نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ نے شہریوں سے پانی کے تحفظ کو روزمرہ کی زندگی کا لازمی حصہ بنانے کی اپیل کی، کہا کہ جن آندولن جل آندولن کو تیز کرے گا


نائب صدر جمہوریہ کا کہنا ہے کہ پانی کے روایتی ڈھانچے کوریڈیوس، رییوز اور ری سائیکل کے 3  آر کے ذریعے دوبارہ زندہ کریں

نائب صدر جمہوریہ نے عوامی نمائندوں سے اپیل کی کہ وہ پانی کے تحفظ کو ترجیح بنائیں اور مثال  پیش کرکے رہنمائی کریں

فطرت کا تحفظ ہندوستان کی تہذیبی اخلاقیات کا ایک لازمی پہلو ہے - نائب صدر

نائب صدر جمہوریہ نے چوتھے قومی آبی ایوارڈ پیش کئے

Posted On: 17 JUN 2023 3:06PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ، جناب جگدیپ دھنکھڑ نے آج تمام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پانی کے تحفظ کو اپنی روزمرہ کی زندگی کا ایک لازمی پہلو بنائیں، تاکہ جن آندولن کا جذبہ جل آندولن کے مقصد کو تیز تر کر سکے۔

آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں چوتھے قومی آبی ایوارڈ  کی تقریب سے خطاب کے دوران، نائب صدر جمہوریہ نے ’’3 آر یعنی  ریڈیوس، رییوز اور ری سائیکل  ، کی تجدید عہد کے ذریعے ہمارے روایتی پانی  ذخیرہ کرنے کے ڈھانچے جیسے جوہڑوں (تالابوں) کو پھر سے متحرک کرنے پر زور دیا۔‘‘

آبی وسائل کے نظم و نسق کے شعبے میں ان کے مثالی کام کے لیے ایوارڈیافتگان  کو مبارکباد دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے پنچایت، ریاستی اور قومی سطح پر تمام عوامی نمائندوں سے مطالبہ کیا کہ وہ پانی کے تحفظ کو  اپنی ترجیح بنائیں اور مثال  پیش کرکے قائدانہ رول ادا کریں ۔

آئینی دفعات جیسے ریاستی پالیسی کے رہنما اصول اور بنیادی فرائض کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے جو پانی اور ماحولیات کے تحفظ پر زور دیتے ہیں، نائب صدر جمہوریہ نے اس تبدیلی کے اثرات پر روشنی ڈالی جو کہ جل جیون مشن جیسے حکومتی اقدامات کے عام لوگوں کی زندگیوں پر پڑ رہے ہیں۔

یہ بتاتے ہوئے کہ پانی کا تحفظ ہمیشہ سے ہندوستان کے تہذیبی اخلاق کا ایک لازمی پہلو رہا ہے، نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ قدرت کے تحفوں کے دانش مندانہ استعمال کو یقینی بنائے۔ انہوں نے زور دیا کہ قدرتی وسائل کا استعمال ہماری بہترین ضرورت کے مطابق ہونا چاہیے۔

4 ویں نیشنل واٹر ایوارڈز کی تقریب میں، جس کا افتتاح نائب صدر نے ایک علامتی جل کلش  تقریب سے کیا، 11 زمروں میں 41 فاتحین کو نوازا گیا۔

نائب صدر جمہوریہ نے ایک مختصر فلم کا بھی افتتاح کیا جس میں اینی میٹڈ کردار پیکو ہے، جو کہ نیشنل واٹر مشن کا میسکاٹ ہےاور جسے دوردرشن پر پانی کے تحفظ کے پیغام کو وسعت دینے کے لیے ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔

اس موقع پر جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت، جل شکتی اور فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل، جل شکتی اور قبائلی امور کے وزیر مملکت جناب بشویشور ٹوڈو، جل شکتی  کی وزارت  کے محکمہ آبی وسائل، دریاؤں کی  ترقی اور گنگا کی بحالی کے سکریٹریجناب پنکج کمار اور جل شکتی کی وزارت کے دیگر سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

نائب صدر جمہوریہ کے خطاب کا متن نیچے دیے گئے لنک پر دستیاب ہے۔

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1933040

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.6231



(Release ID: 1933120) Visitor Counter : 126