سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

این ایچ اے آئی نے قلیل مدتی اقدامات کا نفاذ کرکے حادثے کے امکان والی جگہوں کو بہتر بنانے کے لیے پہل کی

Posted On: 16 JUN 2023 3:49PM by PIB Delhi

سڑک تحفظ کو بڑھانے کے لیے، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا نے پہل کی ہے اور قلیل مدتی اقدامات کو نافذ کرتے ہوئے قومی شاہراہوں پر حادثات کے خطرات والی جگہوں کو بہتر بنانے کے لیے رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ ان رہنما خطوط کے تحت، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) کے پروجیکٹ ڈائریکٹرز کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ متعلقہ ریاستی پولیس سربراہ یا ضلع روڈ سیفٹی کمیٹی کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ 10 لاکھ روپے فی اسپاٹ کے حساب سے شناخت شدہ حادثے کے خطرات والی جگہوں کو درست کریں۔ 10 لاکھ روپے سے زیادہ اور فی سائٹ 25 لاکھ روپے تک کی لاگت کے قلیل مدتی اقدامات متعلقہ علاقائی دفتر کو سونپے گئے ہیں۔

یہ مالی اختیارات این ایچ اے آئی کی طرف سے پہلے جاری کردہ رہنما خطوط کے علاوہ ہیں جہاں پروجیکٹ ڈائریکٹرز 25 لاکھ روپے فی بلیک اسپاٹ تک کی لاگت کے قلیل مدتی اقدامات کے ذریعے روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کی وزارت کی طرف سے نوٹیفائیڈ بلیک اسپاٹ کی اصلاح کی منظوری دے سکتے ہیں۔ یہاں تک کہ کسی پروجیکٹ سے متعلق مختلف حادثاتی مقامات کو بھی شامل کرتے ہوئے، حادثے کے خطرات والی جگہوں کو بہتر بنانے کے لیے کام کیا جا سکتا ہے۔

روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کی وزارت مقررہ اصولوں کے مطابق بلیک اسپاٹ کو نوٹیفائی کرتی ہے۔ تاہم، اس نے سڑک تحفظ کو بڑھانے اور صارف کی سہولت کے لیے سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت کی طرف سے نوٹیفائیڈ بلیک اسپاٹس کے علاوہ قلیل مدتی اقدامات کے ساتھ قومی شاہراہوں پر حادثات کے خطرات والی جگہوں کو بہتر بنانے کے لیے فعال اقدامات کیے ہیں۔

قلیل مدتی اقدامات میں پیدل چلنے والوں کو سہولیات فراہم کرنا جیسے زیبرا کراسنگ، کریش بیریئرز اور ریلنگس، جنکشن امپرومنٹ، سولر لائٹس/بلنکرز، روڈ انڈیکیٹرز اور ٹریفک کنٹرول کے اقدامات جیسے پیشگی انتباہی علامات کا نفاذ شامل ہیں۔ قومی شاہراہوں پر حفاظت کو بہتر بنانا نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا کی اوّلین ترجیح ہے۔ این ایچ اے آئی قومی شاہراہوں پر تمام مسافروں کے لیے محفوظ، ہموار اور بغیر کسی رکاوٹ کے سفر کے احساس کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.6217



(Release ID: 1932955) Visitor Counter : 124