نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر نے صدر جمہوریہ کو، اُن کے یوم پیدائش پر مبارک باد دی

Posted On: 20 JUN 2023 1:30PM by PIB Delhi

نائب صدر  جناب جگدیپ دھنکھڑ، ڈاکٹر سدیش دھنکھڑ کے ساتھ صدر جمہوریہ ہند  محترمہ دروپدی مرمو جی  کو ، اُن کے یوم پیدائش پر مبارک باد دینے کے لئے راشٹرپتی بھون گئے۔

بعد میں ایک ٹوئیٹ میں نائب صدر نے کہا؛  ‘‘معزز صدر محترمہ دروپدی مرمو جی  کو سالگرہ کی مبارک باد۔ بھگوان انہیں اچھی صحت اور جرات مندی عطا کرے اور وہ  خوبصورتی اور  دانائی  کے ساتھ ہمارے  ملک کی رہنمائی کرتی رہیں’’۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- وا - ق ر)

U-6294



(Release ID: 1933610) Visitor Counter : 83