وزارت سیاحت
ٹورازم ورکنگ گروپ کی چوتھی میٹنگ آج گوا میں دو طرفہ پروگراموں کے ساتھ شروع
جناب جی کشن ریڈی نے سیاحت کے شعبے میں کروز ٹورازم اور پلاسٹک کی سرکلر اکانومی پر ضمنی تقریبات سے خطاب کیا
کروز مسافروں کی آمدورفت 2015-16 میں جہاں 1.26 لاکھ تھی وہیں 20-2019 میں بڑھ كر 4.68 لاکھ ہوگئی: جناب جی کے ریڈی
کروز ٹورازم نہ صرف گوا بلکہ پورے ملک کے لیے اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کی بے پناہ صلاحیت رکھتا ہے: شریپد یسو نائک
Posted On:
19 JUN 2023 6:27PM by PIB Delhi
جی 20 کے چوتھے ٹورازم ورکنگ گروپ کا آج گوا میں دو اہم ضمنی پروگراموں کے ساتھ آغاز ہوا۔ ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطے كی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی، وزیر مملکت برائے سیاحت، شریپد یسو نائک؛ گوا میں سیاحت کے وزیر جناب روہن کھاونٹے؛ سکریٹری سیاحت محترمہ وی ودیاوتی نے تقریب میں شرکت کی۔
پہلی سائیڈ ایونٹ کا موضوع تھا ’کروز ٹورازم کو پائیدار اور ذمہ دار سفر کے لیے ایک مثال بنانا‘۔ کروز ٹورازم کے ضمنی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جناب جی کشن ریڈی نے کہا کہ گوا سورج، ریت اور سمندر کا بہترین امتزاج ہے اور ہر ایک کو ہندوستان کی اس خوبصورت ریاست کو دیكھنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ گوا کے گرم جوش اور خوش دلی سے محبت کرنے والے لوگ خوشگوار موسیقی اور لذیذ کھانوں کے ساتھ زندگی کا جشن مناتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی 7,500 کلومیٹر طویل ساحلی پٹی اسے بحری شعبے كی قائد بناتی ہے اور ہندوستان کی تہذیب اور ثقافت پورے ایشیا میں اپنا جو اثر و رسوخ پیدا کرنے میں کامیاب رہی وہ ہماری بھرپور بحری تاریخ سے عیاں ہے۔
اس میں آج کے ویتنام میں چمپا کی سلطنت اور ممباسا کی بندرگاہ کے ذریعے افریقہ کے ساتھ ہندوستان کی تجارت بھی شامل ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کا طویل ساحل نہ صرف تجارت کھڑی كرنے اور ہماری برآمدات کو بڑھانے کے لیے ایک اہم كلید ہے بلکہ سیاحت کو فروغ دینے کا ایک موقع بھی ہے۔ ہندوستان کا طویل اور قدرتی ساحل کئی بندرگاہوں، قدرتی ساحلوں اور خوبصورت جزائر تک رسائی فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی اجاگر كیا کہ کروز مسافروں کی آمدورفت 2015-16 میں 1.26 لاکھ سے بڑھ کر 2019-20 میں 4.68 لاکھ ہو گئی اور کروز ویسل ٹریفک 2015-16 میں 128 سے بڑھ کر 2019-20 میں 451 ہو گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستانی کروز سیاحت زندگی کے تناؤ سے دور قدرتی ماحول میں زندگی کا پر امن تجربہ کرنے کی طرح ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انڈین کروز ٹورازم، خاندان کے ہر فرد کے لیے کچھ نہ کچھ پیش کرتا ہے۔ کروز سیاحت ان لوگوں کے لیے بھی ہے جو کثیر نسلی سفر کی صورتوں كی تلاش میں رہتے ہیں۔
مرکزی وزیر نے مزید کہا كہ آج 73 فی صد کروز مسافر اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ سفر کر رہے ہیں اور وہ کم از کم دو نسلوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وزارت سیاحت، مرکزی مالی امدادی اسکیم کے ذریعے بندرگاہوں اور کروز ٹرمینلز کی ترقی، لائٹ ہاؤسز کی ترقی، كشتیوں کی خریداری، دریائی کروز سرکٹس کی ترقی کے لیے سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں مدد کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کروز مسافروں اور کروز جہازوں کے لیے مخصوص ٹرمینلز کی ترقی کے لیے بھی کام کر رہی ہے۔
جناب جی کے ریڈی نے یہ بھی بتایا کہ وزارت سیاحت اور جہاز رانی کی وزارت نے مشترکہ طور پر کروز ٹورازم رخی ایک ٹاسک فورس تشکیل دی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ 16 مقامات پر واٹر ڈروم تیار کیے جا رہے ہیں تاکہ سمندر كو طیاروں کی کارروائیوں کو قابل بنایا جا سکے اور 2023 تک منتخب بندرگاہوں پر ملکی اور بین الاقوامی کروز ٹرمینل بھی قاءم كرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت بندرگاہوں کی اپ گریڈیشن اور جدید کاری کے لیے سرگرم عمل ہے، ہندوستان میں کروز ٹورازم کو فروغ دینے کے لیے پورٹ فیس کو معقول بنانا ہے، آوسٹنگ چارجیز کو ختم كرنا ہے، کروز جہازوں کو ترجیحی برتھنگ دینا ے اور ای ویزا کی سہولیات وغیرہ فراہم کرنا ہے۔
جناب جی کے ریڈی نے یہ بھی بتایا کہ حكومت ہند كی وزارت سیاحت نے پائیدار سیاحت اور سودیش درشن دوءم اقدام كے تحت سیاحت کے شعبے میں پلاسٹک کے کچرے کے انتظام کے لیے رہنما اصول وضع کیے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جی20 ممالک کو مل کر پلاسٹک کو کم کرنے کے اخلاق کے ساتھ ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔
ایك دوسری ذیلی تقریب میں مرکزی نوڈل ایجنسی، پائیدار سیاحت، آر ٹی ایس او آئی اور پنجاب ٹورازم بورڈ کے درمیان وزیر جناب جی کشن ریڈی کی موجودگی میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے جس كا مقصد سیاحت کے شعبے میں پلاسٹک کی آلودگی سے اجتماعی طور پر متحد ہو كر رجوع كرنا ہے۔
تجربات، بہترین طریقوں، تجاویز، آگے بڑھنے کے راستے اور شراکت داری کو فروغ دینے کی افادیت کے اشتراک کے ساتھ ہر ضمنی پروگرام میں پینل ڈسکشن بھی ہوئے۔
کروز ٹورازم میں صنفی توازن، کروز ٹورازم کے ایک مرکز کے طور پر ہندوستان کو ترقی دینے اور کروز ٹورازم سے متعلق عالمی تناظر پر خصوصی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر گوا کی سیاحت كی طرف سے ایک تفصیلی پریزنٹیشن پرل آف دی اورینٹ پیش کی گئی- اس میں گوا کی سیاحت کی منفرد خصوصیات اور اس کی صلاحیت کو اجاگر کیا گیا۔
************
ش ح ۔ ر ف ۔ س ا
(U:6279)
(Release ID: 1933536)
Visitor Counter : 136