حکام کے ذریعے جائزہ لیا جائے گا اور عمل درآمد کے لیے اس کا تجزیہ کیا جائے گا۔
جدت طرازی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے، این ایچ اے آئی تیزی سے قومی شاہراہوں کے بنیادی ڈھانچے کو ترقی دے رہی ہے۔ فلائی ایش اور پلاسٹک ویسٹ جیسے ری سائیکل شدہ مواد کے اختراعی استعمال کے علاوہ، این ایچ اے آئی پائیدار اور ماحول دوست طریقوں کی حوصلہ افزائی کے لیے قومی شاہراہ کی تعمیر میں ری سائیکلڈ اسفالٹ (آر اے پی) اور ری سائیکلڈ ایگریگیٹ (آر اے) کے استعمال کو بھی فروغ دے رہا ہے۔
جدید ترین سرنگوں، جدید پلوں، وائلڈ لائف کوریڈورز اور ایکسپریس ویز کی ترقی کے ساتھ قومی شاہراہوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے وسیع تر شراکت داری ضروری ہے۔ علم کا اشتراک کرنے کا یہ پلیٹ فارم ماہرین اور شہریوں کی حوصلہ افزائی کرے گا کہ وہ بہترین طور طریقوں کا اشتراک کریں اور قوم کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالیں۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.6304
(Release ID: 1933778)
Visitor Counter : 109