صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریہ نے ایئرفورس اکیڈمی ، ڈنڈیگل میں مشترکہ گریجویشن پریڈ کا جائزہ لیا

Posted On: 17 JUN 2023 1:37PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے ایئرفورس اکیڈمی، ڈنڈیگل حیدرآباد میں مشترکہ گریجویشن پریڈ کا آج  جائزہ لیا(17جون 2023)۔

اس موقع پر کیڈٹوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ان کا کیریئر چیلنج سے بھرپور ، قابل اعزاز اور زیادہ لائق احترام ہے۔ کیڈٹوں کو اُن لوگوں کی عظیم وراثت کو آگے بڑھانا ہے، جنہوں نے اُن سے پہلے انڈین ایئرفورس میں خدمات دی ہیں۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ انڈین ایئرفورس کا ایک بہت ہی محرک مثالی جملہ –’ٹچ دی اسکائی وِد گلوری‘،’نبھا اسپرشم دیپ تم‘ہے۔ انہوں نے یقین ظاہرکیا کہ اِس مثالی جملے کے جذبے کو کیڈٹ اپنے اندر جذب کریں گے اور ملک کو جو اُن سے امیدیں ہیں، اُن پر کھرے اتریں گی۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ 1948،1965 اور 1971 میں دشمن پڑوسی ممالک کے ساتھ ہوئی جنگوں میں انڈین ایئرفورس کے بہادر جوانوں کے ذریعے ملک کے تحفظ کے لئے نبھائے گئے عظیم رول کو سنہرے لفظوں میں لکھا گیا ہے۔انہوں نے کارگل جنگ اور اس کے بعد بالاکوٹ میں دہشت گردوں کی آماجگاہوں کو تباہ کرنے میں اپنے اسی عہد اور ہنرمندی کا مظاہرہ کیا۔ اس طرح، انڈین ایئرفورس کے پاس پیشہ وریت وقف اور خود کو قربان کردینے کا ایک شاندار اعزاز ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ انڈین ایئر فورس انسانی مدد اور قدرتی آفات کے وقت امدادی کاموں  میں بھی تعاون دیتی ہے۔ حال ہی میں ترکیہ اور سیریا میں آئے زلزلے کے دوران موسم کی منفی صورتحال کے باوجود طبی امداد اور آفات سے متاثرہ لوگوں کو راحت فراہم کرنے میں انڈین ایئر فورس نے اپنا اہم رول ادا کیا۔ اس سے پہلے کابل میں پھنسے ہوئے 600سے زیادہ ہندوستانیوں اور دیگر شہریوں کو ایئرلفٹ کرکے کامیاب انخلائی مہم کے دوران دشمنوں کے خطرے کے باوجود اُڑان بھرنا اور اُترنا، انڈین ایئر فورس کی اعلیٰ اہلیت کا ثبوت ہے۔

صدرجمہوریہ نے کہا زمین ، سمندر اور ہوا میں دفاعی تیاریوں کے لئے تیز رفتاری سے ٹیکنالوجی کو اپنانے کی صلاحیت ضروری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کے ہرافسر کو دفاعی تیاریوں کے مربوط پس منظر کو ذہن میں رکھنا ہوگا۔ انہیں یہ جان کا خوشی ہوئی کہ ایئر فورس جامع تحفظاتی پس منظر کو ذہن میں رکھتے ہوئے خاص طور سے مستقبل کے لئے تیار رہنے کے اقدامات کررہی ہے، جس میں نیٹ ورک پر مرکوز مستقبل کے ساتھ جنگی علاقے میں مقابلے کے لئے اعلیٰ ٹیکنالوجی کے چیلنج بھی شامل ہیں۔

صدرجمہوریہ کاخطاب دیکھنے کےیہاں کلک کریں

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 6228)



(Release ID: 1933096) Visitor Counter : 106