صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ زچگی، نوزائیدہ بچے، اطفال صحت(پی ایم این سی ایچ)، جنیوا کے لئے شراکت کے تعاون سےنو عمر بچوں اور نوجوانوں کی صحت اور بہبود پرG20 کو-برانڈڈ پروگرام کا افتتاح کریں گے


جناب دھرمندر پردھان، جناب انوراگ ٹھاکر ، ڈاکٹر بھارتی پروین پوار اور پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل  بھی اس موقع پر موجود  رہیں گے

اس تقریب کا مقصد دنیا بھر کے 1.8بلین نوعمر بچوں اور نوجوانوں کی صحت اور بہبود کی ضرورتوں پر روشنی ڈالنا ہے

مندوبین  کی ایک تہائی تعداد ہندوستان کے مختلف حصوں  اور دیگر جی 20 ممالک سے آئے ہوئے نوجوان شرکاء پر مشتمل ہوگی

نوعمر بچوں اور نوجوانوں میں سرمایہ کاری ہندوستان کی خوشحالی کے لئے لازمی ہے

Posted On: 19 JUN 2023 3:39PM by PIB Delhi

صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت  زچگی، نوزائیدہ بچوں، اطفال صحت(پی ایم این سی ایچ)جنیوا کے تعاون سے 20جون 2023 کو ’ہیلتھ آف یوتھ-ویلتھ آف نیشن‘نامی ایک جی20کو-برانڈڈ پروگرام نئی دہلی میں منعقد کررہی ہے۔اس عالمی تقریب کا مقصد دنیا بھر میں 1.8ارب نوعمر بچوں اور نوجوانوں کی صحت و بہبود کی وزارتوں کو اُجاگر کرنا اور نوعمربچوں ونوجوانوں کی صحت میں جی 20ممالک کے ذریعے زیادہ توجہ اور سرمایہ کاری کو بڑھاناہے۔

صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ  اس پروگرام کا افتتاح کریں گے اور بنیادی خطاب کریں گے۔ تعلیم، ہنرمندی و کاروبار کے وزیر جناب دھرمندر پردھان ، اطلاعات و نشریات اور کھیل و نوجوانوں کے امور کے وزیر جناب انوراگ ٹھاکر ، صحت و خاندانی بہبود کے وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل و صحت و خاندانی بہبود کے وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار بھی اس موقع پر موجود رہیں گے اور نوجوانوں کی صحت و بہبود میں بہتری لانے کے لئے سرکار کے ذریعے کی جارہی کوششوں اور ان کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے ضروری مستقبل کی حکمت عملیوں پر اپنے خیالات ساجھا کریں گے۔جنوبی افریقہ کے وزیر صحت ڈاکٹر متھومے جوسف ’جوئے‘ پھالابھی افتتاحی سیشن سے خطاب کریں گےاور سامعین کے سامنے اس سلسلے میں درست تناظر اور اقدامات کی تفصیل بتائیں گے۔

دنیا میں24-10، عمر زمرے کے 1.8ارب لوگ رہتے ہیں۔ ہندوستان میں سب سے زیادہ نوجوان آبادی ہے۔یہ نوجوان کسی بھی ملک کے لئے ایک قیمتی اثاثے کی نمائندگی کرتے ہیں اور ان کی صحت اور بہبود میں سرمایہ کاری، اقتصادی ترقی اور  ترقیاتی اہداف کو حاصل کرنے میں اہم رول ادا کرتی ہے۔نوجوان آبادی کے زبردست آبادیاتی فائدے کو تسلیم کرتے ہوئے جی 20 کو-برانڈڈ پروگرام نوعمروں اور نوجوانوں  صحت و بہبود کے سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دے گا۔نوجوانوں کی طاقت میں یقین اور سب کے لئے جسمانی، ذہنی اور سماجی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے نظریے کے ساتھ یہ انعقاد وزیر اعظم کے وژن اور اقتصادی ترقی و فروغ کے لئے ہندوستان کی نوجوانوں کی صلاحیت کا استعمال کرنے کی عہد بندی سے مربوط ہے۔

جی 20 کو-برانڈڈ انعقاد کے مقاصد میں سے نوجوانوں کو سماج میں تبدیلی لانے والے کے طورپر بااختیار بنانا ہے۔ساتھ ہی جی 20ممالک کے پالیسی سازوں، حکام، ماہرین ، شراکت دار ایجنسیوں اور نوجوان آئیکون کے درمیان مکالمے اور ربط کو بڑھاوا دینا ہے۔اس تقریب کے تقریباً ایک تہائی مندوبین ہندوستان کے مختلف حصوں اور دیگر جی 20 ممالک کے نوجوان شرکاء ہوں گے۔ان کی سرگرم شراکت داری یہ یقینی بنائے گی کہ صحت اور بہبود کے تعلق سے ان کی تشویش کو سناجائے اور ان کے اِن پُٹ اور مطالبات کو مستقبل کی پالیسی سازی اور پروگرام کے نفاذ میں جگہ ملے۔

اس پروگرام میں دو تکنیکی سیشن ہوں گے، جو نوعمر بچوں کی صحت و تندرستی اور نوجوانوں کے ربط کے لئے کثیر خطہ جاتی شراکت داری پر مرکوز ہوں گے۔اس کے علاوہ ایک ٹاؤن-ہال سیشن پالیسی سازی میں نوجوانوں کی شراکت داری کا حوصلہ افزائی کرے گا۔جی 20 ممالک میں نوعمر بچوں اور نوجوانوں کی صحت و بہبود کے لئے معلومات ، اعلیٰ نوعیت کے طریقہ کار ، جدید پالیسیوں او رپروگراموں کو ساجھا کرنے کے لئے ایک مارکیٹ پلیس بھی منعقد کیا جائے گا۔اس انعقاد کی ایک اہم خصوصیت جی 20 ممالک کے بااثر افراد کی قیادت میں خصوصی بات چیت ہے، جن میں جی 20 شیرپا جناب امیتابھ کانت، مرکزی صحت سیکریٹری جناب راجیش بھوشن، پی ایم این سی ایچ بورڈ کے سربراہ ہیلن کلارک اور یو این ایف پی اے ہیڈکوارٹر سے ڈاکٹر جولٹّا انابانجو شامل ہیں۔

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 6270)



(Release ID: 1933471) Visitor Counter : 102